Tehsil Datta Khel Youth

Tehsil Datta Khel Youth Working for the voiceless people of North Waziristan Tehsil Datta khel .

04/08/2025

Manzoor Ahmad Pashteen
ZAWIA News

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہ...
03/08/2025

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)

(2) : "اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

(3) : "اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)

(4) : "اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)

(5) : "نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)

(6) : "اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)

(7) : "ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)

(8) : "دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)

(9) : "تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)

(10) : "ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے" (انگلش کہاوت)

(11) : "اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ" (چینی کہاوت)

(12) : "خود پسندی جہالت کی پیداوار ہے" (اسپین کہاوت)

(13) : "وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے" (انگلش کہاوت)

(14) : "اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(15) : "اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ" (آئرلینڈ کہاوت)

(16) : "پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ" (ہندی کہاوت)

(17) : "انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے" (روسی کہاوت)

(18) : "میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا" (چیکوسلوواک کہاوت)

(19) : "جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(20) : "غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے" (امریکی کہاوت)

(21) : "جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے" (پرتگالی کہاوت)

(22) : "بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(23) : "اپنی فکر کو پھٹی ہوئی جیب میں ڈال دو" (چینی کہاوت)

(24) : "زیادہ کھا لینا بھوک سے زیادہ نقصان دہ ہے" (جرمن کہاوت)

(25) : "ہر دن بوئے، ہر دن کھاؤ" (مصری کہاوت)

(26) : "اے انسان، موت کو نہ بھولو کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی" (ترکی کہاوت)

(27) : "انتقام کی لذت ایک لمحے کی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ کے لئے رہتا ہے" (اسپین کہاوت)

(28) : "محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا" (چینی کہاوت)

(29) : "جس کی جیب خالی ہو، اسے اپنی زبان کو میٹھا بنانا چاہیے" (ملائیشیائی کہاوت)

(30) : "پانی کے چھوٹے قطرے بھی ندی بنا سکتے ہیں" (جاپانی کہاوت)

(31) : "اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے مگر انہیں اسے پانے کے لیے پرواز کرنا پڑتا ہے" (ہالینڈ کہاوت)

(32) : "محبت تب تک باقی رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(33) : "جو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے، وہ دونوں کو کھو دیتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(34) : "جو کوئی خوبصورت عورت سے شادی کرتا ہے اسے دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے" (انگلش کہاوت)

(35) : "جس کی پشت پر تنکا ہوتا ہے، وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(36) : "جس نے منزل تک پہنچنے کا عزم کر لیا، اس نے ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھا" (فرانسیسی کہاوت)

(37) : "جو خود کو بھیڑ سمجھتا ہے، بھیڑیا اسے کھا جائے گا" (فرانسیسی کہاوت)

کونسی کہاوت پسند آئی؟

جس ملک میں پانچویں جماعت کا بچہ ننھے پروفیسر کے نام سے مشہور ہو جائے اور اسکے فالورز کی تعداد  4.1 ملین سے زیادہ ہوں لیک...
02/08/2025

جس ملک میں پانچویں جماعت کا بچہ ننھے پروفیسر کے نام سے مشہور ہو جائے اور اسکے فالورز کی تعداد 4.1 ملین سے زیادہ ہوں لیکن وہاں چالیس سال سے عالمی معیار کی درسگاہوں میں تعلیم دینے والے، ایم آئی ٹی امریکا سے آج سے پنتالیس سال پہلے پی ایچ ڈی کرنے والے، دنیا کے ٹاپ 100 تھنکرز میں 85ویں نمبر پر جگہ بنانے والے، کئی تحقیقی کتابوں کے مصنف عالمی جریدوں میں سینکڑوں سائینس مضامین لکھنے اورسائینس فلسفےتاریخ سمیت کئی موضوعات پر ہزاروں لیکچرز دینے والے درجنوں ملکی و عالمی ایوارڈ وصول کرنے والے سائنسدان، پروفیسر ہود بھائی جیسے استاد کے فالورز کی تعداد اسکا ایک فیصد یعنی اکتالیس ہزار بھی نا ہو وہاں سائنس دان نہیں داند پیدا ہوتے ہیں-
ویسے داند بیل کو کہتے ہیں-
بہ شکریہ راجہ سعد
Highlight-Buner
Tehsil Datta khel & Boya
Manzoor Ahmad Pashteen
ZAWIA News
Gilaman Wazir

ہم تحصیل دتہ حیل کے نوجوان ڈکٹر فضل وزیر اور ڈاکٹر اما ن اللہ کو سپین غر میڈیکل کالج جلال آبا د سے اپنی میڈیکل ڈگری مکمل...
30/07/2025

ہم تحصیل دتہ حیل کے نوجوان ڈکٹر فضل وزیر اور ڈاکٹر اما ن اللہ کو سپین غر میڈیکل کالج جلال آبا د سے اپنی میڈیکل ڈگری مکمل ہونے پہ مبارکباد کہتے ہیں ، اس امید کے ساتھ کہ وہ اپنےاس مقدس پیشے کو اپنے عریب عوام کی حدمت اور عام لوگوں کی فلاح کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

30/07/2025

چائے کے نقصانات اور ان کے اثرات حاص کر چھوٹے بچوں کیلئے
والدین حضرات سنئیں ضرور
ڈاکٹر صاحب کی زبانی

مولانا صاحب اللہ دے د جنتونوں سردار کا ۔
23/07/2025

مولانا صاحب اللہ دے د جنتونوں سردار کا ۔

آپ کا بچہ کسی مدرسے میں پڑھتا ہے یا اسکول میں۔ اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ اسے وہاں تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ ...
23/07/2025

آپ کا بچہ کسی مدرسے میں پڑھتا ہے یا اسکول میں۔ اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ اسے وہاں تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ ایسی کوئی شکایت سامنے آئے تو فوری احتجاج کریں۔ تشدد کرنے والے استاد کیخلاف متعلقہ فورمز پر رسائی کریں۔ تشدد/مار پیٹ پر مبنی سزا کا پتہ چلنے کے باوجود آپ اس پر کوئی ایکشن نہیں لیتے تو آپ ایک فضول والدین ہیں۔ آپ بچے کی نفسیات مسخ کرنے، اسے پڑھائی سے متنفر کرنے کے مجرم ہیں۔ تعلیم کے دوران مار پیٹ کا نشانہ بننے والے اکثر بچے پڑھائی سے بھاگ جاتے ہیں۔ جو باقی بچ جاتے ہیں وہ ساری زندگی اس مار پیٹ، ہراسمنٹ کے ٹراما سے نہیں نکل پاتے۔ ایسے بچے عموما ساری زندگی نارمل بچوں کی طرح کانفیڈنس حاصل نہیں کر پاتے۔ جن بچوں کو جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے ذہنی مریض بھی بن جاتے ہیں۔ استاد کو یہ کہنا کہ جسم تمہارا، ہڈیاں میری، یا یہ قول کہ جہاں استاد کی مار لگی وہاں جہنم کی آگ حرام ہے، سراسر جہالت ہے۔ ایسی روایات "استادوں" نے اپنے تشدد کو جواز بخشنے کیلئے گھڑی ہوئی ہیں۔ یہ بچے کے ساتھ ظلم اور جرم ہے۔
#اڈمن

23/07/2025

لکه څنګه چي تاسو ته معلومه ده چی په پنځه ويشتمه جولائي یعني دې جمعې په ورځ په تحصیل دته خېل کښي دې اتمانزئ قام لخواه جرګه رابلل شوي ده دې اهې لپاره مو نن په تحصیل دته خېل کښي يوا ناسته وکړه چی په دی ناسته کښي ده هار مکتبه فکر کسانو ګډون درلود او دې راتلونکي جرګې دپاره مو کميټياني جوړې کړې

Tehsil Datta khel & Boya
Zakim Khan Wazir
Eid Rehman Wazir
Hanif Pashteen
Noor Kalam Wazir

12/07/2025

جب ہم بچے تھے، تو مسجد کے سکوت میں اگر کوئی ہلکی سی سرگوشی بھی کرتا، تو امام صاحب کی آواز گونجتی: "چپ ہو جاؤ! یہ گناہ ہے، آسمان سے پتھر برسیں گے۔

تب ہمیں لگتا تھا جیسے کائنات کا نظام ہماری سانسوں سے جُڑا ہے، اور ذرا سی لغزش پر قہرِ خدا نازل ہو جائے گا۔
لیکن وقت نے ہمیں سکھایا کہ یہ سب ایک نفسیاتی جال تھا — ایک ایسا فکری قید خانہ، جس میں خوف کو ایمان کا لبادہ اوڑھا دیا گیا تھا۔

حقیقت میں اگر عذاب کا کوئی نظام فی الفور عمل کرتا، تو سب سے پہلے وہ منبر لرزتے، جہاں آج نہ سچ بولا جا سکتا ہے، نہ جھوٹ کو رد کیا جا سکتا ہے۔
وہ زبانیں جو کبھی ہمیں خاموش کروا رہی تھیں، آج خود مصلحت کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں۔

مولانا خانزیب شہید کے فرزند کا اظہارِ خیال۔

کله پښتو کله په ننګ کې مړه شي بس پښتانه دي په څه رنګ کې مړه شيخلک د سر سړي سمبال وساتي زموږ د سر سړي په جنګ کې مړه شي  ش...
10/07/2025

کله پښتو کله په ننګ کې مړه شي
بس پښتانه دي په څه رنګ کې مړه شي
خلک د سر سړي سمبال وساتي
زموږ د سر سړي په جنګ کې مړه شي

شہید مولانا خانزیب 🥺💔

رامبیل چامبیل:د متل کیسه !!وایي چې د پښتنو په یوه کلي کې دوه وروڼه و، یو رامبېل نومېده او بل چامبېل رامبېل له یوه خان سر...
08/05/2025

رامبیل چامبیل:
د متل کیسه !!
وایي چې د پښتنو په یوه کلي کې دوه وروڼه و، یو رامبېل نومېده او بل چامبېل رامبېل له یوه خان سره مزدور و او چامبېل د بل خان سره، یو وخت ددې خانانو ترمنځ په کومه کیسه لانجه پیدا شوه، چې یو ورور پکې د بل ورور سره د خانانو په دفاع کې لاس و ګریوان شول، په پای کې رامبېل او چامبېل دواړو د خپلو خانانو لپاره یو بل په چړو ووهل دواړه مړه شول او مورکۍ یې بوره شوه، څه وخت وروسته خانانو خپلو کې روغه وکړه او سره جوړ شول. د کلي ښځو له دې پیښې وروسته دا ټپه زمزمه کوله:

خانان به بیا سره خانان شي
پکې به توی شي د رامبېل چامبېل ګلونه

شمالی وزیرستان تحصیل دتہ خیل ایک ایسا تحصیل ہے جن کے ووٹ پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایم این اے اور ایم پی اے جاتے ہ...
20/02/2025

شمالی وزیرستان تحصیل دتہ خیل ایک ایسا تحصیل ہے جن کے ووٹ پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایم این اے اور ایم پی اے جاتے ہیں لیکن ان کے ظالمانہ پالیسی کی وجہ سے آج ہمارے دیرنہ مسائل جن میں کڑم پل جو تحصیل دتہ خیل اور کزہ مداخیل کو آپس میں ملاتے ہیں کو صرف اپنے کمیشن نہ ملنے کی وجہ سے کینسل کر دیا گیا ہے جو پورے تحصیل دتہ خیل کے اعوام کے ساتھ زیادتی ہے جس پر ہم کبھی خاموش نہیں ہونگے ۔
یہ ایسا پل ہے کے آگر بن گیا تو دتہ خیل بازار اور الواڑہ بازار سمیت کزہ مداخیل کے ہر قسم تجارتی ماحول نزدیک کردیا جائے گا کیونکہ گرمیوں کے موسم میں یہاں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں اس کنال کو پار نہیں کرسکتے جسکی وجہ سے لوگ آلٹرنیٹو راستے اختیار کرتے ہیں جو کئی کئی گھنٹوں سفر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔
تحصیل دتہ خیل کے تمام مکاتب فکر لوگوں سے ہم اپیل کرتے ہیں ان ناروا سلوک پر ہمارے ساتھ ہمارے آواز کو اٹھایا جائے تاکہ یہ کینسل شدہ پل دوبارہ بحال ہو جائے۔

Address

North Waziristan
Miran Shah

Telephone

+923449995524

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehsil Datta Khel Youth posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tehsil Datta Khel Youth:

Share