
07/09/2025
یہ واقعہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور سبق آموز پہلو لیے ہوئے ہے۔
کندیاں کے ایک محنت کش مزدور کی جانب سے 15 پر کال کرکے امداد مانگنے کی آڈیو کلپ سب نے سنی، لیکن اس واقعے کا دوسرا پہلو نہایت مثبت، خوش آئند اور دل کو چھو لینے والا ہے۔
ایس ایچ او کندیاں، وسیم خان شہباز خیل، جو نہ صرف ایک مخلص، شفیق اور ایماندار آفیسر ہیں بلکہ اپنی نرم گفتاری اور اعلیٰ کردار کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں، خود اس مزدور اکبر کے گھر پہنچے۔ انہوں نے نہ صرف اس کے سر پر دستِ شفقت رکھا بلکہ اپنی جیب سے مالی تعاون بھی کیا اور یہ ذمہ داری بھی اٹھائی کہ آئندہ ہر ماہ اس کا راشن اپنی تنخواہ سے پورا کریں گے۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر اکبر کے آس پاس رہنے والے لوگ، جو اس پر پہلا حق رکھتے تھے، تھوڑا سا بھی ہاتھ بٹاتے تو شاید وہ بیچارہ پولیس ہیلپ لائن پر کال کرنے پر مجبور نہ ہوتا۔ مگر اکثر ہم تنقید میں تو آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن عملی تعاون کرنے سے کتراتے ہیں۔
اکبر نے خود کہا کہ “وسیم خان نے میری مدد دل سے کی، میں چاہتا تھا اس پر ویڈیو بناؤں” مگر وسیم خان کے کردار کی بلندی یہاں مزید نمایاں ہو گئی۔ انہوں نے کہا: “نجیب بھائی، ویڈیو نہیں بنانی۔ میرا مقصد کسی کی امداد کے ساتھ اس کی عزتِ نفس مجروح کرنا نہیں، میں نے یہ سب اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے۔”
ایسے پولیس افسران آج کے دور میں بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وسیم خان جیسے خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار افراد کو سلامت رکھے اور ان کے اخلاص کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔