Senay today

Senay today KHAN SENAY

07/06/2026

افسوسناک خبر
میاندم کسونومیں 2 سوزوکیی گاڑیوں کو حادیثہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہیں
جانی نقصان کے اطلاع نہیں ملی

2 اگست کو پولنگ ہوگی، 9 سے 15 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، چیف الیکشن کمشنر ۔۔۔۔تفصیل کمنٹ میں
04/06/2026

2 اگست کو پولنگ ہوگی، 9 سے 15 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، چیف الیکشن کمشنر ۔۔۔۔تفصیل کمنٹ میں

03/06/2026

سینۓ میاندم بلکہ سوات کے زیادہ تر اعلاقوں میں ٹیلی نار نیٹورک مکمل طور پر کام نہیں کر رہا ۔
بجلی نہ ہونے کی صورت میں تو کال بھی نہیں ہوسکتا
جس کے وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہیں
تمام سینۓ میاندم کے لوگوں سے درخواست کی جاتی ہیں کہ ٹیلی نار نیٹورک سے مکمل بائکاٹ پر غور کریں اور دوسرے نیٹورک پر منتقل ہو جائیں ۔

اہلِ علاقہ کی خدمت میں مؤدبانہ گزارشقندیل روڈ کی ٹوٹنے اور آمد و رفت میں رکاوٹ کے باعث اب ٹریفک کا زیادہ تر دباؤ فتح پور...
02/06/2026

اہلِ علاقہ کی خدمت میں مؤدبانہ گزارش

قندیل روڈ کی ٹوٹنے اور آمد و رفت میں رکاوٹ کے باعث اب ٹریفک کا زیادہ تر دباؤ فتح پور والی سڑک پر منتقل ہونے کا امکان ہے۔ چنانچہ تمام شہریوں سے التماس ہے کہ سفر و حضر میں معمول سے بڑھ کر احتیاط کو اپنا شعار بنائیں۔

خصوصاً سڑک عبور کرتے وقت مکمل توجہ اور محتاط رویہ اختیار کیا جائے، جبکہ سڑک کے کنارے کھڑے یا پیدل چلنے والے حضرات بھی اپنی اور دوسروں کی سلامتی کا خیال رکھیں۔ والدین سے بھی درخواست ہے کہ بچوں کو بلا ضرورت بازاروں اور مصروف شاہراہوں کی سیر و تفریح سے حتی المقدور باز رکھیں، تاکہ کسی ناگہانی حادثے یا ناخوشگوار صورتِ حال سے بچا جا سکے۔

یاد رکھیے، احتیاط کا ایک لمحہ اکثر پشیمانی کی طویل داستان سے بہتر ہوتا ہے۔

آپ کے تعاون اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے لیے پیشگی شکریہ۔

سوات کے مشہور سیاحتی مقام کالام میں پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سیاح دریائے سوات میں نہانے کے د...
31/05/2026

سوات کے مشہور سیاحتی مقام کالام میں پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سیاح دریائے سوات میں نہانے کے دوران تیز لہروں کی نذر ہو کر پانی میں بہہ گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاپتہ سیاح کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

ریسکیو 1122 سوات کی واٹر ریسکیو ٹیم کل صبح سویرے دوبارہ باقاعدہ طور پر سرچ آپریشن کا آغاز کرے گی اور لاپتہ سیاح کی تلاش اور لاش کو دریا سے نکالنے کے لیے تمام دستیاب جدید وسائل اور غوطہ خوروں کی خدمات بروئے کار لائی جائیں گی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
30/05/2026

پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

سوات: ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے عیدالاضحیٰ کے موق پر تین روزہ خصوصی صفائی آپریشن کے دوران 1900 ٹن سے زائد قربانی کے جانور...
30/05/2026

سوات: ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے عیدالاضحیٰ کے موق پر تین روزہ خصوصی صفائی آپریشن کے دوران 1900 ٹن سے زائد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا دیں۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے 600 سے زائد اہلکاروں نے بلا تعطل تین روز تک دن رات کام کیا۔
سوات : تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے ترجمان شائستہ حکیم کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مینگورہ شہر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیر نگرانی خصوصی صفائی پلان پر مؤثر عملدرآمد کیا گیا۔ اس دوران 600 سے زائد اہلکاروں اور 100 سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیوں کی مدد سے مینگورہ شہر اور ملحقہ ویلیج کونسلز سے آلائشیں اور باقیات بروقت اٹھائی گئیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر الرحمان کی مجموعی نگرانی میں صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا، جبکہ مینجمنٹ اور سینیٹیشن سٹاف نے دن رات محنت کر کے شہر کی صفائی کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے تحت اہلکاروں نے شہریوں کے لیے اپنی عید قربان کرتے ہوئے بھرپور خدمات انجام دیں۔
عید سے قبل ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی سوشل موبلائزیشن ٹیم نے بازاروں، مساجد اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلائی۔ شہر بھر میں 1000 سے زائد کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے اور آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔ شہریوں میں بائیو ڈیگریڈیبل تھیلے بھی تقسیم کیے گئے تاکہ آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔
آپریشن کے دوران گلی محلوں سے چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں اٹھا کر عارضی ٹرانسفر سٹیشنز اور کلیکشن پوائنٹس تک منتقل کی گئیں، جہاں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے انہیں ڈمپنگ سائٹس تک پہنچا کر ماحول دوست طریقے سے تلف کیا گیا۔ مختلف مقامات پر گڑھے کھود کر بھی آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگایا گیا۔
مینگورہ شہر اورملحقہ ویلیج کونلسز میں کلیکشن پوائنٹس اور ڈمپنگ سائٹس جانے والے راستوں کو سرف اور کلورین سے دھویا گیا، جبکہ کمپلینٹ سیل عید کے تینوں دن مسلسل فعال رہا۔ عوام کے تعاون کے باعث اس سال صفائی اور پانی سے متعلق شکایات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی اس بہترین کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ، عوامی نمائندوں، معززین علاقہ، سماجی و سیاسی شخصیات نے ادارے اور سینیٹیشن سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

میاندم میں ٹیلی نار سروس کے ناقص کارکردگی کے خلاف جمعہ کے دن بھر پور احتجاج ہوگا ۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ اس احتجاج کو کامی...
30/05/2026

میاندم میں ٹیلی نار سروس کے ناقص کارکردگی کے خلاف جمعہ کے دن بھر پور احتجاج ہوگا ۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ اس احتجاج کو کامیاب بنائیں ۔
منجانب: بازار صدر اقبال حسین

29/05/2026

حکومت کا تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 22روپے فی لیٹر کمی کی گئی،رات 12 بجے کے بعد عمل ہوگا

Address

Village Senay P/o Miandam
Miandam

Telephone

+923459120266

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Senay today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Senay today:

Share