22/03/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم حاضرین،
آج میں آپ سب کے ساتھ AMS عباس فارمیسی کی جانب سے رمضان فری میڈیسن پیکج کے بارے میں چند باتیں شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
میں پچھلے 8 سالوں سے فارمیسی چلا رہا ہوں، اور اس دوران یہ بارہا محسوس کیا کہ کئی مریض، خاص طور پر بلڈ پریشر، شوگر، فالج، گردے اور دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، مالی مشکلات کے باعث اپنی دوائیاں نہیں خرید سکتے۔ ان کے علاج میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بیماری مزید بگڑ جاتی ہے، اور یہ دیکھ کر ہمیشہ دل دکھی ہوتا تھا۔
اسی احساس کے تحت، اس رمضان المبارک میں، میں نے اپنی فارمیسی کے تحت 100 مستحق خاندانوں کو 10,000 سے 15,000 روپے تک کے فری میڈیسن کارڈ دیے، تاکہ وہ اپنی ضروری دوائیاں مفت حاصل کر سکیں۔
یہ مکمل طور پر ہماری اپنی کاوش تھی، اور اس میں کسی سے چندہ نہیں لیا گیا۔ صرف ایک دوست نے اپنی خوشی سے 8,000 روپے دیے، اور چند میڈیکل ریپ حضرات نے بھی تعاون کیا، جن کا میں شکر گزار ہوں۔ 99 فیصد ادویات ہماری اپنی فارمیسی سے دی گئیں، اور اس کا واحد مقصد صرف اللہ کی رضا اور مستحق مریضوں کی مدد تھا۔
ہم نے یہ پیکج 2 مارچ سے 31 مارچ تک جاری رکھا، اور اس دوران زیادہ تر مریضوں نے اپنی مقررہ حد تک دوائیاں حاصل کر لیں۔ جو مریض ابھی تک اپنی پوری حد استعمال نہیں کر سکے، وہ ان شاء اللہ اپنی بقیہ دوائیاں بھی حاصل کر سکیں گے۔ اگر رمضان کے دوران وہ اپنی حد پوری نہ کر پائے، تو میں اس کی مدت میں توسیع کروں گا، تاکہ ہر مستحق کو اس کا پورا حق ملے، جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا۔
اس کام کے دوران جو سکون اور خوشی میں نے محسوس کی، وہ زندگی میں پہلے کبھی نہیں ملی۔
میں ان تمام بھائیوں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہوں جنہیں یہ کارڈ نہیں مل سکا، لیکن ان شاء اللہ اگلے مرحلے میں مزید مستحق افراد کو بھی شامل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
میں اس نیکی کا تمام تر کریڈٹ اپنے والد محترم، والدہ محترمہ، اور اپنے بھائیوں عمر حیات، عباس اور وقاص کو دیتا ہوں۔ ان کی سپورٹ اور دعاؤں کے بغیر یہ سب ممکن نہ ہوتا۔
آخر میں، میں آپ سب کو اللہ کے فرمان کی یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں:
"جس نے ایک جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔" (سورۃ المائدہ: 32)
CEO: عمر فاروق
AMS عباس فارمیسی، دھرئی، سوات
📞 0322-9897211
جزاکم اللہ خیراً۔