01/09/2025
پاکستانی عوام کا ایک المیہ یہ ہے کہ جب وہ دوسرے ممالک جاتے ہیں تو وہاں قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہیں، ٹریفک کے اصولوں پر چلتے ہیں، قطار بناتے ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی خلاف ورزی سے بھی بچتے ہیں، لیکن جیسے ہی اپنے ملک میں قدم رکھتے ہیں تو گویا ہر ضابطہ اور اصول کو پامال کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ اس رویے کی بنیادی وجہ یا تو ہمارے ہاں قانون کا کمزور ہونا ہے، یا پھر عوام کی بدماشی اور یہ گمان کہ یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ والدین بھی اکثر غفلت برتتے ہیں، شاید انہیں اندازہ نہیں کہ ان کے بچے کس خطرناک حالات میں اسکول آتے اور جاتے ہیں۔ صبح سویرے فلائنگ کوچز اور چھوٹی گاڑیاں تنگ گلیوں میں بے تحاشا رفتار سے بچوں کو لے کر نکلتی ہیں اور حادثات کو دعوت دیتی ہیں۔ ایسے میں صرف حکومت کو کوسنے سے بات نہیں بنے گی، والدین پر بھی لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے ڈرائیوروں سے بازپرس کریں اور خود بھی قانون کا احترام سیکھیں تاکہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی آسکے۔