HAQ TV

HAQ TV 03037506285 HAQ TV HD Pakistan حق نیوز حق سچ کی آواز آپ کی حق کی آواز حق ہر وقت آپ سب کے ساتھ حق حق کےساتھ ہے رابط نمبر موبائل 03057764050

29/07/2022

Haq TV live

Haq TV Pakistan live ق لیگ نے چوہدری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو فارغ کر دیا، بڑی ہلچلمسلم لیگ ق کی مجلس عاملہ نے پ...
29/07/2022

Haq TV Pakistan live ق لیگ نے چوہدری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو فارغ کر دیا، بڑی ہلچل
مسلم لیگ ق کی مجلس عاملہ نے پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورسیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ق لیگ کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے بتایا کہ شارٹ نوٹس پرآج ہنگامی اجلاس ہوا، لیگل ونگ کی مشاورت کے بعد آج اجلاس بلایا گیا جس میں 83لوگ شریک ہوئے۔مشاورت کے بعد چارسے پانچ قرار دادیں پاس ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ تین افراد کی کارروائیاں پارٹی کےلیے نقصان دہ ثابت ہوئیں،اجلاس میں چوہدری شجاعت کوصدارت سےالگ کرنےکا فیصلہ کیا گیا، انہیں صحت کے پیش نظر صدارت سے الگ کرنے کا فیصؒہ کیا گیا۔ ان کی صحت ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہوئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ طارق بشیر چیمہ کو بھی پارٹی عہدے سے ہٹادیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ق لیگ نے فوری الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی الیکشن کے سلسلے میں پانچ رکنی الیکشن کمیشن قائم کردیا گیا ہے جس کی سربراہی جہانگیر جوجا ایڈووکیٹ کریں گے، ق لیگ کا انٹرا پارٹی الیکشن محرم کے بعد ہوگا۔کامل علی آغا کے مطابق ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان کی سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں حمایت کی جائے گی۔

Haq TV Pakistan آگ سے مت کھیلو، جل جاو گے، چینی صدر کی امریکا کو وارننگامریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی ...
29/07/2022

Haq TV Pakistan آگ سے مت کھیلو، جل جاو گے، چینی صدر کی امریکا کو وارننگ

امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں تائیوان کے مسئلے پر دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو خبردار کیا۔عالمی میڈیا کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ٹیلی فون کال میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جوبائیڈن سکو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ بلاخر جل جاتے ہیں، امریکہ کو چین کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی حفاظت کررہا ہے اور امریکہ جزیرے کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے خبروں کے بعد سے ایک بار پھر اس کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نینسی پیلوسی کسی دورے پر نہیں جا رہی ہیں تاہم چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس طرح کا دورہ کیا جاتا ہے تو و “سنگین نتائج” کا سامنا کرنا ہو گا۔

29/07/2022

Haq TV live وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے آج ویڈیو لنک ملاقات کی۔ ڈاکٹر شہباز گل اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ویڈیولنک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و انتظامی امور اور عوام کے فلاح وبہبود کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق پنجاب حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بلاتاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈاوردیگر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے ملاقات کی۔عثمان بزدار نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔ایوب آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ڈیرہ غازی خان میں گجوجی پل کے نزدیک تہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مقتولین کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت آج ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پروی

Haq TV Pakistan موسم کی تفصیل HAQ TV Waterصبح 7 سے دوپہر 1 بجے تک: مختلف مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔دوپہر 1 ...
28/07/2022

Haq TV Pakistan موسم کی تفصیل HAQ TV Water
صبح 7 سے دوپہر 1 بجے تک: مختلف مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
دوپہر 1 سے شام 7 بجے تک:چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شام 7 بجے سے رات 1 بجے تک:وسیع پیمانے پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
رات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
مزید معلومات کیلئے دیئے گئے لنک پر کلک کریں یا ہمارے ماہر کو کال کریں
0303-7506285

Haq TV Pakistan صحت انصاف کارڈ،لنگر خانےاور پناہ گاہیں۔۔۔کپتان نے پرویز الٰہی کوبڑی ہدایت کردیا پنجاب میں پاکستان تحریک ...
28/07/2022

Haq TV Pakistan صحت انصاف کارڈ،لنگر خانےاور پناہ گاہیں۔۔۔کپتان نے پرویز الٰہی کوبڑی ہدایت کردی
ا پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی حکومت واپس آنےکے بعد صوبے میں صحت انصاف کارڈ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کے دوران عمران خان نے قانونی ٹیم کو مبادکباد دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات میں مشاورت پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ سبطین خان کو دیئے جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق پنجاب میں صحت انصاف کارڈ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف فوری طور پر عدم اعتماد لائی جائے گی جبکہ عمران خان جمعرات کو لاہور کا دورہ کریں گے، اس دورے کے دوران پی ٹی آئی چیئر مین صوبائی کابینہ کی بھی منظوری دیں گے۔اجلاس کے دوران عمران خان نے خطاب کرتے رہوئے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا، عوام جاگ چکی ہے، ضمنی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیا، قوم کو پتہ چل چکا ہے کون جھوٹا ہے اور کون سچا ہے، سپریم کورٹ نے آئین و قانون کی مطابق سچ کا ساتھ دیا۔

28/07/2022

وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کےلیے تحریک انصاف نے بڑااقدام اٹھالیا

لاہور(HAQ TV Pakistan)وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں جبکہ شہباز شریف اور انکی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔شہباز شریف نے ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا، سلمان شہباز اور انکی اہلیہ کو سرکاری دورے کرانا قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے سمیت ملک میں نگران وزیر اعظم تعنیات کرنے کا حکم دے۔

27/07/2022

Imran Khan species

انجمن تاجران نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا HAQ TV Pakistanاسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران ک...
27/07/2022

انجمن تاجران نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا HAQ TV Pakistan
اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریٹیلر فکس ٹیکس کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی بلوں پر سیل ٹیکس لگایا ہے جب کہ سیل ٹیکس امپورٹرز اور مینو فیکچررز پر لگتا ہے۔ہم نیوز کے مطابق نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ کسی سمجھدار شخص کو وزیر خزانہ لگایا جائے، مفتاح اسماعیل کے اقدامات تاجر دشمنی پر مبنی ہیں، موجودہ حکومت تاجر دوستی کے بجائے تاجر مخالف اقدامات کیے جارہی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی کے بلوں میں فکس سیل ٹیکس واپس نہ ہوا تو وزارت خزانہ کا گھیراؤ کریں گے، حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہیں۔صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومتی رہنما لگژری گاڑیوں میں گھومنا بند کریں، اپنے اخراجات کم کریں،موجودہ سمجھ دار تجربہ کار حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، انکم ٹیکس ریٹیلر پر فکس ہوسکتا ہے سیلز ٹیکس نہیں ہو سکتا۔سونا مہنگا ہو گیا: پاکستان میں قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیاہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے، سیلز ٹیکس والے بجلی کے بل تاجر کسی صورت میں جمع نہیں کروائیں گے۔

27/07/2022

راناصاحب! پرویزالہٰی کو حلف اٹھائے 24 گھنٹے نہیں ہوئے آپ کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں، مونس الٰہی
HAQ TV Pakistan
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ راناصاحب! پرویزالہٰی کو حلف اٹھائے 24 گھنٹے نہیں ہوئے آپ کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں۔ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔راناصاحب 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے کو حلف لیے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔ گورنر رُول کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں ۔ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے ۔— Moonis Elahi () July 27, 2022انہوں نے اپنے ٹویٹ بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کو مشورہ دیا ہے کہ گورنر راج کے بارے میں بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں۔ایک مشن مکمل ، اب عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی پر لے کر آئیں گے، مونس الہٰیہم نیوز کے مطابق (ق) لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔

لاھورسے میانوالی جانےوالی ٹرین میانوالی ایکسپریس روانہ۔  تین یا چار۔     گھنٹے۔    لیٹ ھوتی۔ ھے۔ مسافر۔   سٹیشن پہ ذلیل ...
27/07/2022

لاھورسے میانوالی جانےوالی ٹرین میانوالی ایکسپریس روانہ۔ تین یا چار۔ گھنٹے۔ لیٹ ھوتی۔ ھے۔ مسافر۔ سٹیشن پہ ذلیل ھوتے ھیں۔ محکمہ ریلوے کے ارباب اختیار نوٹس لیں۔ شکریہ

18/07/2022

Haq TV Pakistan کپتان کا مخالفین کیلئے بڑا سرپرائز ،ضمنی انتخابات میں پندرہ نشستیں جیت لیں،کون سے امیدوا رنے کتنے ووٹ لیے؟
لاہو سابق وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، غیر حتمی اور غیر سرکارینتائج کے مطابق 20 میں سے 15سیٹوں پر پی ٹی آئی، 4 پر مسلم لیگ ن جبکہ ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ ایک پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ ان 20 نشستوں میں لاہور کی 4، راولپنڈی کی ایک، خوشاب کی ایک، بھکر کی ایک، فیصل آباد کی ایک، جھنگ کی 2، شیخوپورہ کی ایک، ساہیوال میں ایک، ملتان میں ایک، لودھراں میں 2، بہاولنگر میں ایک، مظفر گڑھ میں 2، لیہ میں ایک اور ڈیرہ غازی خان کی ایک نشست شامل ہے۔ پی پی 7 راولپنڈی: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 7 راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کرنل (ر) شبیر اعوان 68857 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار ملک غلام رسول سنگھا کامیاب ہوئے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد آصف ملک، آزاد امیدوار ملک ظفر اللہ خان بگٹی اور تحریک انصاف کے گل اصغر خان کو زیر کیا تھا۔ پی پی 83 خوشاب: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 83 خوشاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار حسن اسلم نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 48475 ووٹ حاصل کیے۔ آزاد امیدوار اسلم بھاء نے 41752 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 2018ء کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار ملک غلام رسول سنگھا کامیاب ہوئے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد آصف ملک، آزاد امیدوار ملک ظفر اللہ خان بگٹی اور تحریک انصاف کے گل اصغر خان کو زیر کیا تھا۔ پی پی 90 بھکر: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عرفان اللہ نیازی 68982 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر نوانی 59856 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 2018ء کے جنرل الیکشن میں آزاد امیدوار سعید اکبر خان نوانی نے فتح حاصل کی اور پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، انہوں نے ن لیگ کے عرفان اللہ خان نیازی اور پی ٹی آئی کے احسان اللہ کو شکست دی تھی۔ پی پی 97 فیصل آباد: غیر حت

Address

Mohalla RAjuo Khel Paikhel Mianwali
Mianwali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HAQ TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HAQ TV:

Share

Category