Roznamaswat.com

Roznamaswat.com Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Roznamaswat.com, Media/News Company, Mingora.

28/02/2025


سیدو شریف اللہ اکبر مسجد فائرنگ واقعہ،
گرفتار ملزم کی شناخت فضل ہادی ولد اکبر خان سکنہ شگئی سیدو شریف سے ہوئی,
سیدو شریف میں پیش آنے والے اللہ اکبر واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں پیش رفت،
واقعے میں تاحال کسی دہشت گردی کے عنصر کے شواہد نہیں ملے،ڈی پی او سوات،
ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں،ڈی پی او سوات،
ملزم نے کچھ سال قبل اپنی بہن کو بھی قتل کیا تھا،
ڈی پی او سوات۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،
ڈی پی او سوات ناصر محمود

21/02/2025

کوکارئی،( عباس یوسفزئی ) سوات کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات میں پرنسپل اختر علی نمایاں مقام رکھتے ہی...
15/02/2025

کوکارئی،( عباس یوسفزئی ) سوات کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات میں پرنسپل اختر علی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوکارئی سوات کو ایک ماڈل ادارے میں تبدیل کرنے والے اختر علی اپنی خوش اخلاقی، ایمانداری اور محنت کے باعث پورے علاقے میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق، پرنسپل اختر علی نے سکول میں نہ صرف معیاری تعلیم کو فروغ دیا بلکہ جدید تدریسی طریقوں کو بھی متعارف کروایا ہے۔ ان کے زیرِ انتظام، سکول کے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ادارے کی مجموعی حیثیت میں بھی واضح ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔
اساتذہ اور طلبہ کا کہنا ہے کہ اختر علی صاحب نہ صرف ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں بلکہ ان کا اندازِ تدریس اور تربیت بھی منفرد ہے۔ ان کی قیادت میں تعلیمی ادارہ علاقائی سطح پر ایک رول ماڈل سکول کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر دیگر تعلیمی اداروں میں بھی ایسے ایماندار اور مخلص سربراہان تعینات کیے جائیں تو سوات میں تعلیمی انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔ پرنسپل اختر علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے، عوامی سطح پر انہیں مزید اختیارات دینے اور ان کے ماڈل کو دیگر سکولوں میں بھی اپنانے کی تجاویز دی جا رہی ہیں۔

انتقال پر ملال
09/02/2025

انتقال پر ملال

فخر افغان باچا خان کی 37ویں اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے ز...
07/02/2025

فخر افغان باچا خان کی 37ویں اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے زیراہتمام ودودیہ ہال سیدوشریف جلسہ

06/02/2025

سوات() پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جو اطلاعات زیر گردش ہے وہ حقیقت کے برعکس ہے، فضل حکیم خان یوسفزئی سے اس حوالے سے ملاقات میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی میں نے معافی مانگنے کی خواہش ظاہر کی ہے میں اپنے اصولی موقف پر آج بھی قائم ہوں ، کیا میں اس شخص سے معافی مانگوں جنہوں نے تحصیل بریکوٹ میں وہ محلات تعمیر کئے جو نواز شریف کے ایون فیلڈ اور زرداری کے سرائے محل سے کم نہیں ، جس شخص نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور امریکہ گیا ، بانی عمران خان ، وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی قائدین و کارکنوں کو دھو کہ دیا ، کیا میں اس شخص سے معافی مانگوں؟ اس حوالے سے پی ٹی آئی کارکنان مجھے اپنی رائے دیں۔۔ میں اپنے بانی عمران خان کے وژن پر عمل درآمد کرنے کا قائل ہوں ، جن لوگوں کو وراثت میں 7 مرلے کی اراضی ملی ہو اور اس شخص کے اولاد، رشتہ داروں کو اربوں روپے کی جائیداد ملے گی تو کیا ان کی تحقیقات جائز ہے یا نہیں؟ میرا گناہ یہ ہے کہ میں نے اُن کو آئینہ دکھایا کیا میں اُن لوگوں سے معافی مانگ لوں جنہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کو نقصان پہنچایا، میں نے کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی ہے صرف کرپٹ لوگ ہی میری مخالفت کرینگے میں پارٹی کے ذمہ داروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر آپ عمران خان کے وژن کے مطابق چلنا چاہتے ہیں تو ان کرپٹ لوگوں کو کابینہ سے ہٹایا جائے ۔ ان کرپٹ عناصر کیخلاف میرے ساتھ ثبوت موجود ہیں جو میں ہر وقت دینے کو تیار ہوں۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ سوات نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے سے اپنا متفقہ فیصلہ جاری کر دیا۔۔۔
05/02/2025

تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ سوات نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے سے اپنا متفقہ فیصلہ جاری کر دیا۔۔۔

13/03/2024

Address

Mingora

Telephone

+923415670116

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roznamaswat.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share