Namal valley Mianwali

Namal valley Mianwali The promote beauty of Namal valley across Pakistan

مجھے پسند ہے!! کسی پہاڑ کی چوٹی پر لکڑی سے بنا چھوٹا سا گھر چاۓ کا کپ ہاتھ میں تھامےکھڑکی سے برستی بارش دیکھنا-بوڑھے درا...
16/07/2025

مجھے پسند ہے!!
کسی پہاڑ کی چوٹی پر
لکڑی سے بنا چھوٹا سا گھر چاۓ کا کپ ہاتھ میں تھامے
کھڑکی سے برستی بارش دیکھنا-
بوڑھے دراز قامت سر سبز درخت
قدیم حویلیاں ۔!!
اُفق پر روشنی بکھیرتا سورج
ڈھلتی ویران شام/ویران جزیرے....!!
خزاں کے موسم میں کسی انجان/پگڈنڈی پر بکھرے زرد پتے
اور جان لیوا خاموشی۔۔۔!!!
زندگی !تو نے کیا کیا رنگ دکھا دیے
روشنی!تو نے آنکھوں میں دیے جلا دی.
#نمل

جن  #درختوں کی ٹہنی زمین میں دبانے سے پودا اُگتا ھے یا ٹہنی پھوٹ کر پودا بنتی ہے، وہ مندرجہ ذیل ہیں،اور باقی کے درخت جن ...
08/07/2025

جن #درختوں کی ٹہنی زمین میں دبانے سے پودا اُگتا ھے یا ٹہنی پھوٹ کر پودا بنتی ہے، وہ مندرجہ ذیل ہیں،
اور باقی کے درخت جن کا نام اس لسٹ میں نہیں وہ ظاہر ہے بیج سے اُگتے ہیں۔
جلدی کریں بس یہی مہینہ ہے ۔ اور اگلے مہینے میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی شجر کاری شروع ہو جائے گی،۔ انشاء اللہ،۔
1.انگور
2.انار
3.گلاب
4.مٹھا (ٹنل میں)
5.سکھ چین
6.موتیا
7.پاپولر
8.پلکن
9.شیشم
10.سوھانجنا(مورنگا)
11.انجیر
12.بوگن ویلیا
13.املوک جاپانی پھل
14.شہتوت
15 امرود
16 پپل
17 برگد

"سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ اَکْبَرُ— ان کلمات کا پڑھ لینامجھے پوری د...
06/07/2025

"سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،
وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ اَکْبَرُ
— ان کلمات کا پڑھ لینا
مجھے پوری دنیا اور اس کی ہر چیز سے زیادہ محبوب ہے۔**

(مفہوم حدیث)

🌍 دنیا کی دولت، شہرت، تخت، تاج…
سب کچھ مل جائے…
تب بھی یہ چند کلمات اللہ کے ہاں
ان سب سے زیادہ قیمتی ہیں۔

📿
یہ کلمات جنت کے خزانے ہیں،
دل کی صفائی ہیں،
اور ایمان کی تازگی ہیں۔

🤲
یا اللہ! ہمیں ان الفاظ کو صرف زبان پر نہیں،
دل کی گہرائی سے پڑھنے والا بندہ بنا دے۔

*مون سون کی انٹری مشرقی پنجاب کشمیر بالائی کے پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہوچکی ہے**میانوالی کے شمالی حصوں ...
25/06/2025

*مون سون کی انٹری مشرقی پنجاب کشمیر بالائی کے پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہوچکی ہے*

*میانوالی کے شمالی حصوں میں شام جبکہ دیگر حصوں میں رات سےمون سون کی پہلی موسلادھار بارش متوقع ہوگی انشاء اللہ ۔۔*

*_25-⁰⁶-²⁰²⁵ 𝐖ᵉ𝐃ⁿᵉˢ𝐃ᵃʸ_*
*

17/06/2025

*خدا کے چنے ہوئے لوگ ہی دوسروں کا درد چنتے ہیں یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں*
*رنگ بدلتے لوگ اور رنگ چھوڑتے ہوئے کپڑے خواہ بہت ہی قیمتی، شان دار اور اعلٰی دکھائی دیتے ہوں، آخرکار دل سے اتر ہی جاتے ہیں*
*جتنا بھی رہیں پائیدار اور مخلص رہیں، سب کچھ عارضی اور فانی بے، ہمیشگی تو صرف اللہ رحیم وکریم کی ذات کو ہے*
*اللہ کریم اپنی بندگی اور اپنے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی اطاعت کا شرف عطا فرمائے۔آمین*

16/06/2025

حساس طبعیت لوگوں کے بھی عجیب مسائل ہوتے ہیں۔ دوسروں کے لیے خود کی مصروفیات ترک کر کے ان کو وقت دینے والے یہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو نہ صرف محسوس کرتے ہیں بلکہ کہیں نہ کہیں ہر بات کا ذمہ دار خود کو محسوس کرتے ہیں۔ کوئی نظر انداز کرے، سخت لہجے میں بات کرے ، گو کہ ہر طرح کی بات کو گہرائی میں جا کر سوچنے لگ جاتے ہیں۔ دوسروں کو خوش کرنے کے لیئے اپنے دکھ درد کو بھی فراموش کر دیتے ہیں۔
پھر ایک وقت آتا ہے کہ اپنی قدر و قیمت کھو دیتے ہیں بھلا ایسے لوگوں کی قدر کی جا سکتی ہے جو ہر وقت میسر ہوں ، جو ہماری خوشی غمی میں اپنے احساسات کو رد کرتے ہوئے ہمارے ساتھ شامل ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو بے وقوف تصور کیا جاتا ہے ۔ بھلا کوئی چیز ہو یا انسان بغیر جدو جہد کے میسر آ جائے ہمیں تو اس کی قدر ہم تھوڑی نہ کرتے ہیں۔
ہم تو ان چیزوں اور انسانوں کے پیچھے بھاگنے کے عادی ہیں جو ہماری پہنچ سے دور ہوں۔ جن کو ہمارے احساسات ہمارے ساتھ کی قدر نہ ہو ہم بھی انہی کے پیچھے ذلیل و خوار ہونا پسند کرتے ہیں مگر جو خاموشی سے ہمارے ساتھ سائے کی طرح رہتے ہیں ہماری پرواہ کرتے ہیں ان کو نظر انداز کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ سرابوں کے پیچھے بھاگتے بھاگتے حقیقت کو جھٹلا دیتے ہیں۔
پھر یہی حساس طبعیت لوگ اندر ہی اندر خود کو اذیت دینا تو گوارہ کر لیتے مگر ایک حرف شکایت تک زباں پر نہیں لاتے۔خوشیوں بھری زندگی گزارنے کے لیئے کبھی کبھی خود غرض ہونا پڑتا ہے مگر حساس فطرت لوگوں کے اختیار میں کہاں ہوتا کہ وہ بے حس ہو کر زندگی گزاریں !!

سارے مشرق وسطیٰ میں آگ لگانے والوں کے گھر آگ لگ چکی ہے ۔اسرائیل میں ایرانی حملوں کے بعد کے مناظر ۔۔۔
14/06/2025

سارے مشرق وسطیٰ میں آگ لگانے والوں کے گھر آگ لگ چکی ہے ۔
اسرائیل میں ایرانی حملوں کے بعد کے مناظر ۔۔۔

13/06/2025

ایران پر حملہ اس فتنہ نے کیا ہے جس نے بھارت میں بھیٹھ کر پاکستان پر حملے کو بھی اپنے سینکڑوں لوگوں کے ساتھ کنٹرول کیا تھا ، ساری دنیا نے دیکھا ان کے ڈرون و ٹیکنالوجی پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی ، اب ایران پر حملہ بھی پلان کا حصہ ہے ، یاد رکھیں اصل نشانہ پاکستان ہے ، اور یہ سب پلان کے مطابق کر رہے ہیں ، کیونکہ فتنہ کی نظروں میں صرف پاکستان ہی ایسا ملک ہے جو اس کا مقابلہ کر سکتا ہے ، آپ اللّٰہ کا شکر کریں جہ پاکستانی فوج و حکومت نے جنگ میں شریک تمام ممالک کے ارادے خاک میں ملا دئیے جس کی تکلیف میں اب بھی یہ مبتلا ہیں

13/06/2025

*محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔*

*آج بروز جمعہ دوپہر سے رات گئے تک اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور میانوالی کے شمالی حصوں (تبی، سر بنی، افغان، کالاباغ، چاپڑی، مرغاں والا، کمر مشانی، داؤد خیل، پائی خیل، سوانس، چکڑالہ تھمےوالی ) میں بارش کا امکان ہے۔ دیگر علاقوں میں تیز آندھی چل سکتی ہے۔ درجہ حرارت میں عارضی کمی متوقع ہے،*

*باقی ہو گا وہی جو اللہ پاک چاہے گا*
*_13-⁰⁶-²⁰²⁵ 𝐅ʳⁱ𝐃ᵃʸ_*

24/05/2025

*♦️وادی نمل موسم*

*♦️وادی نمل میں اس وقت گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش گزشتہ کہی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم کافی خوش گوار ہو گیا* ⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️

*_24-⁰⁵-²⁰²⁵ 𝐒ᵃᵗᵘʳ𝐃ᵃʸ_*
*𝐍ᵃᵐᵃˡ*📡

Address

Mianwali

Telephone

+923348307035

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Namal valley Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Namal valley Mianwali:

Share