Swat Digital

Swat Digital Swat Digital – Your Source for Authentic News.

08/01/2026

06/01/2026
مینگورہ (عباس یوسفزئی) سوات میں حالیہ احتجاج کے دوران معروف سیاسی رہنما واجد علی خان کے خلاف کی جانے والی نعرہ بازی اور ...
02/01/2026

مینگورہ (عباس یوسفزئی) سوات میں حالیہ احتجاج کے دوران معروف سیاسی رہنما واجد علی خان کے خلاف کی جانے والی نعرہ بازی اور بے بنیاد الزامات کی سختی سے مذمت کی جا رہی ہے۔ واجد علی خان پر لگائے گئے الزامات نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ عوامی شعور اور سیاسی اخلاقیات پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔
سیاسی و سماجی شخصیت محمد آفرین خان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واجد علی خان ایک نڈر، بے باک اور ایماندار سیاستدان ہیں، جنہوں نے اپنی پوری زندگی سوات کے عوام کی بلا تفریق خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کے مطابق واجد علی خان کے خلاف کی جانے والی تنقید اور نعرہ بازی کی کوئی اخلاقی، سماجی یا سیاسی حیثیت نہیں، اور اس کا ان کی سیاسی ساکھ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
محمد آفرین خان کا کہنا تھا کہ واجد علی خان آج بھی سوات کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں، اور عوام انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چند عناصر کی منفی مہم نہ تو عوامی رائے کو تبدیل کر سکتی ہے اور نہ ہی ایک خدمت گزار سیاستدان کی جدوجہد کو داغدار کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ شاہدرہ اولسی جرگہ نے بھی اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے احتجاج کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ جرگہ عمائدین کا کہنا ہے کہ احتجاج ایک آئینی حق ہے، مگر اس کی آڑ میں کسی کی کردار کشی یا بے بنیاد الزامات لگانا ناقابلِ قبول ہے۔
سوات کے عوام باشعور ہیں اور وہ خدمت، قربانی اور اخلاص میں فرق بخوبی جانتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ واجد علی خان کی عوامی خدمات اور سیاسی جدوجہد کسی وقتی شور شرابے سے متاثر نہیں ہو سکتیں۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ ...
20/12/2025

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں میں تعطیلات کا اطلاق سمر اور ونٹر زونز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون/میدانی علاقوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات یکم جنوری 2026 سے 15 جنوری 2026 تک ہوں گی

جبکہ ونٹر زون/پہاڑی و برفانی علاقوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک جاری رہیں گی۔

اس موقع پر صوبے بھر سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کے درپیش مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے براہِ راست پیش کر...
15/12/2025

اس موقع پر صوبے بھر سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کے درپیش مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے براہِ راست پیش کر رہے ہیں۔

صحت، تعلیم، صاف پانی، سڑکوں، توانائی اور بلدیاتی امور سمیت اہم شعبوں پر حلقہ وار تفصیلی مشاورت جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ موقع پر ہی ترقیاتی، انتظامی اور سروس ڈیلیوری سے متعلق فیصلے کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کر رہے ہیں اور اس امر پر زور دیا جا رہا ہے کہ تمام مسائل مقررہ ٹائم لائنز کے اندر حل کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ

🔹عوامی مسائل کا ترجیحی حل بانی چیئرمین عمران خان کے گورننس وژن کی عملی مثال ہے۔
🔹عوامی شکایات کو فائلوں میں دبانے کے بجائے فیلڈ لیول پر حل کیا جائے گا۔
🔹منتخب نمائندوں کے ذریعے سامنے آنے والے جائز مسائل حکومتی ترجیحات کا تعین کرتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹیرینز کی تجاویز کو آئندہ ترقیاتی اور مالی منصوبہ بندی کا حصہ بنایا جائے اور اگر کسی مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہو تو اس کی وجوہات واضح کی جائیں تاکہ عوامی نمائندگان مطمئن ہو کر واپس جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے پہلے ہی ڈیجیٹل کمپلینٹ سسٹم قائم کیا جا چکا ہے اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ہم عوامی لوگ ہیں، اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

سوات بریکوٹ میں میرخیل قوم کا تعارفی اجلاس — قومی اتحاد کی جانب اہم قدم
12/12/2025

سوات بریکوٹ میں میرخیل قوم کا تعارفی اجلاس — قومی اتحاد کی جانب اہم قدم

دریں اثنا، دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی مکم...
11/12/2025

دریں اثنا، دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اسی سلسلے میں بریگیڈیئر (ر) عاصم نواز اور سابق سٹی ناظم طاہر اعوان نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے بھی پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Address

G. T Road Mingora

19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share