VOH News

VOH News page only for the promotion of humanity

سوات: تھانہ رحیم آباد کے حدود میں پیش آنے والے واقع پر ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کا نوٹسسوات: لنڈاکے پولیس نے چیک پوسٹ...
30/07/2024

سوات: تھانہ رحیم آباد کے حدود میں پیش آنے والے واقع پر ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کا نوٹس

سوات: لنڈاکے پولیس نے چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو پکڑ لیا۔

سوات: ملزم نوشاد علی ولد مومن خان ساکن لنڈی کوتل حال پشاور کے خلاف تھانہ رحیم میں آیف آئی ار درج کی۔

سوات: ملزم نے AA-4153جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کیا تھا۔

سوات: ملزم نے پرائیوٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگائی تھی۔

سوات: ملزم کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں ایف آر آئی درج کی گئی۔

سوات: وقوعہ میں استعمال شدہ گاڑی تھانہ رحیم آباد پولیس نے اپنے تحویل میں لے لی ہے۔

ترجمان سوات پولیس

30/07/2024
ضلعء سوات   ایمرجنسی کنٹرول روم حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایا...
30/07/2024

ضلعء سوات
ایمرجنسی کنٹرول روم
حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
عوام کسی بھی قسم کی ایمرجنسی، ہنگامی صورتحال، لینڈ سلائیڈ اور دیگر مسائل کی نشاندہی کے لیے کال کر سکتے ہیں۔
کالام،بحرین، مالم جبہ اور دوسرے پہاڑی مقامات پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تاکہ آپ کی قیمتی جانوں کی حفاظت ہو۔
کنٹرول روم رابط نمبرز:
0946-9240350
0946-9240339
0946-9240470

وی او ایچ نیوز:--تحصیل بحرین: کالام مین روڈ پر لینڈسلائیڈنگ،  ڈپٹی کمشنر سوات/ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہ...
30/07/2024

وی او ایچ نیوز:--
تحصیل بحرین: کالام مین روڈ پر لینڈسلائیڈنگ،
ڈپٹی کمشنر سوات/ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہزاد محبوب کے ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری کے ذریعے بحرین سے کالام مین روڈ سے ملبہ ہٹا دیا گیا ہے اور مذکورہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔

وی او ایچ نیوز:--اپر چترال خروزک یارخون میں بارش کے بعد سیلاب کی تباہیخروزک یارخون (اپر چترال)  خروزک یارخون میں سیلابی ...
30/07/2024

وی او ایچ نیوز:--
اپر چترال خروزک یارخون میں بارش کے بعد سیلاب کی تباہی

خروزک یارخون (اپر چترال) خروزک یارخون میں سیلابی ریلے نے شدید تباہی مچادی ہے۔ اس قدرتی آفت سے درجنوں مکانات، باغات، زرعی زمینات، اور کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ تاہم، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

وی او ایچ نیوز:--مانسہرہ : مہانڈری کے مقام پر بالاکوٹ اور ناران کو ملانے والا پل سیلابی ریلے کی وجہ سے بہہ گیا۔مانسہرہ و...
30/07/2024

وی او ایچ نیوز:--
مانسہرہ : مہانڈری کے مقام پر بالاکوٹ اور ناران کو ملانے والا پل سیلابی ریلے کی وجہ سے بہہ گیا۔
مانسہرہ و گردنواح میں مسلسل موسلادهار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی۔
اگر آپ اس وقت وادی کاغان میں ہیں تو دریاؤں، ندیوں اور نشیبی علاقوں سے دور محفوظ پناہ گاہ تلاش کریں۔ اچانک سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے اور محفوظ اور بلند علاقوں میں رہنا ی ھے۔

وی او ایچ نیوز:---سوات:  کالام کے بالائی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی سوات: کالام کے قریب  عارضی گزرگاہ پانی  می...
30/07/2024

وی او ایچ نیوز:---
سوات: کالام کے بالائی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی
سوات: کالام کے قریب عارضی گزرگاہ پانی میں بہہ گیا
سوات:گزرگاہ بہہ جانے سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
سوات: گزرگاہ کی بحالی کے لئے بھاری مشینری پہنچادی گئی ،ترجمان سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
سوات:این ایچ اے سمیت تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، ترجمان ایس ڈی اے
سوات، کالام اور دیگر سیاحتی مقامات پر سڑکیں کھلی رکھنے کے لئے اقدمات اٹھائے ہیں ،ترجمان ایس ڈی اے

وی او ایچ نیوز:-سوات: مینگورہ کے نواحی علاقے اینگروڈھیری میں مسلح افراد کی فائرنگسوات:فائرنگ سے دو افراد جاں بحقسوات:پول...
27/07/2024

وی او ایچ نیوز:-
سوات: مینگورہ کے نواحی علاقے اینگروڈھیری میں مسلح افراد کی فائرنگ

سوات:فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

سوات:پولیس موقع پر پہنچ گئی، تفتیش جاری:پولیس

وی او ایچ نیوز:-صوبائی وزیر فضل حکیم سے جنگلات ،ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی اورجنگلی حیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا کوآپریٹ...
25/07/2024

وی او ایچ نیوز:-
صوبائی وزیر فضل حکیم سے جنگلات ،ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی اورجنگلی حیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا
کوآپریٹو ،فشریز،لائیوسٹاک دیدیاگیا

وی او ایچ نیوز:---.پریس ریلیز 19جولائی 2024خیبر پختون خواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین صادق علی مومند اور چیئرمین ایگزیکٹی...
19/07/2024

وی او ایچ نیوز:---.
پریس ریلیز 19جولائی 2024

خیبر پختون خواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین صادق علی مومند اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی سید تیمور علی شاہ نے آج بنوں میں پرامن اور امن کے خواہاں عوام پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے براہ راست فائرنگ کے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی ازادانہ جوڈیشل انکوائری کرائی جائے کہ کس کے حکم پر پرامن احتجاجی جلوس پر فائرنگ کی گئی۔اور واقعے کے تمام ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت صوبے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات افہام و تفہیم سے حل کریں تاکہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا جانی و مالی نقصان نہ ہو اور صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان بھر میں دیرپا امن قائم ہو۔
خیبر پختون خواہ بار کونسل نے ممبران بار کونسل سے مشاورت کے بعد کل مورخہ 20 جولائی2024 کو صوبہ خیبر پختون خواہ میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے وکلا صاحبان کل عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے اور صوبہ کے تمام بار ایسوسییشن کے صدور صاحبان کو ہدایت کی کہ بنوں کے عوام سے اظہار یکجہتی اور صوبہ خیبر پختونخوا میں امن کہ مطالبے کی بابت اجلاس منعقد کریں اور قرارداد پاس کر کے بار کونسل افس کو ارسال کریں۔

سید ساجد اللّٰہ
سیکرٹری
خیبر پختونخواہ بار کونسل
پشاور

19/07/2024

وی او ایچ نیوز:---
ضلع بونیر میں علاقہ تھانہ پیربابا کی حدود بمقام اشاڑے گالی گوٹ میں علی محمد ولد بھادر خان بعمر 16 سال اور فضل وہاب ولد اقبال بعمر تقریبا15سال گھاس کاٹنے گئے تھے جہاں پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے ہیں ۔ دھماکہ باردری سرنگ یا دستی بم سے ہوا ہے پولیس نوعیت معلوم کررہی ہے ۔ ڈی پی او بونیر

Address

Mungora
Mingora
19200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOH News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share