Global News Digital

Call Website

Global News Digital In today’s digital age, readers find their news online first. As a trusted name, http://swatawam.c

12/09/2026

صوابی: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹوپی، ڈاکٹر یمین ثناء تحصیل ٹوپی میں مویشیوں میں پھیلنے والی لمپی سکن بیماری کی صورتحال، اس کے تدارک، حفاظتی اقدامات اور بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔

12/09/2026

پاکستان مائنارٹیز بزنس فورم کی قیادت سے حنا گل کی خوشگوار ملاقات

ملاقات میں کاروباری مواقع، امیگریشن اور نوجوانوں کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال

قومی و بین الاقوامی امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو

مثبت روابط سے کاروباری سرگرمیوں اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے، حنا گل

نوجوانوں، کاروباری برادری اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، حنا گل

بطور ایڈوائزر امیگریشن چیپٹر، ایشین بزنس فورم، نوجوانوں اور کاروباری برادری کے لیے کردار جاری رکھوں گی، حنا گل

پی ایم بی ایف کے صدر پیٹر چارلس سہوترا، بشارت یعقوب، سلمیٰ شارونو اور نعمان پیٹر کی ملاقات میں شرکت

12/09/2026
12/09/2026

پشاور:اندر شہر سلنڈر بلاسٹ سی سی ٹی وی فوٹیج

12/09/2026

اہلِ سوات کیلئے خوشخبری!
معروف کنسلٹنٹ نیورو سرجن، ڈاکٹر یاسر الدین ہوتی
(MS | Gold Medalist | F.A.C.S | Skull Base Fellowship)
اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور سے سوات تشریف لا رہے ہیں،
​ڈاکٹر یاسر الدین ہوتی کو دماغ، ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی امراض کے پیچیدہ کیسز اور جدید
Brain & Spine Surgery
میں خصوصی مہارت حاصل ہے،
​اگر کسی عزیز کو شدید سر درد، چکر، مرگی، فالج، کمر یا گردن کا درد، ڈسک، ریڑھ کی ہڈی یا دیگر نیورو سرجیکل مسائل کا سامنا ہے، تو ماہر نیورو سرجن سے اپنا معائنہ کروائیں۔
​آج 13 ستمبر، بروز اتوار کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک راحت میڈیکل کمپلیکس، فیض آباد سوات میں اپنے ہی علاقے میں معروف نیورو سرجن سے معائنہ کروا ئیں۔
📞 0345-9519999
📞 0305-4678728

سوات (بیورورپورٹ)یومِ یکجہتیٔ فلسطین کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس “اَقصیٰ کی پکار” میں ایڈوائزر ٹو چیئرمین ...
12/09/2026

سوات (بیورورپورٹ)یومِ یکجہتیٔ فلسطین کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس “اَقصیٰ کی پکار” میں ایڈوائزر ٹو چیئرمین امیگریشن حنا گل نے شرکت کی
کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، فلسطین کے سفیر، سفارتی نمائندگان، فلسطینی قیادت، نوجوان رہنماؤں، وکلاء، ڈاکٹرز، سماجی شخصیات اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی
اس موقع پر مقررین نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق، حقِ خودارادیت، انصاف اور پائیدار امن کے لیے عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاک فلسطین فورم کے ترجمان مولانا فتح علی عثمانی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر حنا گل نے کہا کہ “میں ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کے حقِ خودارادیت، انصاف اور امن کی حمایت کرتی رہی ہوں اور آئندہ بھی اپنے ضمیر اور انسانیت کے تقاضوں کے مطابق ان کے ساتھ اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطین کے مظلوم عوام کو امن، عزت اور آزادی نصیب فرمائے، ان کی مشکلات اور مصائب کا خاتمہ کرے اور مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت فرمائے۔

سوات (بیورورپورٹ)چارباغ کے علاقے آلہ آباد میں موٹر سائیکل کی راہ گیر سے ٹکر، ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی۔حادثے میں...
12/09/2026

سوات (بیورورپورٹ)چارباغ کے علاقے آلہ آباد میں موٹر سائیکل کی راہ گیر سے ٹکر، ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی۔
حادثے میں 75 سالہ راہ گیر سیف اللہ سکنہ آلہ آباد جاں بحق ہوئے، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار سلیمان، شاہ فہد اور سلیمان زخمی ہوئے۔
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال منگلور منتقل کر دیا۔

سوات: سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں TMOs اور HOs کی ہڑتال، متعدد او پی ڈیز بنداو پی ڈیز کی بندش سےئ دور دراز علاقوں سے آنے والے ...
12/09/2026

سوات: سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں TMOs اور HOs کی ہڑتال، متعدد او پی ڈیز بند

او پی ڈیز کی بندش سےئ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض شدید مشکلات کا شکار

غریب اور مستحق مریضوں کو علاج کے حصول میں دشواری کا سامنا

مریض کئی گھنٹوں کا سفر اور سفری اخراجات برداشت کرکے ہسپتال پہنچتے ہیں، ذرائع

او پی ڈیز بند ہونے کے باعث بعض مریض علاج کے بغیر واپس لوٹنے پر مجبور

سرکاری ہسپتال غریب اور کم آمدن والے افراد کے لیے علاج کا واحد سہارا ہے، مریض

ہڑتال کے دوران معمول کے مطابق مریضوں کا معائنہ اور علاج متاثر

سینئر ڈاکٹرز کی ہسپتال میں عدم موجودگی پر مریضوں اور تیمارداروں کا اظہارِ تشویش

سینئر ڈاکٹرز کے نجی کلینکس میں مریضوں کا رش، ذرائع

مریضوں کا سوال: سرکاری ہسپتال میں علاج متاثر، نجی کلینکس میں علاج معمول کے مطابق کیوں؟

ہڑتال کے باعث مختلف آپریشنز کے لیے دی گئی تاریخیں اور اوقات متاثر ہونے کا خدشہ

آپریشنز میں تاخیر سے مریضوں کی تکلیف اور پریشانی میں مزید اضافہ

مریضوں کا ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت ضروری طبی خدمات ہر صورت فعال رکھنے کا مطالبہ

مریضوں کا او پی ڈیز فوری بحال کرنے کا مطالبہ

ہڑتال سے متاثرہ آپریشنز، ٹیسٹ اور علاج ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا مطالبہ
ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ حکام غریب مریضوں کے علاج کا متبادل انتظام کریں، مریض

اخر ہم کس سمت جارہے ہیں ؟؟
11/09/2026

اخر ہم کس سمت جارہے ہیں ؟؟

11/09/2026

سوات میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت دی جائے، ایم پی اے افشاں حسین ایڈووکیٹ

Address

Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share