SWAT MATTA News

SWAT MATTA News DAILY UPDATES

28/09/2025

*ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ2000 روپے*
*غلط جگہ پارکنگ پر جرمانہ 2000 روپے*
*ممنوعہ جگہ کی طرف گاڑی کے داخلے پر جرمانہ 500 روپے*
*بائیک پر تین افراد بٹھانے پرجرمانہ 2000 روپے*
*پلاسٹک کے ہیلمٹ پہننے پر جرمانہ 5000 روپے*
*ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانہ 1000 روپے*
*ون وے پر جرمانہ 2000 روپے*
*بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 2000 روپے*

⭐~*اب دوسرا پہلو دیکھیئے**⭐
*سڑک پر بے شمار گڑھے کھڈے ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*گلیوں میں سیوریج کاپانی ، بارش کا پانی زمہ دار کوئی نہیں*
*مین ہولز کے ڈھکن نہیں روزانہ ایکسیڈینٹ زمہ دار کوئی نہیں **
*سرکاری ہسپتالوں میں دوایاں نہیں زمہ دار کوئی نہیں*
*ناکارہ سگنل لائٹس ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑک کی کھدائی کے بعد اسکی مرمت نہیں ہوتی ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑک پر سیاسی فلیکسز اور بینرز لگوائے جاتے ہیں ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*فٹ پاتھ پر بےشمار تجاوزات ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑک پر ابلتی کچرا کنڈیاں ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑکوں پررات کے اوقات میں روشنی کا کوئی انتظام نہیں ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
ایسا لگتا ہے کہ عوام صرف مجرم ہیں اور جرمانے ادا کرنے کے لیے اس دنیا میں آئے ہیں
انتظامیہ اور حکومت کی کوئی ذمہ داری نہیں ۔
ان پر کوئی قواعد و ضوابط لاگو نہیں ۔
وہ مسائل کے حل کے لیے کبھی ذمہ دار نہیں ۔
کیا انہیں موردِ الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے؟
*شہری فرائض ادا کریں*
*شہری تکلیف کا سامنا کریں*
*شہری ٹیکس ادا کریں*
*شہری حکومت کا خزانہ بھریں*
اور حکومت ہمارے ٹیکسوں سے عیاشیاں کرے

*حالات تبدیل ہونے چاہئیں*

منگورہ بائی پاس پر رات کی تاریکی میں ایک بڑا اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ کی اچانک منتقلی کے لئے ہیوی مشینری م...
26/09/2025

منگورہ بائی پاس پر رات کی تاریکی میں ایک بڑا اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ کی اچانک منتقلی کے لئے ہیوی مشینری میدان میں آ چکی ہے، جبکہ پولیس اور لیویز فورس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ٹی ایم او، اے سی، ڈبل اے سی سمیت اعلیٰ انتظامی افسران خود موقع پر موجود ہیں اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اس غیر معمولی صورتحال پر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سٹی میئر شاہد علی خان اور مختلف لوکل گورنمنٹ کے چیئرمینان سخت احتجاج پر اتر آئے ہیں اور اس وقت اے سی بابوزی کے ساتھ کشیدہ ماحول میں مذاکرات کر رہے ہیں۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں اس طرح کے اقدامات کسی سازش سے کم نہیں، اور انتظامیہ کو ایسے فیصلے دن کی روشنی میں عوام کو اعتماد میں لے کر کرنے چاہئیں۔ عوامی غصہ بڑھ رہا ہے اور معاملہ کسی بھی وقت سنگین رخ اختیار کر سکتا ہے۔

کانجو امن پاسون
26/09/2025

کانجو امن پاسون

26/09/2025

اسلام آباد پولیس افسر نے ایک دن، جب مشتاق احمد فلسطین کے حق میں اسلام آباد میں ریلی میں شریک تھے، طنزیہ کہا تھا: "فلسطین کی مدد کرنی ہے تو اسلام آباد چھوڑو، غزہ جاؤ۔"
آج انہیں جان لینا چاہیے کہ مشتاق احمد خان واقعی غزہ کی راہ پر نکل پڑے ہیں اور انشاء اللہ وہ پہنچنے والے ہیں۔

یہ دونوں بچیاں بابوگان چم، خواجہ آباد مینگورہ میں موجود ہیں۔ اگر کسی کا ھو یا کوئی ان کے بارے میں جانتے ہو تو براہِ کرم ...
25/09/2025

یہ دونوں بچیاں بابوگان چم، خواجہ آباد مینگورہ میں موجود ہیں۔ اگر کسی کا ھو یا کوئی ان کے بارے میں جانتے ہو تو براہِ کرم اس نمبر پر رابطہ کریں: 03123667711

ابوبکر ولد فضل اکبر سکنہ سین پوڑہ مٹہ سوات کل بروز بدھ 12 بجے سے غائب ہے برائے مہربانی کسی بھی قسم اطلاع کے صورت میں درج...
25/09/2025

ابوبکر ولد فضل اکبر سکنہ سین پوڑہ مٹہ سوات کل بروز بدھ 12 بجے سے غائب ہے برائے مہربانی کسی بھی قسم اطلاع کے صورت میں درج زیل نمبر پر رابطہ کریں
0342-478-5588

‏ہم نے تمہاری ٹیکنالوجی افغانستان کے مین چوکوں میں بطورِ عبرت رکھا ہے تاکہ تمہیں اپنی اوقات یاد رہے۔۔دھمکیاں ان کو دو جو...
24/09/2025

‏ہم نے تمہاری ٹیکنالوجی افغانستان کے مین چوکوں میں بطورِ عبرت رکھا ہے تاکہ تمہیں اپنی اوقات یاد رہے۔۔

دھمکیاں ان کو دو جو تمہیں تحفے میں جہاز دیتے ہیں۔ ہم نے تمھیں وہ سبق سکھایا ہے کہ آنے والے تیری نسلیں بھی یاد رکھیں۔
اور تمہیں یہ بات بھی یاد رکھنا ہے کہ افغانستان بدمعاشوں کا قبرستان ہے۔۔

ٹرمپ کے بیان پر
ملّا محمدعمر کے بیٹے وزیرِ دفاع مولوی محمد یعقوب کا دوٹوک ردّعمل۔

24/09/2025
لقمان خان ولد ھدایت اللہ ناظم ویلج کونسل پیرکلے بینک ڈیوٹی کی پہلی دن ڈیوٹی پر جاتے ہوئے  موٹر سائیکل ایکسڈنٹ میں جان بح...
24/09/2025

لقمان خان ولد ھدایت اللہ ناظم ویلج کونسل پیرکلے بینک ڈیوٹی کی پہلی دن ڈیوٹی پر جاتے ہوئے موٹر سائیکل ایکسڈنٹ میں جان بحق جبکہ ساتھ میں دوسرا ساتھی محمد حسن ولد وزیر محمد شدید زخمی

21/09/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ضلع باجوڑ کا حاجی ملک میر اعظم خان لالا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شھید کردیا

تھانہ سیدو شریف پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام فرش شگئی حدود تھانہ سیدو شریف میں کچھ مشکوک افراد جو سیکورٹی فورسز سے مشابہت...
21/09/2025

تھانہ سیدو شریف پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام فرش شگئی حدود تھانہ سیدو شریف میں کچھ مشکوک افراد جو سیکورٹی فورسز سے مشابہت رکھنے والے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ان کے پاس ایک موٹر کار بھی ہے جو پیدل جانے والے اشخاص سمیت گاڑیوں کے تلاشی لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف سہیل خان ہمراہ پولیس جوانان فرش شگئی پہنچ کر مشکوک افراد کو حراست میں لے گاڑی سمیت کر تھانہ سیدوشریف منتقل کرلیا گیا۔ جہاں ان سے مزید تفتیش جاری رکھا۔
دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان کا کسی بھی سیکورٹی ادارے سے تعلق نہیں رکھتے۔
گرفتار ملزمان میں مستان شاہ ولد نور محمد سکنہ گل اباد چارپریزہ پشاور، خوباب ولد ظاہر خان، زریاب خان ولد زرشاد علی، محمد شاہ زیب ولد اورنگزیب ساکنان گل اباد چارپریزہ پشاور شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، ایک عدد ایم 4، ایک عدد پستول 9 ایم ایم، 213 عدد کارتوس برآمد کرکے زیر استعمال موٹر کار قبضہ پولیس کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیدوشریف میں جرم 170-171-15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔

Address

Swat Matta
Mingora
19040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SWAT MATTA News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SWAT MATTA News:

Share