07/06/2025
**"ہمیں بطور ایک کمیونٹی اب جاگنا ہوگا۔ ہمارے گاؤں میں روز بروز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے، ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ کاروائیاں کون کرتا ہے، کیوں کرتا ہے، اور کس کے اشاروں پر کرتا ہے۔ مگر ہم سب خاموش ہیں، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
اگر آج ہم نے مل کر آواز نہ اٹھائی، اگر ہم نے متحد ہو کر اپنا دفاع نہ کیا، تو کل یہی آگ ہمارے گھروں تک پہنچ جائے گی۔ ممکن ہے کہ کل کا نشانہ آپ کا اپنا بھائی ہو، یا بدقسمتی سے آپ کے معصوم بچے۔ کیا ہم اسی دن کا انتظار کر رہے ہیں؟
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے خوف کو پیچھے چھوڑ کر حق کے لیے کھڑے ہوں۔ آئیں! مل کر ایک لائحہ عمل طے کریں، ذمہ داروں کو بے نقاب کریں، اور اپنے گاؤں کو ایک پرامن، محفوظ اور باعزت جگہ بنائیں۔ خاموشی اب جرم ہے!"**
Eppi North Waziristan