تم یوں ہی سمجھنا کہ فنا میرے لیے ہے
پر غیب سے سامان بقا میرے لیے ہے
پیغام ملا تھا جو حسین ابن علی کو
خوش ہوں وہی پیغام قضا میرے لیے ہے
یہ حور بہشتی کی طرف سے ہے بلاوا
لبیک کہ مقتل کا صلا میرے لیے ہے
کیوں جان نہ دوں غم میں ترے جب کہ ابھی سے
ماتم یہ زمانہ میں بپا میرے لیے ہے
میں کھو کے تری راہ میں سب دولت دنیا
سمجھا کہ کچھ اس سے بھی سوا میرے لیے ہے
توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے
یہ بندہ دوعالم سے خفا میرے لیے ہے
سرخی میں نہیں دست حنا بستہ بھی کچھ کم
پر شوخیٔ خون شہدا میرے لیے ہے
راحل ہوں مسلمان بصد نعرۂ تکبیر
یہ قافلہ یہ بانگ درا میرے لیے ہے
انعام کا عقبیٰ کے تو کیا پوچھنا لیکن
دنیا میں بھی ایماں کا صلا میرے لیے ہے
کیوں ایسے نبی پر نہ فدا ہوں کہ جو فرمائے
اچھے تو سبھی کے ہیں برا میرے لیے ہے
اے شافع محشر جو کرے تو نہ شفاعت
پھر کون وہاں تیرے سوا میرے لیے ہے
اللہ کے رستہ ہی میں موت آئے مسیحا
اکسیر یہی ایک دوا میرے لیے ہے
اے چارہ گرو چارہ گری کی نہیں حاجت
یہ درد ہی داروئے شفا میرے لیے ہے
کیا ڈر ہے جو ہو ساری خدائی بھی مخالف
کافی ہے اگر ایک خدا میرے لیے ہے
جو صحبت اغیار میں اس درجہ ہو بے باک
اس شوخ کی سب شرم و حیا میرے لیے ہے
ہے ظلم ترا عام بہت پھر بھی ستم گر
مخصوص یہ انداز جفا میرے لیے ہے
ہیں یوں تو فدا ابر سیہ پر سبھی مے کش
پر آج کی گھنگھور گھٹا میرے لیے ہے
محمد علی جوہر
✍️ کاظمی
07/06/2025
تمام دوست و احباب اور امت مسلمہ کو عید قربان مبارک ہو
26/05/2025
عرس مبارک دادا جی
رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بھور شریف
بابا جی
رحمۃ اللہ علیہ آستانہ عالیہ موازوالاشریف
آستانہ عالیہ موازوالاشریف
کی تصویری جھلکیاں
میڈیا کوریج
26/05/2025
یہ دربار محمد ھے یہاں ملتا ھے بن مانگے
❤️صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
Be the first to know and let us send you an email when Sahibzada Syed Shees Kazmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.