30/06/2024
مارکیٹنگ کی دنیا میں اشتہارات کی مختلف اقسام ہیں۔۔
مثلاً
✔️ Lifestyle Ads.
ان اشتہارات میں آپ اپنی پروڈکٹ کا روزمرہ زندگی میں استعمال دکھاسکتے ہیں۔۔مثلا آپ کی پروڈکٹ ایک صابن ہے تو اشتہار میں صبح اٹھ کر یا واش روم سے نکلنے کے بعد ہاتھ دھوتے ہوۓ دکھایا جاسکتا ہے۔۔
✔️ Problem Solution Ads.
ان اشتہارات میں آپ پہلے پرابلم دکھائیں گے پھر اس کا حل آپ کی پروڈکٹ ہے یہ بتائیں گے۔۔مثلا آپ کا صابن جراثیم کش ہے۔۔تو پہلے ہاتھوں پر لگے جراثیم اور ان کے سبب پھیلنے والی بیماریاں دکھانی ہوں گی۔۔اس کے بعد اس صابن سے ہاتھ دھو کر ان جراثیم کو پانی کے ذریعے بہتے ہوۓ دکھایا جائے گا۔۔۔
✔️ Review Ads.
ان اشتہارات میں آپ پوسٹس کے ذریعے صارفین کے مثبت تاثرات اور مثبت ریویوز دکھائیں گے۔۔۔جیسے کسی نے لکھ کر ریویوز دیے ہوں یا پھر ایک پوسٹ بنا کر اس پر لکھا جاسکتا ہے کہ کتنے فیصد لوگ آپ کی اس پروڈکٹ سے مطمئن ہیں اور اسے ریکمنڈ کرتے ہیں۔۔
✔️UGC Ads.
ان اشتہارات میں آپ کی پروڈکٹ مختلف لوگ استعمال کرتے ہوۓ جو ویڈیوز/تصاویر بناتے ہیں۔۔ان کو دکھایا جاتا ہے۔۔مثلا ایک نائٹ کریم / سکن کئیر پروڈکٹس یوز کرتے ہوۓ یا پھر صابن سے ہاتھ دھوتے ہوۓ، ہئیر آئل لگاتے ہوۓ، ڈریس اپ ہونے کے بعد کی ویڈیوز وغیرہ جو اکثر لوگ بنا کر اپنے اکاؤنٹس پر شئیر کرتے ہیں۔۔یہ حقیقی کسٹمرز کی طرف سے بنائ گئ ویڈیوز یا تصاویر ہوتی ہیں۔۔
✔️Call Out Ads.
ان اشتہارات میں آپ کی پروڈکٹ کو درمیان میں دکھا کر آس پاس تیر/انڈیکیٹر کے ذریعے اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد لکھے جاتے ہیں جو کہ بڑے پرکشش دکھائ دیتے ہیں۔۔ساتھ آپ کوئ ڈسکاؤنٹ آفر بھی لکھ سکتے ہیں۔۔
اگر آپ ان میں سے کسی بھی ٹائپ کا اشتہار بنا کر اسے استعمال میں لاتے ہیں تو یقیناً آپ کو بے حد فائدہ ہوگا ان شاءاللہ
نوٹ: کوئ بھی تحریر جو آپ کے لیے مفید ہو آپ کے کام آسکتی ہو اسے اپنے سرکل میں بھی شئیر کردیا کریں کہ ہوسکتا ہے کسی اور کا فائدہ ہوجاۓ اور آپ کے پاس بھی ڈیٹا محفوظ رہ جاتا ہے۔۔
سلامت رہیں
سدرہ نسیم
ڈیجیٹل مارکیٹر ، انٹرپرینیور