Swat news updates

Swat news updates Swat News Update

ایشمل کو انصاف دلانے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کی قانونی ٹیم تشکیل، سہیل احمد ایڈوکیٹ لیڈ کونسل، نیلم چٹان شریک ...
17/09/2026

ایشمل کو انصاف دلانے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کی قانونی ٹیم تشکیل، سہیل احمد ایڈوکیٹ لیڈ کونسل، نیلم چٹان شریک وکیل مقرر

ایشمل کیس: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی، متاثرہ خاندان کی وکالت کرے گی، پشاور ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ سہیل احمد کو لیڈ لیگل کونسل جبکہ ایڈوکیٹ نیلم چٹان کو شریک وکیل مقرر کیا گیا ہے۔
سوات: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات نے مدین میں 9 سالہ ایشمل کیس میں متاثرہ خاندان کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے دو رکنی قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات محمد مشتاق خان ایڈوکیٹ اور کابینہ نے بحرین جرگہ کے عمائدین سے کیے گئے وعدے کے تحت قانونی ٹیم تشکیل دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ سہیل احمد کو لیڈ لیگل کونسل جبکہ ایڈوکیٹ نیلم چٹان کو شریک وکیل مقرر کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے مطابق تشکیل دی گئی قانونی ٹیم متاثرہ خاندان کی تمام عدالتی فورمز پر نمائندگی کرے گی، مقدمے کی کارروائی کی پیروی کرے گی اور قانون کے مطابق سخت سزا کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے جنرل سیکرٹری محمد ایوب ماشوانی ایڈووکیٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

12/09/2026
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ سے ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ...
01/09/2026

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ سے ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عوامی آگاہی، حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر اور محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ صوبائی حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ موجودہ دور میں عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات، عوامی سہولیات اور دیگر اہم امور سے بروقت آگاہ رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اور محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور مؤثر رابطے کے فروغ، عوامی آگاہی اور پولیس کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر نے اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کو یقین دلایا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ عوامی آگاہی، پولیس کی مثبت سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات اور سرکاری معلومات کی مؤثر و بروقت ترسیل کے لیے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا پولیس نے سوات کے سپوت ہیڈ کانسٹیبل محبوب علی کو ان کی غیر معمولی بہادری، جرات اور پیشہ ورا...
06/08/2026

صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا پولیس نے سوات کے سپوت ہیڈ کانسٹیبل محبوب علی کو ان کی غیر معمولی بہادری، جرات اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں "غازی" کا اعزاز دے دیا۔یہ اعزاز یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پشاور میں منعقدہ مرکزی تقریب کے دوران دیا گیا، جہاں صوبائی حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے ان کی خدمات کو سراہا۔پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محبوب علی نے لوئر دیر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران مسلح افراد کے خلاف ایک کارروائی میں غیر معمولی دلیری، فرض شناسی اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے "غازی" قرار دیا گیا۔تقریب کے دوران ان کی زندگی، پیشہ ورانہ خدمات اور قربانیوں پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی،جس میں ان کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ یہ ڈاکومنٹری بعد ازاں مختلف الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر کی گئی۔اس موقع پر غازی ہیڈ کانسٹیبل محبوب علی نے یہ اعزاز اپنے والد سابق پولیس لائن آفیسر سوات مرحوم احمد جان، اور خیبرپختونخوا پولیس کے تمام شہداء کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ایم این اے سلیم الرحمن اور ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ پر لوئے بنڑ صابونے دنگرام روڈ، گلی کوچوں کی تعمیر، ٹرانسفارمرز کی ...
31/07/2026

ایم این اے سلیم الرحمن اور ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ پر لوئے بنڑ صابونے دنگرام روڈ، گلی کوچوں کی تعمیر، ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں ناکامی کے الزامات؛ عوام میں تشویش، احتجاج کا اعلان متوقع۔

واپڈا سنگر فیڈر گزشتہ رات 10 بجے سے بند ہے۔ مسلسل بجلی کی بندش کی وجہ سے بچے، بزرگ اور مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پان...
11/07/2026

واپڈا سنگر فیڈر گزشتہ رات 10 بجے سے بند ہے۔ مسلسل بجلی کی بندش کی وجہ سے بچے، بزرگ اور مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پانی بھی دستیاب نہیں، جس سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لے کر سنگر فیڈر کی بجلی بحال کی جائے تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

انتقال پُرملالڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات کے سابق سینئر آڈیٹر محمد اسحاق کی صاحبزادی انتقال کر گئیں ہیں مرحومہ کی نمازِ جناز...
03/06/2026

انتقال پُرملال
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات کے سابق سینئر آڈیٹر محمد اسحاق کی صاحبزادی انتقال کر گئیں ہیں مرحومہ کی نمازِ جنازہ جنازؤ مسجد مینگورہ میں ادا کر دی گئی، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی گڑ والا مسجد محمد گل شہید مینگورہ میں ہو رہی ہے۔

ہینڈآؤٹ نمبر196۔سوات۔29 اپریل2026ء     ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق خان نے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر سیکنڈر...
29/04/2026

ہینڈآؤٹ نمبر196۔سوات۔29 اپریل2026ء

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق خان نے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدو شریف میں جاری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ (DPD) کے زیر اہتمام ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن کے موضوع پر اساتذہ کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سینیئر انسٹرکٹرز ڈی پی ڈی ڈاکٹر میاں محمد عارف اور ڈاکٹر شکیل احمد سمیت تربیت حاصل کرنے والے سوات کے مختلف پرائمری سکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔تربیتی سیشن کا مقصد اساتذہ کو ابتدائی عمر کے بچوں کی تدریس کے جدید طریقہ کار، نفسیاتی نشوونما اور مؤثر کلاس روم مینجمنٹ سے روشناس کرانا تھا۔ماہر ٹرینرز نے شرکاء کو عملی سرگرمیوں، گروپ ورک اور جدید تدریسی تکنیکوں کے ذریعے تربیت فراہم کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فضل خالق خان نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو ہر صورت سکول میں داخل کرنا محکمہ تعلیم کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ داخلہ مہم کو مؤثر بنانے کیلئے والدین، معززینِ علاقہ اور پی ٹی سی چیئرمینز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور گھر گھر جا کر بچوں کو سکول لانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔فضل خالق خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے طلباء کو مفت کتابیں اور سکول بیگز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ والدین پر مالی بوجھ کم ہو اور زیادہ سے زیادہ بچے سکولوں کا رخ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

24/04/2026

حالیہ مہنگائی کے باعث ڈاکٹرز کا معائنہ بالکل مفت، مرحم میڈیکل حب سیدو شریف کی جانب سے اعلان، ڈاکٹر خالد محمود کا میڈیکل حب کا دورہ۔میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق عزیز اور چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر عبید اللہ 4 بجے سے رات 8 بجے تک مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔ رابطہ نمبر ۔
0344 0921504

Address

Mingora District Swat
Mingora
19130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat news updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share