
30/03/2025
آسمان پر چمکتا یہ خوبصورت چاند۔۔ دل کے اندر اُتر رہا ہے۔۔
ایسا لگ رہا ہے جیسے ربّ کی رحمتیں روشنی بن کر پوری دنیا پر برس رہی ہوں۔۔
یہ چاند گواہ ہے۔۔۔
ہر اس دعا کا، جو آنکھوں سے چھلک گئ ۔۔
ہر اس سجدے کا، جو دل کی گہرائی سے ادا ہوا۔۔
ہر اس معافی کا، جو رب سے مانگی گئ۔۔
آج کا چاند صرف عید کی خوشخبری نہیں لایا،
یہ چاند رخصت ہونے والی برکتوں، سکون، اور روح کی پاکیزگی کا پیغام بھی دے رہا ہے۔۔
دل کہتا ہے،
کاش یہ لمحے تھم جائیں۔۔
کاش یہ چاند یونہی ہمارے دلوں میں جگمگاتا رہے۔۔
اے رب!
یہ نور، یہ سکون، یہ قرب،
ہمیں رمضان کے بعد بھی عطا فرما۔۔
ہماری عیدوں کو عبادتوں کا صلہ بنا دے،
اور اُن کے گھروں میں بھی خوشیاں بھر دے،
جو اس چاند کو نم آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔۔
عید کا چاند مبارک ہو آپ سب کو،
محبتوں، دعاؤں اور رحمتوں کے ساتھ!🧡
محمد وقاص