ESA KHEL TV

ESA KHEL TV عیسیٰ خیل نیوز_میانوالی نیوز_ پاکستان کی ہر خبر سے رہیں باخبر _خبریں _ویڈیوز

پبلک سروس میسج /  سائنس کے مطابق سبز درخت یا پانی والی جگہ پر اس وقت  کھڑے  نہ ہوں جب بادل گرج رہے  ہوں اور بارش ہو رہی ...
26/04/2024

پبلک سروس میسج /

سائنس کے مطابق سبز درخت یا پانی والی جگہ پر اس وقت کھڑے نہ ہوں جب بادل گرج رہے ہوں اور بارش ہو رہی ہو ,
بجلی گرنے کے آثار
جب کسی جگہ پر آپ کے سر کے بال یا جسم کے بال اوپر کی طرف کھڑے ہو جائیں,
مقناطیسی حالت محسوس ہو کہ کوئی چیز جسم کی اوپر کی طرف کشش کر رہی ھے
تو یہاں سے فورا" جلدی جلدی نکل جائیں
وھاں پر بجلی گرے گی_____
صدقہء جاریہ سمجھ کر معلومات دوسروں تک پہنچائیں____؟؟
شکریہ

16/12/2023

آگاہی ٹیلی نار صارفین
16/12/2023

اپنے اپنے ایزی پیسہ اکونٹ سے پیسے نکال لیں۔ٹیلی نار کمپنی فروخت ہو چکی ہے۔یکم جنوری 2024سے پہلے کوئی پیکجز نہ کرائیں نا ایزی پیسہ اکونٹ میں پیسے رکھیں 31دسمبر 2023کے بعد آپکے پیسے ضائع ہو جائیں گے آپکو نہیں ملنے اس لیے آج سے ہی اپنے سامان کی حفاظت شروع کر دیں بعد میں نہ کہنا خبر نہ ہوئی ۔۔۔اپنے ارد گرد دیگر افراد کو بھی آگاہ کر دیں ۔جو نہیں جانتے ۔۔۔شکریہ

O lagdi Pakistan di aan 😍
30/08/2023

O lagdi Pakistan di aan 😍

Mubarkan💥عمران خان کو عدالت نے رہا کر دیا
29/08/2023

Mubarkan💥عمران خان کو عدالت نے رہا کر دیا

27/08/2023
فخر پاکستان ❤️بٹگرام چیئر لفٹ میں بچوں کو بچانے والے پاکستان کے اصل ہیروز جنوں نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر بچوں کی جان ب...
23/08/2023

فخر پاکستان ❤️

بٹگرام چیئر لفٹ میں بچوں کو بچانے والے پاکستان کے اصل ہیروز جنوں نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر بچوں کی جان بچائی پورے پاکستان کو آپ دونوں پر فخر ہے۔ سلام رہو
اِن دونوں بہادر نوجوانوں نے ہمت اور بہادری کی مثال قائم کردی ہے، ہمیں تُم پر فخر ہے....

اے آسمان کو بغیر ستون کے کھڑا کرنے والے رب اور 8 9 گھنٹوں سے ان بچوں کو فضا میں بچا کر رکھنے والے رب تو ہی اپنا خاص کرم ...
22/08/2023

اے آسمان کو بغیر ستون کے کھڑا کرنے والے رب اور 8 9 گھنٹوں سے ان بچوں کو فضا میں بچا کر رکھنے والے رب تو ہی اپنا خاص کرم فرما کر ان بچوں کو با حفاظت اپنے والدین سے دوبارہ ملا سکتا ہے یا رب العالمین ان کو صحیح سلامت اتارنے کے بہترین اسباب مہیا فرما آمین یا رب العالمین 😢🤲🤲🙏🙏

22/08/2023

کردار اگر بہتر ہو تو تعارف کی ضرورت نہیں پڑتی ❤

20/08/2023

ہوشیار ہو جاؤ💥 ۔یہ زمانہ تیزی سے گزر رہا ہے ۔دل کی ہر دھڑکن کے ساتھ تم اپنی قبر کے قریب ہوتے چلے جا رہے ہو ۔انسان کی مثال اس برف کے تاجر کی سی ہے🚨 ۔کہ ہر لمحہ وہ برف پگھل رہا ہے وقت ختم ہو رہا ہے اور انسان اپنی منزل کے قریب سے قریب تر ہو رہا ہے ۔اگر اس میں اس نے کچھ بنا لیا تو کامیابی ہے اور اگر یہ وقت گزر گیا تو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ۔💔😭

راکٹ کیسے کام کرتا ہے؟تحریر: عیسیٰ خیل ٹی وی عام خیال سے ہٹ کر ایک راکٹ خلا میں زیادہ بہتر اور تیزی سے حرکت کرتا ہے بنسب...
18/08/2023

راکٹ کیسے کام کرتا ہے؟

تحریر: عیسیٰ خیل ٹی وی

عام خیال سے ہٹ کر ایک راکٹ خلا میں زیادہ بہتر اور تیزی سے حرکت کرتا ہے بنسبت زمین کی فضا میں۔ راکٹ ایکشن ری ایکشن پر نہیں چلتا۔ خلا میں ہوا نہیں ہوتی جو اسے دکھیلے۔ راکٹ مومنٹم کی تبدیلی سے رفتار پکڑتا ہے۔ مومنٹم کیا ہے؟ مومنٹم دراصل کسی شے کے ماس اور رفتار کا کُلی مجموعہ ہے۔
فرض کیجئے ایک راکٹ میں ایندھن گیسوں یا سالڈ شکل میں جمع ہوتا ہے۔ راکٹ کے اوپری حصے پر پے لوڈ ہوتا ہے جس میں کوئی سیٹلائٹ ، سپیسکرافٹ یا خلائی دوربین وغیرہ بند ہوتی ہے۔

اب جب راکٹ زمین پر ہے تو اسکا مکمل مومنٹم زمین کے لحاظ سے صفر ہوتا ہے کیونکہ یہ حرکت میں نہیں ہوتا۔
جب اس میں ایندھن جلتا ہے تو راکٹ کے نچلے حصے سے گیسیں باہر کی طرف نکلتی ہیں۔ اس ایندھن کے جلنے سے راکٹ کے پیچھے کی جانب گیسیں ایک خاص رفتار سے نکلتی ہے۔ جلتے ایندھن اور گیس کے اخراج سے راکٹ کا ماس کم ہونے لگتا ہے۔
یہاں یہ دیکھیے کہ راکٹ کا کل مومنٹم جس میں شروع میں ایندھن بھی تھا، صفر تھا۔
اب جب ایندھن جل رہا ہے، جلنے والے ایندھن کا ایک خاص ماس ہے جو راکٹ کے کل ماس کا ایک حصہ ہے۔ اور اس ایندھن سے نکلتی گیسوں کا ایک خاص رفتار پر اخراج ہو رہا ہے۔

ہم جلے ایندھن کے ماس اور گیسوں کی رفتار کو ایک لمحے کو راکٹ کا سب سسٹم سمجھتے ہیں۔ اور ان جلے ایندھن اور راکٹ کو ایک دوسرا سب سسٹم۔ اب کائنات کا بنیادی اصول ہے کہ کسی سسٹم کا کلی مومنٹم کزروو رہے گا یعنی تبدیل نہیں ہو گا۔اب یہاں راکٹ کے دو سب سسٹم ہیں جنکا الگ الگ مومنٹم ہو گا۔
مگر انکا کل ملا کر مومنٹم صفر ہونا چاہئے۔ سو راکٹ دراصل اسی مومٹنم کے ایک رہنے کی وجہ سے رفتار پکڑتا ہے۔ اسے ایکشن ری ایکشن کی کوئی ضرورت نہیں نہ ہی ہوا کی۔
چلیے اب اسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔
فرض کیجئے راکٹ جب چلا نہیں تو اسکا کل ماس ایک ہزار کلوگرام ہے۔ اس میں پے لوڈ کا ماس محض 100 کلوگرام ہے۔ اور 900 کلوگرام ایندھن ہے۔
راکٹ کا کل مومنٹم شروع میں صفر ہو گا۔
اب فرض کیجئے راکٹ 1 سیکنڈ میں 100 کلوگرام ایندھن جلاتا ہے اور اسکی گیسوں کی اخراج کی رفتار 300 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے۔ تو ایندھن اور گیسوں کے اخراج کے سب سسٹم کا کل مومنٹم ہو گا 100 کلوگرام ضرب 300 میٹر فی سیکنڈ۔ یہ بنتا ہے 30000 کلوگرام میٹر فی سیکنڈ۔ تو چونکہ راکٹ کا کل مومنٹم صفر ہونا چاہئے تو بقیہ راکٹ اور ایندھن کا مومٹنم اسکی مخالف سمت میں یعنی اوپر خلا کی جانب برابر ہو گا۔ یعنی 30000 کلوگرام میٹر فی سیکنڈ۔ اب راکٹ کا کل ماس ایک ہزار کلوگرام تھا۔ جس میں سے 100 کلوگرام ایندھن خرچ ہو چکا ہے۔ بقیہ راکٹ کا ماس ہو گا 900 کلوگرام اور مومنٹم 30000 کلوگرام میٹر فی سیکنڈ۔ اب نہایت بنیادی ریاضی استعمال کیجیے اور 300000 کو 900 پر تقسیم کیجیے تو راکٹ کی پہلے سیکنڈ میں رفتار تقریباً 33 میٹر فی سیکنڈ ہو گی۔
اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ
راکٹ کی کل رفتار ایندھن کے جلنے سے بڑھتی جائے گی کیونکہ ایندھن کا ماس جلنے سے کل ماس کم ہوتا جائے گا ۔ یہاں یہ بات یاد رکھیے کہ ایک راکٹ جس قدر بھاری ہو گا اسے اوپر جانے میں اس قدر زیادہ ایندھن درکار ہو گا۔ تقریباً ایک کلوگرام ماس میں اضافے پر ایک کلوگرام ایندھن زیادہ چاہئے۔ لہذا جب کوئی سپیس مشن تخلیق کیا جاتا ہے تو حد درجہ کوشش کی جاتی ہے کہ پے لوڈ کا وزن کم سے کم ہو تاکہ مشن پر لاگت کم سے کم آئے۔

اُمید ہے اب آپکو سمجھ آ گئی ہو گی کہ ایک راکٹ ایکشن ری ایکشن پر نہیں بلکہ مومٹنم کنزرویشن کے بنیادی اصول پر کام کرتا ہے۔ دیکھیے یہ جان کر آپ خلاؤں کا سفر با آسانی کر سکتے ہیں۔ اور چونکہ زمین پر ہوا ہوتی یے جو راکٹ کے خلاف مزاحمت کرتی ہے لہذا زمین پر راکٹ کی رفتار کم ہوتی ہے اور اسے زیادہ ایندھن خرچ کرنا پڑتا ہے بنسبت خلا کے جہاں ہوا بھی نہیں ہوتی اور جہاں زمین کی کششِ ثقل بھی معمولی ہوتی ہے۔

اگر ہم چاند یا مریخ سے ایک راکٹ کو لانچ کریں تو ہم وہاں گریویٹی اور فضا کے نہ ہونے یا معمولی ہونے کے باعث کم ایندھن استعمال کر کے بے حد رفتار حاصل کر سکتے ہیں اور خلاؤں میں زیادہ دور تک اور آسانی سے جا سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اپالو مشنز کے دوران آپکو چاند سے واپس آنے کے لیے کوئی راکٹ نہیں بلکہ ایک چاند گاڑی ہی کافی تھی جس میں طاقتور تھرسٹر لگے ہوئے تھے۔ مستقبل میں انسان چاند سے یا مریخ سے جب راکٹ لانچ کریں گے تو اس سے وہ زیادہ آسانی سے خلاؤں کے سفر کر سکیں گے۔
چلتے چلتے بتاتا چلوں کہ ایک بندوق سے جب آپ گولی چلاتے ہیں تو آپکو پیچھے کی جانب جھٹکا بھی اسی اُصول کے تحت لگتا ہے کہ گولی کا اور بندوق کا مومنٹم برابر ہونا چاہیے۔

خوش رہیں، سائنس سیکھتے رہیں۔

18/08/2023

! خودکشی
سوئٹزرلینڈ نے ایک خودکش مشین کو قانونی اجازت دے دی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایک شخص کو ہلاک کر دیتی ہے۔ بغیر کسی درد کے اسمیں انسان درد محسوس نہیں کرتا ۔۔یہ مشین ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس مشین کو سارکو کہا جاتا ہے اور اس کی شکل تابوت جیسی ہے، جب کسی شخص کو اس میں ڈالا جاتا ہے تو بٹن دبانے سے نائٹروجن گیس پیدا ہوتی ہے اور آکسیجن کی سطح کم ہونے سے انسان بے ہوش ہو جاتا ہے اور جان کی بازی ہار جاتا ہے۔

Address

Mianwali
Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ESA KHEL TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share