Mianwali First

Mianwali First Mianwali First is a TV Channel
(4)

تسنیم ہسپتال بن حافظ جی۔۔نئی خدمت کا آغاز ۔۔
12/08/2026

تسنیم ہسپتال بن حافظ جی۔۔
نئی خدمت کا آغاز ۔۔

12/08/2026

میانوالی کا موسم ۔۔
پنجاب کالج سے براہ راست ۔۔

خواتین مریضوں کی توجہ کے لیے۔۔
11/08/2026

خواتین مریضوں کی توجہ کے لیے۔۔

11/08/2026

ڈپٹی کمشنر میانوالی۔۔
تحصیل عیسیٰ خیل تفصیلی دورہ۔۔
ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کا ٹھیا کا تحصیل عیسیٰ خیل کادورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر خلیل احمد کے ہمرا ہ عیسیٰ خیل شہر، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سپیشل ایجو کیشن سنٹر،گورنمنٹ گریجویٹ کالج، دفتر میو نسپل کمیٹی، اراضی ریکارڈ سنٹر، اے سی آفس عیسیٰ خیل اور بین الصوبائی چیک پوسٹ درہ تنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی، صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سرکاری ادویات کے علاوہ علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجو کیش سنٹر اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے سپیشل ایجو کیشن سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی بچوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ قائم کیا ہے یہاں پر زیر تعلیم سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی تو جہ دی جا ئے۔شاہد عباس کا ٹھیا نے اے سی آفس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا یا، ریونیو دفتر اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے ریکارڈ کا معائنہ کیا، انھوں نے وہاں پر موجود شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ عملے کو سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی ہدایت کی۔ڈی سی نے ایم سی آفس عیسیٰ خیل کا بھی دورہ کیا اور سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ مو ن سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام عملے کو ضروری مشینری سمیت الرٹ رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے عیسیٰ خیل شہر کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام اور سٹرکوں کی دھلائی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے ستھرا پنجاب حکا م کو سختی سے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادوں پر شہر کی سٹرکوں کی دھلائی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنا یا جا ئے۔ انھوں نے عیسیٰ خیل حوالات کی بحالی و مر مت کے کا م کا معائنہ کیا اور اسے فوری مکمل کر نے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے عیسیٰ خیل اور میانوالی کے درمیان کم فاضلے پر محیط تاریخی راستے کا بھی جائزہ لیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران اس راستے کی مکمل بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا نے بین الصوبائی چیک پوسٹ دورہ تنگ کا دورہ کیا وہاں پر موجود عملے، پولیو ٹیموں کی حاضری، سیکورٹی امور اور گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے چیک پوسٹ پر تعینات عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے اور گندم کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

11/08/2026

ننھی بچی کا پیغام ۔۔

محنت کی روشنائی سے لکھی کامیابی۔۔  ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو۔تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے۔۔قوم...
11/08/2026

محنت کی روشنائی سے لکھی کامیابی۔۔


ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو۔
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے۔۔

قومیں ایک دن میں نہیں بنتیں، قومیں پارلیمانوں میں نہیں بنتیں، وہ درسگاہوں کے مقدس ماحول میں تشکیل پاتی ہیں۔ قوموں کا وقار نعروں سے بلند نہیں ہوتا، وہ استاد کے اخلاص اور طالب علم کی انتھک محنت اور سیکھنے آگے بڑھنے کی جستجو سے بلند ہوتا ہے۔
آج جب ایم ایچ صوفی فاؤنڈیشن سکول کا میٹرک کا رزلٹ سامنے آیا تو پورے علاقے نے مان لیا کہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں۔
یہ رزلٹ صرف نمبروں کا مجموعہ نہیں تھا۔ بلکہ! "ہم کر کے دکھائیں گے" کے عزم کی کہانی تھی۔
ایم ایچ صوفی فاؤنڈیشن سکول حافظ آباد صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں یہ حافظ آباد کی پہچان، شان، ناز اور فخر ہے۔ گزشتہ 32 دہائیوں سے یہ ادارہ علم، ادب، تہذیب، انسانیت، اوضاع، شعور، شائستگی، اخلاق اور کردار کی تربیت کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں ہر بچے کو یہ یقین دلایا جاتا ہے کہ "تم کر سکتے ہو"۔ اسی سوچ نے آج 18 برانچز اور کامیاب طلبہ کی صورت میں اپنے ضلع حافظ آباد میں ہمیشہ اپنا نام روشن کیا ہے۔ ایم ایچ صوفی فاؤنڈیشن کا مطلب ہے معیار، محنت اور مقصد۔
یہ ادارہ کوئی عام عمارت نہیں، یہ ایک سوچ، ایک فکر، ایک وعدہ، ایک قول اور ایک عہد ہے۔
یہاں کا مقصد صرف ڈگری دلوانا نہیں، بہتر انسان بنانا اور مہذب بنناہے۔ یہاں ہر استاد، ہر منتظم یہ سمجھتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں جو قلم ہے وہ کل قوم کی تقدیر لکھے گا۔
یہ ادارہ حافظ آباد میں گزشتہ 32 دہائیوں سے علم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔ یہ ادارہ اپنی شفافیت، ڈسپلن، اعلیٰ اخلاق اور معیاری تعلیم کی وجہ سے پورے علاقے کے لیے مثال بن چکا ہے۔ یہاں تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال اس ادارے کے بچے نہ صرف امتحان میں بلکہ زندگی کے ہر میدان میں نمایاں ہوتے ہیں۔
اس عظیم الشان ادارے کی بنیاد رکھنے والے بانی کا ویژن تھا "تعلیم سب کے لیے، معیار سب سے پہلے"۔ آج آپ کی وہی سوچ 18 برانچز، قابل اساتذہ اور کامیاب طلبہ کی صورت میں ثمر بار ہو رہی ہے۔ آپ نے ثابت کیا کہ اگر نیت صاف ہو اور مقصد قوم کی خدمت ہو تو اللہ ضرور کامیابیاں عطا کرتا ہے۔ پورا ادراہ اور حافظ آباد کا ہر باشعور شہری آپ کی کاوشوں کا مقروض اور ممنون ہے۔
ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ایک جذبے، عہد اور عزم کے ساتھ 10ویں کے قافلے کو منزل تک پہنچایا گیا۔ اور اللہ نے اتنی عزت دی کہ رزلٹ نے سب کو حیران کر دیا۔
اس شاندار کامیابی کا سہرا ایم ایچ صوفی فاؤنڈیشن سکول کی تمام (18) برانچز کے سر ہے۔ تمام برانچز کے محترم پرنسپلز اور اساتذہ کرام کو جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس نتیجے کو ممکن بنایا۔
اس کامیابی کی اصل بنیاد ہمارے قابلِ قدر ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کرام ہیں۔ آپ لوگوں نے صرف پڑھایا نہیں، بچوں کو تراشا ان کو ہیرا بنانے کی ہر کوشش کی ہے۔ آپ کی ایکسٹرا کلاسز، ویک اینڈ ٹیسٹ، بچہ فیل ہو تو خود رات بھر سوچنا... یہی اصل تدریس ہے۔ تمام ہیڈ ٹیچرز نے اپنی برانچ کو ایک خاندان بنا کر چلایا۔ ڈسپلن، پلاننگ اور ٹیم ورک کی وہ مثال قائم کی جو قابلِ تقلید ہے۔ پورا ادارہ آپ کی اس بے لوث محنت اور قربانی کا مقروض ہے۔
اور خصوصی مبارکباد رامکے چھٹہ برانچ اور مین برانچ کوٹ اسحاق جنہوں نے رزلٹ میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی۔
رامکے چھٹہ برانچ کی میرب فاطمہ جس نے 1173 نمبر لے کر صوفی کی تمام برانچیز میں پہلی پوزیشن حاصل کی رامکے چھٹہ برانچ کی پرنسپل میم طاہرہ پروین، انگلش لیکچرار سر شہزاد فیصل، مطالعہ پاکستان لیکچرار مس ناہید یوسف، بائیو لیکچرار مس مشال فاطمہ، کمیسٹری لیکچرار مس زینب، میٹھ لیکچرار مس عمارہ یوسف، فزکس لیکچرار مس ریاض بی بی، ترجمہ القرآن لیکچرار قاری شعیب اور اُردو لیکچرار مس ثریا بیگم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مین برانچ کوٹ اسحاق سبغہ احمد 1168 نمبرز حاصل کر کے 18 برانچز میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور یاسمین شہزادی 1162 نمبرز حاصل کے 18 برانچز میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مین برانچ ای بلاک کی پرنسپل میم سیدہ مقدس زہرہ، انگلش لیکچرار مس عمائمہ اور مس عمامہ سبطین، مطالعہ پاکستان کی لیکچرار مس نورین، بائیو لیکچرار مس عائشہ اعجاز، کمیسٹری لیکچرار مس اریج اور مس زویا، میٹھ لیکچرار مس خدیجہ اور مس مافیہ، فزکس لیکچرار مس آمنہ عارف اور مس انیس فاطمہ، ترجمہ القرآن مس زنیرہ اور مس عاطفہ، اردو لیکچرار مس سدرہ اور مس مریم ریاض کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ادارے کی تمام برانچز کے ہیڈ ٹیچرز، تمام سبجیکٹ ٹیچرز اور مرکزی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جہنوں نے مل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ آپ کی قربانیاں، ایکسٹرا کلاسز اور بچوں کے لیے بے لوث محبت آج رنگ لے آئی ہیں۔ آپ نے ثابت کیا کہ لگن ہو تو کوئی حد مشکل نہیں۔
مبارک ان تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو، آپ نے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
ان تمام والدین کو، جنہوں نے ہمارے ہمراہ اپنے بچوں کو اس منزل تک پہنچنے میں بھرپور ساتھ دیا۔
آپ سب نے ثابت کیا کہ محنت سے کوئی بھی منزل دور نہیں رہتی۔
اس ادارے کا یہ 100% رزلٹ ایک ریکارڈ نہیں، ایک تحریک ہے جو جاری و ساری رہے گی۔

گورنمنٹ ہائی سکول میانوالی ۔گروپ فوٹو میں شخصیات پہچانیں ۔۔
10/08/2026

گورنمنٹ ہائی سکول میانوالی ۔
گروپ فوٹو میں شخصیات پہچانیں ۔۔

10/08/2026

شہید کے والد کی پریس کانفرنس ۔۔
ایس ایچ او موچھ سے نالاں۔۔۔

*شہید لانس ناٸیک ممتازاللہ نیازی 69بلوچ رجمنٹ کا والد نصراللہ خان آف موچھ اپنے شہید بیٹے کی فوٹوسینے سے لگاکر ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی پہنچ گیا۔میرے ساتھ تھانہ موچھ کےایس ایچ او نے ظلم کیابےگناہ جھوٹی ایف آٸی آر جوٸے کی دی ۔۔۔میرے پاک آرمی کےشہید بیٹے کی فوٹو زمین پر پھینک دی ۔اور کہاتم شہید کواپنے ماتھے پے باندھو یا میں اپنے ماتھےپر باندھوں ۔۔منشی تھانہ موچھ نے کہا کہ یہاں روز لوگ مررہے ہیں تمھارا بیٹا مر گیا تو کیاہوا۔۔۔نصراللہ خان کاپریس کانفرنس میں اظہار ۔۔۔چیف آف آرمی سٹاف ۔آٸی جی پنجاب پولیس اور آر پی او سرگودھا فوری نوٹس لیں کہ کیوں شہید کی فوٹو زمین پر پھینکی اور پاک آرمی کےشہدا کےبارے میں توہین آمیز الفاظ ادا کیے مجھے شہید کی بےعزتی کا حساب دیا جاٸے اور زمہ داروں کےخلاف سخت کارواٸی کرکےشہدا کوحق احترام دیا جاٸے*

10/08/2026

بچوں کے لیے ایک معیاری درسگاہ ۔۔
داخلوں کے لیے رابطہ کریں ۔۔۔۔

10/08/2026

میانوالی: گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف محکمہ خوراک کی بڑی کارروائی

میانوالی: چشمہ چیک پوسٹ پر کے پی گندم لے جانے والے 2 ٹرک پکڑے گئے ،

میانوالی: بغیر پرمٹ کے منتقل کی جانے والی 700 بوریاں گندم برآمد

میانوالی: برآمد گندم کی 700 بوریاں، فی بوری وزن 100 کلوگرام ہے ، ڈی ایف سی خادم حسین فراز

میانوالی: محکمہ خوراک نے گندم قبضے میں لے کر خریداری مرکز منتقل کردی ، ڈی ایف سی

میانوالی: گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج ،
میانوالی: ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز کی میڈیا بریفنگ۔۔
رپورٹ کے لیے خصوصی تعاون ۔۔۔
یونیورسل سکول سسٹم میانوالی ۔۔ داخلے جاری ہیں ۔۔

Address

Mianwali

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+971508438471

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali First posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mianwali First:

Shortcuts

Share

Category