Daily Awaz Times Mir Ali

Daily Awaz Times Mir Ali Daily News Updates

16/10/2022
16/10/2022
14/07/2022
01/04/2022
14/03/2022

قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سول جج کے اختیارات تقویت کردی، صوبائی حکومت ہوم اینڈ
ٹرائبل آفیئر نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

13/03/2022

2500نوکریاں۔آپ بھی قسمت آزماٸیں۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO) نے اسسٹنٹ لائن مین کی 2500 سے زائد خالی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے. ان آسامیوں کیلئے درخواست کی آخری تاریخ میں 26 مارچ 2022 ہے۔
ان آسامیوں کیلئے درخواست اور مذید تفصیلات کیلئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے جاب پورٹل www.uettest.pk پر وزٹ کریں.

ان آسامیوں کیلئےیو بی ایل بنک کے علاوہ ایزی پیسہ، جاز کیش اور یوبی ایل اومنی اکاؤنٹ سے بھی فیس جمع کرواسکتے ہیں.
طریقہ کار:
آپ اپنے ایزی پیسہ، جاز کیش یا یو بی ایل اومنی سے بنک ٹرانسفر کے آپشن کے ذریعے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے یو بی ایل اکاؤنٹ نمبر 1486205505522 پر مقررہ فیس جمع کریں.
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کی طرف سے ایس ایم ایس کے ذریعے SEQ نمبر موصول ہو گا جسکے لئے آپکو 24 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ SEQ کوڈ ملنے میں زیادہ تاخیر کی صورت میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے ہیلپ لائن یا ای میل پر رابطہ کریں۔
ہیلپ لائن نمبرز:
0919222046
0919222047
ای میل: [email protected]

نوٹ: درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 26 مارچ 2022 ہے-


09/03/2022

شمالی وزیرستان/ پولیس افسران کی ہنگامی پریس کانفرنس
شمالی وزیرستان: سنا ہے کہ پولیس کو واپس پرانے نظام میں لایا جارہاہے، ڈی ایس پی سید جلال وزیر و چیرمین ال فاٹا سابقہ حصہ دار ولیویز فورس۔
شمالی وزیرستان: فاٹا انضمام کے ہوتے ہوئے پولیس کو پرانے طریقہ کار پر لانا ناقابل قبول ہے، پولیس افسران
شمالی وزیرستان: اگر فاٹا انضمام واپس کیا جاتا ہے تب بھی کوئی بات بنتی ہے، پولیسں افسران
شمالی وزیرستان: اگر ہمیں لیویز اور خاصہ دار بنانا ہے تو ڈی سی کو بھی پی اے بنایا جائے، سید جلال
شمالی وزیرستان: ہمیں اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں، سید جلال
شمالی وزیرستان: تمام سابقہ فاٹا کی سطح پر فیصلے کی مزاحمت کریں گے، سید جلال.
شمالی وزیرستان۔اج سے ابھی سے اختجاجا پولیس اہلکار و افسران ہر قسم کے ڈیوٹی کرنے سے انکار کا اعلان کرتے ہیں۔پولیو مہم۔ بلدیاتی انتخابات۔چیک پوسٹ اور دیگر امور اس وقت تک بند رکھے جائیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔سید جلال وزیر
شمالی وزیرستان میں نئی پولیس نے ہڑتال کردی،پورے وزیرستان میں پولیس نے احتجاج کے طور پر کام چھوڑ کر ہڑتال کا اعلان،پولیو ڈیوٹیوں سے بھی بائیکاٹ کا اعلان صوبائی حکومت پولیس فورس پر نئی نئی تجربات کرنے سے باز رہیں،
شمالی وزیرستان میں پویس فورس نے صوبائی حکومت کی طرف سے ضم شدہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریل اختیارات دینے اور چیک پوسٹوں پر پولیس کی جگہ محرروں کو تعینات کرنے کے مجوزہ سمری کے خلاف احتجاجاً اپنی ڈیوٹیوں کو چھوڑ کر پورے علاقے کو خدا کے اسرے پہ چھوڑ دیا ہے۔ کوئی ایف ار درج نہیں کی جا ئے گی، دفتروں کو تالےلگائے، پولیو کی ڈیوٹیوں اور الیکشن کے دوران بھی کسی قسم کی ڈیوٹی نہیں دی جا ئیگی۔ بدھ کو ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس برائے ضم اضلاع کے صدر ڈی ایس پی سید جلال نے دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے اور پورے علاقے میں پولیس فورس نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہے جبکہ اب حکومت پولیس فورس سے اختیارات لیکر انتظامیہ کو دے رہی ہے تو اس مقصد کیلئے یا تو حکومت ائین میں ترامیم لا کر سابقہ خاصہ داری کا نظام رائج کریں اورڈی سی کی جگہ پولیٹیکل ایجنٹ تعینات کریں اور یا پھر پولیس فورس کو بے مقصد الجھنوں میں نہ پھنسائیں۔ پریس کانفرنس میں شمالی وزیرستان کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور سب انسپکٹرز سمیت درجنوں پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ سید جلا ل نے مزید بتایا کہ 15مارچ کو پشاور میں ضم اضلاع کے تمام پولیس فورس کا ایک گرینڈ جرگہ ہو گا جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جا ئے گا۔ انہوں نے ڈیوٹیاں چھوڑنے کے حوالے سے بتایا کہ شمالی وزیرستا ن میں اگر باہر سے کوئی پولیس اہلکار لایا گیا تو اس کو یہاں ڈیوٹی کسی صورت نہیں کرنے دینگے۔سید جلا ل اور دیگر نے واضح الفاظ میں دھمکی دی کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات تسلیم نہ کریں تب تک وہ کسی قسم کی ڈیوٹی نہیں دینگے۔

08/03/2022

شمالی وزیرستان سے بیورو چیف ( اسامہ جاوید)
تھانہ حدود دتہ خیل میں رقم کے تنازعے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو آلہ ضرر ایس ایم جی سمیت گرفتار کر لئے۔

اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او دتہ خیل ریاض خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

دس منٹ کے اندر ملزمان کو الہ ضرر ایس ایم جی سمیت گرفتار کرلئے ہیں

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں
مزید تفتیش شروع ہے

ترجمان ضلع شمالی وزیرستان پولیس

Address

Mir Ali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Mir Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Times Mir Ali:

Share