Hidayat Dawar

Hidayat Dawar Hidayat Dawar. Working for Culture and tourism. Believing on Peace , Love , Diversity and Humanity

استعمال شدہ موبل آئل (موبلیل) سے چلنے والا چولہا اور اس کے صحت پر ممکنہ اثرات تحریر پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس شعبہ ماحولیا...
12/12/2023

استعمال شدہ موبل آئل (موبلیل) سے چلنے والا چولہا اور اس کے صحت پر ممکنہ اثرات
تحریر پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس
شعبہ ماحولیات
University of Peshawar
استعمال شدہ اینجن آئل جس کو عام طور پر موبلیل کہا جاتا ہے, عام خام تیل سے تیار کیا جاتا ہے. یہ پٹرول اور ڈیزل کی نسبت بہت گاڑھا ہوتا ہے. اس کا مقصد اینجن کو درست حالت میں رکھنا ہوتا ہے. اس میں لیس دار مادہ ہونے کی وجہ سے اینجن زیادہ گرم ہونے اور مختلف پرزوں کو گھسنے سے بچاتا ہے. اس مقصد کیلئے اس میں مختلف کیمیکل ملائے جاتے ہیں.
موبلیل کے ایک مالیکیول میں 18 سے 34 تک کاربن ایٹم ہوتے ہیں. جبکہ پٹرول میں یہ تعداد 4 سے 12 اور ڈیزل میں 12 سے بیس تک کاربن ایٹم ہوتے ہیں. اس لحاظ سے یہ بھاری ہوتے ہیں. اور جلد آگ نہیں پکڑتے.
عام طور پر موبلیل کا 78 فیصد حصہ خام تیل پر مشتمل ہوتا ہے. اس میں 10 فیصد تک گاڑھا کرنے والا کیمکل, 3 فیصد تک صفائی کرنے والا کیمیکل ہوتا ہے. جبکہ 5 فیصد تک تیل کو گرمائش کے دوران توڑ پھوڑ سے بچانے والا کیمکل, جس کو انٹی آکسائیڈ بھی کہتے ہیں, ملایا جاتا ہے. یہ وہی کیمیکل ہیں جس کی وجہ سے موبلیل آسانی سے آگ نہیں پکڑتا.
استعمال شدہ اینجن, عام حالات میں آئل دو سے تین مہینے تک اینجن میں گھومتا رہتا ہے. جس کی وجہ سے اس میں مزید مواد جمع ہو جاتے ہیں. اس کے علاوہ دھواں کے ذرات بھی شامل ہو سکتے ہیں. جس کی وجہ سے اس کا رنگ کالا ہو جاتا ہے.

کارخانوں اور فیکٹریوں میں شروع سے اس کو بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے. لیکن گھریلو سطح پر اس کا استعمال غریب ممالک میں ابھی ابھی شروع ہوا ہے. جلنے کے دوران اس سے گاڑھا دھواں نکلتا ہے. جو چھوٹے چھوٹے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے. کیوں کہ جلنے کا عمل بہت سست ہوتا ہے. جس کی وجہ سے زیادہ دھواں پیدا ہوتا ہے. جو کہ قابل اعتراض ہے. جلنے کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ولرائزیشن اگر کی جائے. تو اس کے دھوئیں پر کافی حد تک کٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے. اس کیلئے ایک چھوٹا سا فین لگایا جاتا ہے جو تیل کی ولرائز کرنے میں مدد کرتا ہے.
فیکٹری اور کارخانوں میں جلانے کے عمل کو ماحولیاتی لحاظ سے درست قرار نہیں دیا جاتا. لیکن ایسی فیکٹریاں جہاں درجہ حرارت کافی زیادہ ہو, جیسا کہ سیمنٹ فیکٹری, اس تیل کا استعمال قابل اعتراض نہیں سمجھا جاتا. لیکن گریلو سطح پر, ولرائزیشن کے باوجود یہ انسانی صحت کیلئے درست نہیں ہے اور قابل اعتراض سمجھا جاتا ہے. چونکہ پاکستان میں ایندھن کی کمی ہے, تیل اور گیس مسلسل مہنگائی کی زد میں ہیں. اس لئے اگر استعمال کرنا مجبوری ہے, تو اس کو بند کمرے میں نہ جلایا جائے. بلکل کھلے فضا میں یا ایسی جگہ میں استعمال کیا جائے جہاں کم از کم ایک طرف والا دیوار نہ ہو. اس سے ہوگا یہ کہ آس پاس مجود لوگ اس کے دھوئیں سے محفوظ ہوں گے. اور اگر کھلے فضا میں استعمال کرنا ہو, پھر بھی کھانا پکانے والا/ والی اس کے دھوئیں سے اپنے آپ کو محفوظ فاصلے پر رکھیں.

05/10/2023

Address

Village. Haider Khel Tehsil Mir Ali District North Waziristan
Mir Ali
28170

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hidayat Dawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hidayat Dawar:

Share