Ameer Aman Ullah Khan Niazi

Ameer Aman Ullah Khan Niazi male

🦊 **ترک کہاوت:**"خرگوش لومڑی کو دوست سمجھتا تھا، مگر جب لومڑی کوبھوک لگی تو لومڑی  دوستی بھول گئی۔یعنی خود غرض لوگ دوستی...
06/09/2026

🦊 **ترک کہاوت:**
"خرگوش لومڑی کو دوست سمجھتا تھا، مگر جب لومڑی کوبھوک لگی تو لومڑی دوستی بھول گئی۔
یعنی خود غرض لوگ دوستی کا صرف دکھاوا کرتے ہیں اور وقت آنے پر اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔" 💔🦊🐰

خود غرض اور مفاد پرست لوگوں سے دور رہنا ہی بہتر ہے کیونکہ وہ اپ کو فائدہ کبھی نہیں دیں گے بلکہ اپنے فائدے کے لیے استعمال کریں گے ۔اور وقت انے پروہ اپ کو مالی نقصان توکیا آپ کوجانی نقصان پہنچانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
زندگی میں ایسے خود غرض اور مفاد پرست لوگوں سے چوکنا رہنے کی اشد ضرورت ہے اور ہاں ایسے لوگوں کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ کسی کے نہیں ہوتے سوائے اپنے مفادات کے۔
امیر امان ءاللہ خان نیازی

04/09/2026

بلوچستان: بھاگ تھانہ پر پھر حملےکی اطلاعات ۔فائرنگ کا تبادلہ۔اللہ تعالیٰ رحم و کرم فرمائے آمین

چارسدہ میں میٹر ریڈر  کی بے حسی اسی سالہ بابا نور حسن کی موت پر ختم ہوئی۔آج ایک اسی سالہ ضعیف اور غریب ریٹائرڈ چوکیدار ن...
02/09/2026

چارسدہ میں میٹر ریڈر کی بے حسی اسی سالہ بابا نور حسن کی موت پر ختم ہوئی۔
آج ایک اسی سالہ ضعیف اور غریب ریٹائرڈ چوکیدار نور حسن چارسدہ میں واقع پیسکو کے سنسان دفتر میں کرسی پر ٹڑپتا رہا اور عملہ انسانیت کو بھلا کر دفتر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
محکمہ تعلیم کے اس سابق ملازم کے گھر جب پچاس ہزار روپے کا بل اور جرمانہ بھیجا گیا تو ان کے پاس دو وقت کی روٹی کے پیسے بھی نہیں تھے۔ ان کے بھائیوں نے ترس کھا کر ان کے گھر پر ایک چھوٹا سولر پینل لگایا تھا تاکہ بجلی کا بل ان کے کمزور کندھوں پر بوجھ نہ بنے مگر پیسکو اہلکاروں نے بغیر کسی جواز کے پچاس ہزار کا بل تھوپ دیا۔ ورثاء کا الزام ہے کہ میٹر ریڈر فیاض ان سے جرمانہ ختم کرنے کے بدلے رشوت کا مطالبہ کر رہا تھا جس کی ادائیگی بابا کی استطاعت سے باہر تھی۔
بدھ کی صبح بابا نور حسن جب اپنا بل کم کرانے پیسکو دفتر پہنچے تو وہاں مذکورہ میٹر ریڈر سے تکرار ہوئی اور اس دوران ایس ڈی او کے دفتر میں ہی انہیں دل کا دورہ پڑا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ پیسکو عملہ بابا کی مدد کرنے کے بجائے دفتر چھوڑ کر نکل گیا اور وہ 15 منٹ تک وہیں فرش پر تڑپتے رہے۔ جب لوگ اندر پہنچے تو بابا نور حسن کی روح پرواز کر چکی تھی۔
واقعے کے بعد ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو میٹر ریڈر کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی ہے جس پر کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
حکومت اور اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ وہ پیسکو کے آڈٹ اور بلنگ کے فرسودہ نظام کی مکمل اصلاح کریں تاکہ آئندہ کسی اور غریب کا بوڑھا باپ اس بے حسی کی بھیٹ نہ چڑھے۔

بہن نے بہن کو قتل کر دیا:::: گوجرانوالہ میں دو بہنیں سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پہ کام کرتی تھی ۔دونوں کا سوشل میڈیا فالورز ا...
02/09/2026

بہن نے بہن کو قتل کر دیا:::: گوجرانوالہ میں دو بہنیں سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پہ کام کرتی تھی ۔دونوں کا سوشل میڈیا فالورز اور امدن پہ جھگڑا ہوگیا۔حالانکہ دونوں بہنیں سوشل میڈیا پہ اکاؤنٹس بناتی تھیں اور ٹریفک کھینچتی تھیں۔جو امدن ہوتی وہ دونوں بہنیں اپس میں تقسیم کر لیتیں۔لیکن آخرکار دونوں بہنوں کا سوشل میڈیا فالوورز اور امدن پہ جھگڑا ہوا۔بڑی بہن کا الزام تھا کہ چھوٹی بہن اس کے حصے کی رقم کا کچھ حصہ کھا رہی ہے ۔اس وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا اور تنازعہ پیدا ہوا۔ دونوں بہنیں اپس میں لڑنے لگیں۔ بڑی بہن نے چھری اٹھا لی اور چھری سے چھوٹی بہن پہ وار کر دیا۔ چھوٹی بہن شدید زخمی ہوئی اور بالاخر زخموں کی تاب نہ لا کر جانبحق ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیاہےاوربیان دیا کہ ملزمہ سے آلہ قتل یعنی چھری برامد کر لی گئی ہے ۔عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر ملزمہ کو جیل بھیج دیا ہے۔

12ـسالہ بچی سے مبینہ طور پہ زیادتی کرنیوالا پیر عبداللہ آف دندہ شاہ بلاول ساتھیوں کی فائرنگ سے(تلہ گنگ ،گٹال موڑ)زخمی حا...
01/09/2026

12ـسالہ بچی سے مبینہ طور پہ زیادتی کرنیوالا پیر عبداللہ آف دندہ شاہ بلاول ساتھیوں کی فائرنگ سے(تلہ گنگ ،گٹال موڑ)زخمی حالت میں گرفتار ۔پولیس ذرائع

مبارکباد::مریم بگٹی کا تعلق بلوچستان کے انتہائی بااثر اور معروف سیاسی قبیلے سے ہے، وہ ڈیرہ بگٹی کے مرحوم نواب اکبر خان ب...
31/08/2026

مبارکباد::مریم بگٹی کا تعلق بلوچستان کے انتہائی بااثر اور معروف سیاسی قبیلے سے ہے، وہ ڈیرہ بگٹی کے مرحوم نواب اکبر خان بگٹی کی پوتی ہیں۔ خاندانی سیاسی پس منظر کے باوجود مریم بگٹی نے ملکی خدمات کے لیے سول سروس کا انتخاب کیا اور سی ایس ایس (CSS) امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے بلوچستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والی مریم بگٹی اس وقت پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں بطور سفارت کار اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور مختلف اہم عہدوں بشمول دفترِ خارجہ میں ڈائریکٹر کے فرائض نبھا چکی ہیں۔ وہ بلوچستان کی خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیم اور سول سروسز کے میدان میں کامیابی کی ایک روشن اور قابلِ تقلید مثال ہیں۔
مریم بگٹی کا تعلق بلوچستان کے انتہائی بااثر اور معروف سیاسی قبیلے سے ہے، وہ ڈیرہ بگٹی کے مرحوم نواب اکبر خان بگٹی کی پوتی ہیں۔ خاندانی سیاسی پس منظر کے باوجود مریم بگٹی نے ملکی خدمات کے لیے سول سروس کا انتخاب کیا اور سی ایس ایس (CSS) امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے بلوچستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

30/08/2026

میانوالی::وتہ خیل چوک میں بس اور چھوٹی ویگن میں تصادم ۔

30/08/2026

تھانہ گوجر خان میں زیر حراست شخص جس کے کپڑے بھی پھاٹےہوئے اور پاؤں جوتوں سے خالی ،مخالفین کے سامنے پولیس اہلکار نے زیر حراست شخص کے منہ پر جوتا مارا۔جو انسانیت کی بہت بڑی تذلیل ہے۔

30/08/2026

دوستو! میری زندگی کی 111٪ سچائی اور حقیقت ۔ ایسےکٹھن اور مشکل حالات میں جی کر آج زندگی کے اس موڑ پہ آکھڑاہوں۔

ملازم حسین خان آف غونڈی کو  شدیدزخمی ہو نے کیوجہ سے ، راولپنڈی علاج کے لیے بھیجا جا رہا ہے کیونکہ ان کا خون نہیں رک پا ر...
30/08/2026

ملازم حسین خان آف غونڈی کو شدیدزخمی ہو نے کیوجہ سے ، راولپنڈی علاج کے لیے بھیجا جا رہا ہے کیونکہ ان کا خون نہیں رک پا رہا اور بازو کا زخم انتہائی شدید ہے۔اللہ تعالی ملازم حسین سمیت تمام زخمی و بیماروں کو شفائے عاجلہ کاملہ مستمرہ عطا فرمائے امین۔

Address

Mianwali
Mianwali
00

Telephone

+923046331945

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ameer Aman Ullah Khan Niazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share