Super News Swat

Super News Swat اپنے اشتہارات دینے کے لیے ہماری خدمات حاصل کریں!

📌 پاکستان: ملک ساجد علی (واٹس ایپ: 03418817777)
ہر غریب کی آواز، ہمارا عزم!

05/09/2026
05/09/2026

روڈ اپڈیٹ | منکیال

منکیال: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے والی این-95 شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ ٹورازم پولیس موقع پر موجود رہتے ہوئے ٹریفک کی روانی، سیاحوں کی رہنمائی اور عوام کی سہولت کو یقینی بنا رہی ہے۔

سیاحوں اور مسافروں سے گزارش ہے کہ احتیاط سے سفر کریں اور موقع پر موجود اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

02/09/2026

یہ بچہ مٹہ محمد خان بازار میں ایک بھائی کو ملا ہے۔ اگر کوئی اس بچے کو جانتا ہو یا اس کے والدین کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:
📞 0347-9084561
📞 0342-9603856

چپریال میں فائ رن گ کے نتیجے میں قاری رشید محمد جاں ب ح ق۔
29/08/2026

چپریال میں فائ رن گ کے نتیجے میں قاری رشید محمد جاں ب ح ق۔

🖤 ایک خاندان اپنے پیارے کے آخری دیدار کا منتظر… سید علی شاہ کی میت کی فوری واپسی کی اپیلملاکنڈ کے نوجوانوں نے ڈرون کی مد...
29/08/2026

🖤 ایک خاندان اپنے پیارے کے آخری دیدار کا منتظر… سید علی شاہ کی میت کی فوری واپسی کی اپیل

ملاکنڈ کے نوجوانوں نے ڈرون کی مدد سے کوہ پیما سید علی شاہ کی میت تقریباً 5,200 میٹر کی بلندی پر برف سے ڈھکے گلیشیئر میں تلاش کرلی ہے، مگر افسوس کہ جہاں میت موجود ہے وہاں زمینی راستے سے پہنچنا انتہائی دشوار اور خطرناک ہے۔

یہ صرف ایک ریسکیو آپریشن نہیں، بلکہ ایک خاندان کے صبر، انتظار اور درد کا سوال ہے۔
ایک ماں، ایک باپ، بہن بھائی اور اپنے عزیز اس لمحے کے منتظر ہیں جب ان کا پیارا آخری بار ان کی نظروں کے سامنے ہوگا۔

فلک سر، مٹلتان سے سید علی شاہ کی میت کو بحفاظت واپس لانے کے لیے ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن ہی واحد ممکنہ ذریعہ دکھائی دیتا ہے۔

ہم خیبر پختونخوا حکومت اور متعلقہ حکام سے درد مندانہ اپیل کرتے ہیں کہ مزید تاخیر نہ کی جائے، فوری اقدامات کیے جائیں اور سید علی شاہ کی میت کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے اہلِ خانہ تک پہنچایا جائے۔

🥀 ایک خاندان اپنے پیارے کے آخری دیدار کے لیے منتظر ہے۔
آئیں، انسانیت کے ناطے اس آواز کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔

#مٹلتان

Address

Mingora

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Super News Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share