Mianwali News

Mianwali News All type of News of Mianwali

06/09/2025

گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے آٹے کیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔۔جھنگ میں 26 کروڑ روپے کی گندم پکڑی گئی۔۔سمندری میں 4000 تھیلے ، چک 173 میں 3000 تھیلےگندم برآمد کئے گئے ۔۔ٹوبہ میں بھی گندم،آٹےکی نقل وحرکت روکنے کیلئےضلعی پولیس متحرک ہو گئی

چھدرو۔۔۔شفاء اللہ ولد شیر زمان دھنائی خیل ٹریلر حادثہ میں جاں کی بازی ہار گئے۔ اللہ تعالیٰ بخشش فرمائے اور جنت میں اعلیٰ...
05/09/2025

چھدرو۔۔۔شفاء اللہ ولد شیر زمان دھنائی خیل ٹریلر حادثہ
میں جاں کی بازی ہار گئے۔
اللہ تعالیٰ بخشش فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

05/09/2025

پنجاب میں سیلاب سے 51 اموات ہوئیں، 12 گھنٹے میں دوسرا ریلا ہیڈ محمد والا پہنچے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے

05/09/2025

واں بھچراں محلہ ملکانوالہ میں عید میلادالنبی پر برقی قمقموں سے سجی گلیوں کا منظر

05/09/2025

بریکنگ نیوز ۔۔
‏جب سے آپ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا ہے پریکٹس ایک پروسیجر کمیٹی کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا ۔۔ جسٹس منصور علی شاہ کا خط میں انکشاف

05/09/2025

پی پی 87 کا الیکشن اب دسمبر میں ہونے کا امکان
پنجاب کے تمام ضمنی الیکشن ایک ساتھ ہوں گے ذرائع

05/09/2025

میڈیا ٹاک کے دوران محترمہ علیمہ خان صاحبہ پر انڈا پھینکنے کا واقعہ نہ صرف اخلاقی پستی کی علامت ہے بلکہ خواتین کے احترام اور سیاسی روایات کے منافی بھی ہے۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، مگر کسی پر ہاتھ یا چیز اٹھانا بدترین بدتہذیبی ہے۔
یہ عمل نہ صرف خواتین کی تذلیل ہے بلکہ معاشرے میں برداشت کے فقدان کی واضح جھلک بھی ہے۔
سیاسی وابستگی چاہے جس بھی جماعت سے ہو، ہر خاتون ہماری ماں، بہن اور بیٹی کے درجے پر ہے۔ ایسے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

اختر مجاز
چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی

05/09/2025

*ریلوے حکام کا کہنا ہے ملتان سے راولپنڈی ( براستہ لیہ ، کوٹ ادو ، بھکر ، میانوالی ) جانے والی مہر ایکسپریس اور تھل ایکسپریس دونوں ٹرینیں معمول کے مطابق روانہ ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ٹرینوں کی بندش کے حوالہ سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔*

05/09/2025

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے میلاد المصطفیٰ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ) کے پر مسرت موقع پر لبیک یارسول اللّٰہ ریلی کا انعقاد ۔ دربار حضرت سلطان زکریا میانوالی شہر سے نکالی گئی ریلی مین بازار سے گزرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن میانوالی اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت پیرزادہ سید توقیر الحسنین شاہ نے کی ۔

05/09/2025

تمام دوستوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اے ایس آئی سلیم اللہ خان پٹرولنگ پولیس جو کہ فخر آباد پٹرولنگ چیک پوسٹ پر بھی تعینات رہے ہیں انکا بیٹا گردوں کے مرض میں مبتلا ہے جو کہ لاہور ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہے بچے کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی جاتی ہے تمام دوست خصوصی دعا فرمائیں اللہ پاک بھائی سلیم اللہ کے بیٹے کو صحتِ کاملہ عطاء فرمائے آمین

Address

Mianwali
42101

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mianwali News:

Share