
09/09/2025
تحصیل برادری اتحاد کے زیرِ اہتمام اہم اجلاس
تحصیل برادری اتحاد کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اور نگرانی ایس ایچ او محمد ایاز نے کی۔ اجلاس میں نئی کابینا کے نو منتخطب نمائندگان نے شرکت کی،
اجلاس کے دوران برادری کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر نئی تشکیل دی گئی کمیٹی کو باضابطہ طور پر ذمہ داریاں اور ہدایات تفویض کی گئیں۔ ایس ایچ او محمد ایاز نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد و اتفاق ہی ترقی اور کامیابی کی ضمانت ہے، اور ہر رکن کو چاہیے کہ وہ دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود، عوامی مسائل کے حل اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔