NewsMews.com

NewsMews.com Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NewsMews.com, News & Media Website, Sultan Tower, Saidu Sharif Road, Makan Bagh Mingora, Swat, Khyber Pakhtunkhwa, Mingora.

NewsMews is Online News company, serving Video Audience in the Country & Abroad.NewsMews provide unbiased,accurate,responsible & balanced news coverage of events happening in the country.

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزی محمد جواد خان کا تبادلہ، ندا اقبال کو ان کی جگہ تعینات کر دی گئی ۔۔۔
07/05/2025

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزی محمد جواد خان کا تبادلہ، ندا اقبال کو ان کی جگہ تعینات کر دی گئی ۔۔۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اعلامیہ جاری۔وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس۔پہلگام حملے پر بھارتی الزا...
24/04/2025

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اعلامیہ جاری۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس۔

پہلگام حملے پر بھارتی الزامات مسترد۔

بھارت کی آبی جارحیت پر سخت ردعمل، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش ناقابل قبول قرار۔

بھارت کی کسی بھی آبی یا سرحدی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، این ایس سی کا اعلان۔

پاکستان کا بھارت کے ساتھ تمام دوطرفہ معاہدے معطل کرنے پر غور، شملہ معاہدہ بھی شامل۔

واہگہ بارڈر فوری طور پر بند، تمام بھارتی ٹرانزٹ معطل کر دیے گئے۔

SAARC ویزہ اسکیم کے تحت جاری بھارتی ویزے منسوخ، سوائے سکھ یاتریوں کے۔

بھارتی دفاعی، فضائی اور بحری مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم۔

بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود، 30 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ۔

پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئرلائنز کے لیے فوری بند، بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط معطل۔

قومی سلامتی کمیٹی: بھارت کی اشتعال انگیزیاں دو قومی نظریے کی سچائی کی دلیل ہیں۔

پاکستان کسی کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر سمجھوتہ کرنے نہیں دے گا، این ایس سی کا مؤقف۔

بھارت کا کشمیر پر قبضہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی ہے: این ایس سی۔

پہلگام واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھارت کی گھٹیا سوچ ہے: قومی سلامتی کمیٹی۔

کلبھوشن یادیو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا زندہ ثبوت ہے: قومی سلامتی کمیٹی۔

پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا ملک ہے، بھارتی پراپیگنڈا ناکام۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے آرمی چیف کا  خطابمجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور...
08/04/2025

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے آرمی چیف کا خطاب

مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ آرمی چیف

ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔ آرمی چیف

پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئر ، جیالوجسٹ، آپریٹر اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں - آرمی چیف

اس وقت بلوچستان کے 27 پاکستانی طلباء زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ آرمی چیف

ہمارا مقصد معدنی شعبے کے لیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔ آرمی چیف

اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے۔ آرمی چیف

پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مظبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف

پاکستان میں اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم معدنی صنعتوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جاۓ گا۔ آرمی چیف

یہ بات اہم ہے کہ لاگت کو بہتر بنانے اور منڈیوں کو متنوع بنانے کے لیے پاکستان میں ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کی جائے ۔ آرمی چیف

پاکستانی عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر، ہاتھوں میں مہارت اور شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوۓ، مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آرمی چیف

آگے بڑھیں، اور جدوجہد کریں ملک کے لیے اور اپنے لیے۔ آرمی چیف

ہم پاکستانی بیک آواز شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کے کاروبار اور معدنی دولت سے استفادہ کرنے کے کے لیے آپ کی مہارت سے مستفید ہونا ہماری اجتماعی قومی خواہش ہے۔ آرمی چیف

آپ پاکستان پر پُر اعتماد پارٹنر کے طور پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ آرمی چیف

میں بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کا بھی معترف ہوں جنہوں نے کان کنی کے کاموں کو فروغ دینے اور بلوچستان کی ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا۔ آرمی چیف

مل کر کام کرنے سے پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کے لیے علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتا ہے۔ آرمی چیف ۔۔۔

13/03/2025

ضلع شانگلہ میں ٹریفک اہلکار پر مبینہ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔۔۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔سوات کے معروف کاروباری شخصیت  شانگلہ اے ٹو زیڈ حمید الرحمن کی خالہ وفات پا چکی ہے۔مرحومہ عزیز ا...
28/02/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون۔
سوات کے معروف کاروباری شخصیت شانگلہ اے ٹو زیڈ حمید الرحمن کی خالہ وفات پا چکی ہے۔مرحومہ عزیز الرحمن(مرحوم ) اور حبیب الرحمن تحصیلدار کی بہن تھی۔ نماز جنازہ آج 2 بجے آبائی گاؤں شانگلہ الپوری میں ادا کی جاے گی ۔۔۔

11/08/2024

سوات: تھائیکوانڈو کے کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

سوات: سیدو شریف سے تعلق رکھنے والے عامر خان نے بنکاک میں 7 انٹرنیشنل تھائی کوانڈو چیمپین شپ میں انڈیا، نیپال اور فلپائن کو ہرا کر گولڈ مڈل حاصل کرلیا۔

سوات:عامر خان نے جیت کے بعد قومی پرچم اٹھا کر جشن منایا۔

سوات۔ عامر خان نے سجدہ لگا کر اللہ کا شکر ادا کیا۔

سوات: عامر خان نے اپنا گولڈ مڈل سوات کے عوام کے نام کردیا ۔۔۔

نو تعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان ...
28/03/2024

نو تعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے بطور ضلعی پولیس سربراہ سوات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈی پی او آفس پہنچنے پرایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس اوردیگر پولیس آفیسرز اور آفس سٹاف نے اُن کا استقبال کیا، پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
انہوں نے اپنے دفتر میں جملہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کیساتھ تعارفی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان کی صورتحال، میرٹ، قانون اور انصاف کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیحات ہیں۔
شہداء کی فیملیز اور پولیس ویلفیئرکے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، تمام افسران میری ٹیم کا حصہ ہیں اور ہماری عزت صرف اسی صورت میں ہے جب ہم اپنے حصے کا فرض بخوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دیں، تمام افسران حقیقی طور پر عوام کو خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔۔۔

صوبہ میں حالیہ صحت سہولت پروگرام کی بحالی ، مریضوں کے حقوق ، مزدور طبقہ کے تحفظات کے بارے سوسائٹی آف سرجنز کا حکومتی خام...
28/03/2024

صوبہ میں حالیہ صحت سہولت پروگرام کی بحالی ، مریضوں کے حقوق ، مزدور طبقہ کے تحفظات کے بارے سوسائٹی آف سرجنز کا حکومتی خاموشی پر تشویش، پرائیوئٹ ہسپتالوں میں پراگرام نہ چلانے کی دھمکی دے دی۔

اس حوالے سے سوسائٹی آف سرجنز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مقتدر حلقوں اور سٹیث لائف انشورنس کمپنی کو بار بار صحت سہولت پروگرام میں بے ضابطگیوں سے متعلق متنبہ کرنے کے باوجود اس اہم معاملہ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی اور جب کہ یہ بے ضابطگیاں عمومی طور پر بالآخر مریضوں کے مروجہ طریقہ علاج پر بری طرح اثر انداز ہو رہی ہیں۔جو کہ سرجنز میں بحیثیتِ بنیادی طیب اور مریض کی صحت سے براہ راست منسلک ہونے کے وجہ سے انتہائی تشویش کا سبب بن ر ہی ہیں۔۔

ڈاکٹروں نے ہمیشہ حکومت کے مریضوں کی فلاح سے متعلق ہر اقدام کو سراہا ہے اور نامساعد حالات کے باوجود اب کی بار بھی اس کو عملی جامہ پہنانے اور اس کو مزیر فعال کرنےمیں پیش پیش رہے ہیں

اجلاس میں اس انتہائی اہم مسلہ کی جانب متعلقہ حلقوں کی بے توجہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا گیا کہ اگر حالات اسی نہج سے جاری رہے تو مریضوں کے صحت عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ ھسپتالوں میں پروگرام پر مزید کام جاری رکھنا اپنے مقدس پیشہ سے ناانصافی کے مترادف اور ناممکن ہو جائے گا ۔۔۔

خیبرپختونخوا پولیس/تبادلےپشاور:گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے چھ پولیس آفیسرز کے تبادلوں کا اعلامیہ جاریپشاور:ڈی پی او مانسہرہ ظ...
25/03/2024

خیبرپختونخوا پولیس/تبادلے
پشاور:گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے چھ پولیس آفیسرز کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری
پشاور:ڈی پی او مانسہرہ ظہور باہر ڈی پی او مردان تعینات ،اعلامیہ
پشاور:اے آئی جی ٹریفک ہائی وے کے پی زاہد اللہ ڈی پی او سوات تعینات،اعلامیہ
پشاور:ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات کا بطور ڈی پی او بٹگرام تبادلہ،اعلامیہ
پشاور:ڈی پی او سوات شفیع اللہ کا بطور ڈی پی او مانسہرہ تبادلہ،اعلامیہ
پشاور:سعود خان چیف ٹریفک آفیسر پشاور تعینات،اعلامیہ
پشاور: سلیمان ظفر ڈی پی او ہری پور تعینات، اعلامیہ ۔۔۔

سعودی عرب نے پاکستان میں عربی خطاطی پہننے والی خاتون کو مذہبی طور پر مشتعل ہجوم سے بہادری سے بچانے والی پولیس آفیسر کو "...
01/03/2024

سعودی عرب نے پاکستان میں عربی خطاطی پہننے والی خاتون کو مذہبی طور پر مشتعل ہجوم سے بہادری سے بچانے والی پولیس آفیسر کو "شاہی مہمان" بنانے کا اعلان کر دیا۔
اے ایس پی شہریار بانو نقوی اور اس کے خاندان کو بطور شاہی مہمان سعودی عرب کی دعوت۔

اے ایس پی شہر بانو اہل خانہ سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کرینگی

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کی حیثیت سے دورہ ریاض کا اہتمام کریں گے۔

یہ اقدام اے ایس پی کے ہیروئک اقدام کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچایا۔

سعودی سفیر سے رابطہ رکھنے والے ایک ذریعے نے دی نیوز اور جیو کو بتایا کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ بات اے ایس پی سید شہربانو کو اس وقت بتائی جب وہ اپنے اعزاز میں سعودی سفیر کی جانب سے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کےلیے آئیں

ذرائع نے بتایا کہ سعودی سفیر نے نوجوان پولیس افسر کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ سعودی حکومت انہیں اور ان کے اہل خانہ کے دورہ سعودی عرب کے تمام اخراجات برداشت کرے گی اور وہ شاہی مہمان ہوں گے۔

سعودی سفیر نے ان کی بے غرض لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل آرمی چیف نے بھی اے ایس پی سے ملاقات میں انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا جب کہ آئی جی پولیس نے سفارش کی ہے کہ سیدہ شہربانو نقوی کو قائد اعظم میڈل دیاجائے ۔۔۔

Address

Sultan Tower, Saidu Sharif Road, Makan Bagh Mingora, Swat, Khyber Pakhtunkhwa
Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NewsMews.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NewsMews.com:

Share