ایک چھوٹے پچے پر اتنے بھاری پتھر کس جانور نے رکھے ہونگے
یہ کہاں اور کونسے علاقے کی ہے کیا
اس حوالے سے ادارے تحقیق کرکے حقائق سامنے لائینگے؟
17/07/2025
سانحہ سوات میں لاپتہ سیالکوٹ کے سیاح بچے کی لاش 21 دن بعد دریائے سوات میں بریکوٹ کے مقام پر برآمد کرلی گئی۔
17/07/2025
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ سے 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے پیشِ نظر متعدد فلائٹس متبادل شہروں میں اتارلی گئیں۔
دبئی سے اسلام آباد کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو سیالکوٹ، جبکہ سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد میں لینڈنگ کروایا گیا، ابوظہبی اور ترکیہ جانے والی پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ایئرلائن حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ بروقت پہنچیں اور روانگی سے قبل فلائٹ انکوائری نمبر یا متعلقہ ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے رابطہ ضرور کریں۔
17/07/2025
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی
کی ٹیم نے ملزم پاکستان تحریک انصاف یوتھ
کے ایم پی اےابوبکر کو فضاگٹ سے گرفتار کیا
17/07/2025
راولپنڈی کے راجہ بازار میں بارش نے تباہی مچادی
17/07/2025
ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، 4 لاکھ 38 ہزار روپے برآمد
ایس ایچ او تھانہ مینگورہ قریب اللہ خان کے نگرانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق: مورخہ23-06-2025 کو مسمی محمد اکرام ولد عمر ڈھیر ساکن رحمان آباد قمبر نے تھانہ مینگورہ پولیس کو رپورٹ کراتے ہوئے کہا کہ میں سبزی منڈی نمبر 3 وتکے میں بحیثیت پرائیویٹ منشی کام کر رہا ہو۔ حسب معمول سبزی منڈی مالک محمد اکرم نے مجھے مبلغ 4 لاکھ 38ہزار روپے بینک میں جمع کرانے کے لئے دیئے۔ جیسے ہی میں پیپلز چوک نزد تخت بھائی چپلی کباب پہنچا تو ایک نامعلوم شخص نے مجھ پر پستول تھان کر مذکورہ رقم چھینا اور فرار ہوا۔
تھانہ مینگورہ پولیس نے ڈی ایس پی سرکل سٹی نصیر باچا ، ایس ایچ اُو قریب اللہ خان کے نگرانی میں مختلف زایوں سے تفتیش کا آغاز کیا اور جدید سائنسی خطوط اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مدد سے ملوث ملزم تک پہنچ کر گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم فراز حکیم ولد عبد الحکیم سکنہ شیرگڑھ ضلع تخت بھائی کے قبضے سے چھینی گئی رقم مبلغ 4 لاکھ 38 ہزار روپے برآمد کر لئے۔
16/07/2025
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی بانی لیڈی ریڈنگ ،
جو کہ وائسرائے ہند (1921 تا 1926) لارڈ ریڈنگ کی بیوی تھیں. واقعہ مشہور ہے کہ وہ 1924ء میں پشاور سیر کرنے آئیں، شہر کی سیر کرنے کے بعد واپس قلعہ بالا حصار میں اپنی رہائش گاہ پر جا رہی تھیں کہ گھوڑے سے گر کر زخمی ہوئیں، پشاور میں علاج معالجے کی کم سہولیات کو دیکھا تو بہت افسردہ ہوئیں، جب وائسرائے ہند لارڈ ریڈنگ ریٹائر ھوا تو یہ دہلی سے واپس پشاور آئیں اور ہسپتال کے لئے عطیات جمع کرنے شروع کئے ایک ملین روپے اکٹھے کیے اور 52000 ہزار روپے اپنی طرف سے عطیہ کئے اور اہل پشاور کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا تحفہ دے گئیں.جو اج بھی اہل پشاور کے دردوں کا درماں ہے،(منقول)
13/07/2025
کوزہ بانڈئ میں خطرناک وائرس نے 2 بچوں کی جان لے لی. دیگر 7 متاثرہ بچوں کو ہسپتال .منتقل کر دیا گیا. علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا. گزشتہ روز 24 گھنٹے کے دوران سوات تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئ میں خطرناک وائرس سے متاثرہ دو بچے جان کی بازی ہار گئے. جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ بسریلا بی بی اور 9 سالہ ضیاء اللہ شامل ہںے. جبکہ اس وقت اس وائرس سے متاثرہ دیگر 9 بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں. جن میں گلالئ، سید اللہ، رفیع اللہ، شجاع اللہ، عزیز اللہ اور نسرین وغیرہ سکنہ محلہ غالیخیل کوزہ بانڈئ شامل ہیں.
متاثرہ خاندان کے مطابق اس بیماری میں پہلے بچے کو بخار اور گلے میں شدید درد ہںوتا ہںے. اور پھر اس کے بعد اچانک متاثرہ بچے کی حالت تشویشناک ہںو جاتی ہںے.
اس سلسلے میں محکمہ صحت سوات نے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے. تاہم عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویکسینیشن ٹیموں کی تعداد میں ہنگامی بنیادوں پر اضافہ کرکے علاج کو مکمل طور پر فری کیا جائے. واضح رہںے کہ گزشتہ روز جاں بحق ہںونے والے الے بچے کے والد نے لوگوں سے ادھار لیکر 120000 روپے کے عوض انجکشن خرید لیا تھا. لیکن اس کے باوجود بھی وہ اپنے بچے کی جان کو نہ بچا سکا.
13/07/2025
راولپنڈی خوفناک حادثہ
موٹروے چکری انٹرچینج کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کا معاملہ
حادثے میں پانچ افراد جانبحق جبکہ 36 زخمی ہوئے، ریسکیو حکام
22 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال اور 6 کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کیا گیا، ریسکیو حکام
زخمی ہونے والے 8 افراد کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، ریسکیو حکام
جانبحق ہونے والے افراد کی لاشیں چکوال اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کی گئی، ریسکیو حکام
مسافر بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، ریسکیو حکام
حادثہ تیز رفتاری اور پھسلن کے باعث پیش آیا، ریسکیو حکام
13/07/2025
سوات میڈیا کلب نے کابینہ کا اعلان کردیا، وحید اللہ سواتی چیئرمین، واحد زمان جنرل سیکرٹری منتخب، سوات میڈیا یونین آف جرنلسٹس کے لئے رفیع اللہ خان کو صدر اور عباس یوسفزئی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے لئے صمد انجم صدر، ملک قوت خان کو جنرل سیکرٹری جبکہ سوات سوشل میڈیا کے لئے سلمان یوسفزئی کو صدر اور سلمان جان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اسی طرح سوات میڈیا کلب کے دیگر عہدیداروں میں اسماعیل بابر کو نائب صدر، ابرار خان جائنٹ سیکرٹری اور نثار باچہ آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔
سوات میڈیا یونین آف جرنلسٹس کے دیگر عہدیداروں میں کرم خان سواتی کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ارشد علی کو آفس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں میں صلاح الدین نائب صدر، عجب خان جوائنٹ سیکرٹری، لعل شیر خان پریس سیکرٹری جبکہ حبیب خان کوآفس سیکرٹری چن لیا گیا۔
سوات سوشل میڈیا کے دیگر عہدیداروں میں سعید اقبال کو سینئر نائب صدر، فیاض خان نائب صدر، شوکت میر خیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری،بلال احمد جوائنٹ سیکرٹری، حبیب احمد پریس سیکرٹری جبکہ عبداللہ گل کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
سوات میڈیا کلب کے چھتری تلے تمام کابینہ کے عہدیداروں کا انتخاب عرصہ تین سال کے لئے کیا گیا ہے جو کارکن صحافیوں کے حقوق اور ان کے گلاح و بہبود کے لئے عملی جدوجہد کرینگے۔
12/07/2025
ہر عروج کو زوال ہے
ایم کیو ایم کے سابقہ سربراہ الطاف حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گۓ۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
Be the first to know and let us send you an email when Onepointnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.