01/10/2026
عوام کی آواز | سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تشویش
سوات میں اسکول کے طلبہ کی جانب سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر تشدد اور دھمکی کے ذریعے ہراساں کرنے، اس کی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے واقعے پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پشتون معاشرے کی روایات، عزت اور احترام کے اصولوں کے منافی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ بچے سوشل میڈیا پر کیا دیکھ رہے ہیں اور کس قسم کے مواد سے متاثر ہو رہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے بالغ ہونے کے بعد ان کے مستقبل اور جائز ضروریات کے حوالے سے والدین کو بھی بروقت مناسب اقدامات کرنے چاہئیں، تاکہ نوجوانوں کو غلط راستوں سے بچانے میں مدد مل سکے۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ اور مثبت استعمال کی طرف راغب کیا جائے۔
رپورٹ: صحافی ریاض علی شاہ