31/10/2022
لوُلا دا سِلوا انتخابات میں کامیابی کے بعد ساؤ پاؤلو میں اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں
4 گھنٹے قبل
انتخابات میں فتح کے بعد ساؤ پاؤلو کی مرکزی شاہراہ پر اپنے نو منتخب صدر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ورکرز پارٹی کے کارکنوں کا سیلاب اُمنڈ آیا۔ فضا پر سرخ دھویں کے بادل بناتے ہوئے وہاں موجود ہجوم نعرے لگا رہا تھا: ’لوُلا واپس آگیا ہے۔‘
لوئز ایناسیو لوُلا دا سِلوا نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’یہ بہت مشکل مہم تھی۔ یہ بولسونارو کے مقابلے میں لوُلا نہیں تھا، بلکہ ظلم کے مقابلے میں جمہوریت کی جنگ تھی۔‘
انتہائی دائیں بازو کے امیدوار، جائیر بولسونارو، کے مقابلے میں بائیں بازوں کے امیدوار اور سابق صدر، لوئز ایناسیو دا سِلوا، کی فتح برازیل کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔
دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ کانٹے کا تھا جو لوُلا نے 50.9 فیصد ووٹوں سے جیت لیا ہے۔ ایک زمانے میں لوُلا برازیل کے سب سے مقبول راہنما تھے، اور ملک کے سب سے اہم عہدے پر ان کی واپسی ایک تاریخی لمحہ ہے ۔
Click the link for more updates.
https://www.bbc.com/urdu/articles/cpv1l1v9xnwo