Educater Services

Educater Services ALL Friend Find The Aid OF ALL Job Like it my page Kindly

04/05/2023

*ایک غیر مسلم عورت کا عزمِ مُسلسل*

─━••━─

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی۔
اس کا نام مانیا سکلوڈو وسکا تھا۔
وہ ٹیویشن پڑھا کے گزر بسر کرتی تھی۔
19 برس کی عمر میں وہ ایک امیر خاندان کی دس سال کی بچی کو پڑھاتی تھی۔
بچی کا بڑا بھائی اس میں دلچسپی لینے لگا۔ وہ بھی اس کی طرف مائل ہوگئی، چنانچہ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جب لڑکے کی ماں کو اس معاملے کا پتہ چلا تو اس نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ اس نے مانیا کو کان سے پکڑا اور پورچ میں لا کھڑا کیا۔ اس نے آواز دے کے سارے نوکر جمع کئے اور چلا کر کہا، دیکھو!
یہ لڑکی جس کے پاس پہننے کیلئے صرف ایک فراک ہے۔ جس کے جوتوں کے تلووں میں سوراخ ہیں۔ اور جسے 24 گھنٹے میں صرف ایک بار اچھا کھانا نصیب ہوتا ہے، اور وہ بھی ہمارے گھر سے۔
یہ لڑکی میرے بیٹے کی بیوی بننا چاہتی ہے۔
یہ میری بہو کہلانے کی خواہش پال رہی ہے۔ تمام نوکروں نے قہقہہ لگایا اور خاتون دروازہ بند کر کے اندر چلی گئی۔ مانیا کو یوں محسوس ہوا، جیسے کسی نے اس کے اوپر تیزاب کی بالٹی الٹ دی ہو۔ وہ توہین کے شدید احساس میں گرفتار ہوگئی۔ اور اس نے اسی پورچ میں کھڑے کھڑے فیصلہ کیا، وہ زندگی میں اتنی عزت، اتنی شہرت کمائے گی، کہ پورا پولینڈ اس کے نام سے پہچانا جائے گا۔
‏یہ سن 1891ء تھا۔ وہ پولینڈ سے پیرس آئی۔ اس نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا، اور فزکس پڑھنا شروع کردی۔
وہ دن میں 20 گھنٹے پڑھتی تھی۔ اس کے پاس پیسہ دھیلا تھا نہیں، جو کچھ جمع پونجی تھی، وہ اسی میں گزر بسر کرتی تھی۔ وہ روز صرف ایک شلنگ خرچ کرتی تھی ( یعنی چند پیسے ) اس کے کمرے میں بجلی، گیس اور کوئلوں کی انگیٹھی تک نہیں تھی۔ وہ برفیلے موسموں کی راتیں کپکپا کر گزارتی تھی۔ جب سردی برداشت سے باہر ہو جاتی تھی، تو وہ اپنے سارے کپڑے نکالتی تھی۔ آدھے بستر پر بچھاتی تھی، اور آدھے اپنے اوپر اوڑھ کے لیٹ جاتی تھی۔ پھر بھی گزارہ نہ ہوتا، تو وہ اپنی ساری کتابیں حتیٰ کہ اپنی کرسی تک اپنے اوپر گرا لیتی تھی۔
پورے پانچ برس اس نے ڈبل روٹی کے سوکھے ٹکڑوں اور مکھن کے سوا کچھ نہ کھایا۔
نقاہت کا یہ عالم ہوتا تھا وہ بستر پر بیٹھے بیٹھے بے ہوش ہو جاتی تھی، لیکن جب ہوش آتا تھا، تو وہ اپنی بے ہوشی کو نیند قرار دے کر خود کو تسلی دے لیتی تھی۔

وہ ایک روز کلاس میں بے ہوش ہوگئی، ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد کہا، آپ کو دواء کی بجائے دودھ کے ایک گلاس کی ضرورت ہے۔
اس نے یونیورسٹی ہی میں پائری نام کے ایک سائنس دان سے شادی کر لی تھی۔
وہ سائنس دان بھی اسی کی طرح مفلوک الحال تھا۔
شادی کے وقت دونوں کا کل اثاثہ دو سائیکل تھے۔ وہ غربت کے اسی عالم کے دوران پی ایچ ڈی تک پہنچ گئی۔
مانیا نے پی ایچ ڈی کیلئے بڑا دلچسپ موضوع چنا تھا۔
اس نے فیصلہ کیا وہ دنیا کو بتائے گی یورینیم سے روشنی کیوں نکلتی ہے۔ یہ ایک مشکل بلکہ ناممکن کام تھا۔ لیکن وہ اس پر جت گئی۔
تجربات کے دوران اس نے ایک ایسا عنصر دریافت کر لیا، جو یورینیم کے مقابلے میں 20 لاکھ گنا زیادہ روشنی پیدا کرتا ہے۔ اور اس کی شعاعیں لکڑی، پتھر، تانبے اور لوہے غرض دنیا کی ہر چیز سے گزر جاتی ہیں، اس نے اس کا نام ریڈیم رکھا۔
یہ سائنس کی دنیا میں ایک بہت بڑا دھماکہ تھا۔
لوگوں نے ریڈیم کا ثبوت مانگا، مانیا اور پائری نے ایک خستہ حال احاطہ لیا، جس کی چھت سلامت تھی اور نہ ہی فرش۔
اور وہ چار برس تک اس احاطے میں لوہا پگھلاتے رہے۔
انہوں نے تن و تنہا 8 ٹن لوہا پگھلایا۔ اور اس میں سے مٹر کے دانے کے برابر ریڈیم حاصل کی۔
یہ چار سال ان لوگوں نے گرمیاں ہوں یا سردیاں اپنے اپنے جسموں پر جھیلیں۔
بھٹی کے زہریلے دھوئیں نے مانیا کے پھیپھڑوں میں سوراخ کر دیئے۔ لیکن وہ کام میں جتی رہی، اور اس نے ہار نہ مانی۔
یہاں تک کہ پوری سائنس اس کے قدموں میں جھک گئی۔
یہ ریڈیم کینسر کے لاکھوں کروڑوں مریضوں کیلئے زندگی کا پیغام لے کر آئی۔
ہم آج جسے شعاعوں کا علاج کہتے ہیں، یہ مانیا ہی کی ایجاد تھی۔
اگر وہ لڑکی چار سال تک لوہا نہ پگھلاتی، تو آج کیسنر کے تمام مریض مر جاتے۔
یہ لڑکی دنیا کی واحد سائنس دان تھی جسے زندگی میں دوبار نوبل پرائز ملا۔
جس کی زندگی پر 30 فلمیں اور سینکڑوں کتابیں لکھی گئیں۔
اور جس کی وجہ سے آج سائنس کے طالب علم پولینڈ کا نام آنے پہ سر سے ٹوپی اتار اس ملک کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
جب دنیا نے مادام کیوری کو اس ایجاد کے بدلے اربوں ڈالر کی پیش کش کی، تو اس نے پتہ ہے کیا کہا؟
اس نے کہا۔ میں یہ دریافت صرف اس کمپنی کو دوں گی، جو پولینڈ کی ایک بوڑھی عورت کا مفت علاج کرے گی۔
جی ہاں! وہ امیر پولش عورت جس نے کبھی کیوری کو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا تھا۔ وہ عورت کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکی تھی اور وہ اس وقت بستر مرگ پر پڑی تھی۔

اذن ربی میں 1988 میں اسکول میں تھا۔ میری اسکول کی کاپی پر میری والدہ نے میرے نام کے ساتھ لکھا "پائلٹ"۔ اور ساتھ ہی مجھ س...
29/12/2022

اذن ربی
میں 1988 میں اسکول میں تھا۔ میری اسکول کی کاپی پر میری والدہ نے میرے نام کے ساتھ لکھا "پائلٹ"۔ اور ساتھ ہی مجھ سے کہا: "ایک دن اللّٰہ وہ وقت بھی لائے گا، جب تم پائلٹ بن جاؤ گے، اور میں تمہارے جہاز میں بیٹھ کر مکہ جاؤں گی" میں نے وہ کاپی سنبھال کر رکھی اور ماں کی بات اپنے دل پر لکھ لی، بالآخر میں 12 اگست 2021 میں پائلٹ بنا،
آج 26 دسمبر 2022 کو میں عراق سے مکہ مکرمہ کی طرف اڑان بھر رہا ھوں،
میری والدہ میرے طیارے میں موجود ہیں ۔۔
آج کے عرب میڈیا میں نشر شدہ
( عراقی پائلٹ کی خوبصورت کہانی ) ۔۔
کچھ خواہشیں یقین سے اتنی بھری ہوتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی اذن باریابی کے ساتھ لکھ لی جاتی لہذا دل میں ھمیشہ نیک دعائیں اور تمنائیں رکھا کریں۔

28/12/2022

سال 2022 کے اختتام پر ایک لائن میرے لئے ۔۔۔۔۔
تنقید ، تعریف ، مشورہ ، شکایت کچھ بھی ۔۔۔۔۔

شدید سردی کی لہر پنچاب گورنمنٹ کے تمام نان فارمل ایجوکیشنل اداروں میں ونٹر وکیشن 6 جنوری تک اضافہ کر دیا گیا۔دوسرا سوال ...
27/12/2022

شدید سردی کی لہر پنچاب گورنمنٹ کے تمام نان فارمل ایجوکیشنل اداروں میں ونٹر وکیشن 6 جنوری تک اضافہ کر دیا گیا۔
دوسرا سوال اپ کا سکول ایجوکیشن کے بارے میں ہوگا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا 9 جنوری نوٹیفکیشن فیک ہے۔ مگر جلد اصل نوٹیفکیشن بھی جاری ہو جائے گا۔

پنجاب بھر کے تمام کالجز و یونیورسٹیوں میں 24 دسمبر تا 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹ:ع...
22/12/2022

پنجاب بھر کے تمام کالجز و یونیورسٹیوں میں 24 دسمبر تا 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹ:عملدرآمد نہ کرنے کی صورت پر ادارے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفیکیشن

20/12/2022
تاریخ پیدائش کے اندراج کیلیے میونسپل کمیٹی سے رابطہ کریںدو ماہ تک کے بچے کا اندراج بالکل مفتسات سال تک بچے کے اندراج کیل...
19/12/2022

تاریخ پیدائش کے اندراج کیلیے میونسپل کمیٹی سے رابطہ کریں
دو ماہ تک کے بچے کا اندراج بالکل مفت
سات سال تک بچے کے اندراج کیلیئے فیس 200 روپے
سات سال سے زائد عمر کے بچے کا اندراج بزریعہ عدالت ممکن ہے
فارم اے اپلوڈ کردیا گیا ہے۔۔۔

🗣️ *کرکٹ اور فٹ بال کے خواہش مند کھلاڑی جو ملکی /بین الاقوامی سطح پر اپنا نام بنانا چاہتا ہے وہ اس فام کو ان لائن فل کری...
19/12/2022

🗣️ *کرکٹ اور فٹ بال کے خواہش مند کھلاڑی جو ملکی /بین الاقوامی سطح پر اپنا نام بنانا چاہتا ہے وہ اس فام کو ان لائن فل کریں اور ٹرائلز کا حصہ بن جائے*
عمر کی حد 15 سے 25 سال ہے

عوامی سہولت
28/08/2022

عوامی سہولت

جگرؔ کا ہاتھ ہوگا حشر میں اور دامنِ حضرت ‏شکایت ہو کہ شکوہ ، جو بھی ہوگا برملا ہوگا💔
27/08/2022

جگرؔ کا ہاتھ ہوگا حشر میں اور دامنِ حضرت
‏شکایت ہو کہ شکوہ ، جو بھی ہوگا برملا ہوگا

💔

ہمیں یاد ہے جب تین سال قبل چترال گولین میں عمران خان کی بہن علیمہ خان سیلاب میں پھنس گئی تھی۔ جسے ایک ڈیڑھ گھنٹے کے اندر...
26/08/2022

ہمیں یاد ہے جب تین سال قبل چترال گولین میں عمران خان کی بہن علیمہ خان سیلاب میں پھنس گئی تھی۔ جسے ایک ڈیڑھ گھنٹے کے اندر خصوصی ہیلی کاپٹر بھجوا کر ریسکیو کیا گیا تھا ۔۔۔

آج دوبیر کوہستان میں پانچ بھائی سیلابی ریلے کے بیچوں بیچ پورے چار گھنٹے زندگی اور موت کے درمیان جھولتے رہے، سوشل میڈیا پر بھرپور دہائیوں کے باوجود صوبائی حکومت ایک ہیلی کاپٹر پشاور سے نہ بھیج سکی جسے آنے اور جانے میں فقط ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہی لگتا۔ یوں بیچ منجھدار ایک ہی خاندان کے چار جوان دیکھتے ہی دیکھتے سیلابی موجوں کے نذر ہوگئے اور ایک ادھ مرے کو سیلاب خود ہی کنارے چھوڑ گیا ۔۔۔

زندگی کی امید اور موت کے وہم کا یہ درمیانی عرصہ گو کہ ہمارے لئے ایک مختصر دورانیہ تھا، لیکن ان بے یار و مددگار بھائیوں کےلئے یہ وقت کس قدر طویل اور کٹھن رہا ہوگا ۔۔۔؟ کنارے کھڑے تماش بین ان کے ورثاء کےلئے یہ کیسی قیامت کی گھڑیاں رہی ہونگی۔۔۔؟ اور اب اس پسماندہ گھرانے میں سوگ کا کیا سماں ہوگا ۔۔۔؟

ہمیں ان چاروں جوانوں کی اس اندوہناک موت پر نہیں، ہمیں مل بیٹھ کر ریاست اور نظامِ حکومت، حکمران اور ان میں منقسم رعایا کی بے حسی اور ناکامی پر بین کرنا چاہیئے۔ مل کر سر پیٹنا چاہیئے، اور دردناک ایسے انجام کی اپنی اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیئے ۔۔۔ !

Address

P/o Box Shadia (Mianwali)
Mianwali
42120

Telephone

+923065654951

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Educater Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Educater Services:

Share

Category