
21/07/2025
آج یہ خَاتُون عَدالت میں میرے پَاس آئی اور کہا وکیل صَاحب بَلوچستان میں ایک خَاتُون کو پَسند کی شَادی کَرنے کی وَجہ سے قَتل کر دیا گیا وکیل صاحب میں نے بھی آج سے سات سَال پہلے اپنے نَصیب کا فیصلہ خُود کیا تھا جِس وجہ سے میرے بھائیوں نے مُجھ سے تَعلُق خَتم کر دیا اور میری جائیداد کا حِصّہ بھی کَھا گئے 😭 “ خَاتُون کَہتی ہے وکیل صاحب ایک بَات سے میں حَیران ہُوں بہن کی وَراثت کَھاتے ہُوۓ بَھائیوں کی غَیرت کُیوں نہیں جاگتی اور اگر بہن اپنے نَصیب کا فیصلہ اپنی مَرضی سے کر لے تَو بَھائیوں کی غیرت فَورًا جَاگ جَاتی ہے😭💔⚖️👨🎓😭