Waziristan news

Waziristan news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Waziristan news, News & Media Website, Miran Shah.

08/07/2026

شمالی وزیرستان متاثرین کےلئے آہم پیغام
آگے شیئر کریں

ملک رحمت اللہ وزیر

03/07/2026

ہفتہ اور اتوار یعنی 4 اور 5 جولائی کو شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ ھوگی
سرکاری ذرائع

02/07/2026

شمالی وزیرستان/ ضرب عضب جنگ کے متاثرین کا بنوں میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج، 4 سال سے بند امدادی رقوم کی فوری بحالی مطالبہ، امدادی رقوم کی عدم بحالی پر اگلے ہفتے پشاور میں دھرنا دینے کا اعلان

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی اپیلہم جی او سی سیون، ضلعی انتظامیہ، وزارتِ داخلہ، بارڈر حکام اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام...
27/06/2026

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی اپیل

ہم جی او سی سیون، ضلعی انتظامیہ، وزارتِ داخلہ، بارڈر حکام اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے نہایت ادب و احترام کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کرتے ہیں کہ شمالی وزیرستان کے مداخیل (درای قومیز) قوم سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم خیات اللہ ولد ثنا گل، جو بنوں میں زیرِ تعلیم تھے، انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم اپنے والدین سے دور رہ کر حصولِ علم کے لیے بنوں میں مقیم تھے، جبکہ ان کے والدین اس وقت بارڈر کے دوسری جانب افغانستان میں موجود ہیں۔ اس افسوسناک صورتحال میں والدین اپنے جوان بیٹے کا آخری دیدار کرنے اور اس کی تدفین میں شرکت سے محروم ہیں۔

لہٰذا، ہم متعلقہ حکام سے پُرخلوص گزارش کرتے ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درج ذیل میں سے کسی ایک اقدام کی خصوصی اجازت دی جائے:

1. مرحوم خیات اللہ کی میت افغانستان منتقل کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ والدین اور اہلِ خانہ اپنے عزیز کی آخری رسومات ادا کر سکیں۔
2. یا مرحوم کے والدین کو غلام خان بارڈر کے ذریعے خصوصی اجازت دے کر پاکستان آنے کا موقع فراہم کیا جائے، تاکہ وہ اپنے بیٹے کا آخری دیدار اور تدفین میں شرکت کر سکیں۔

واضح رہے کہ مداخیل قبیلہ سرحد کے دونوں جانب آباد ہے، اور مرحوم نے تمام تر مشکلات کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کا سفر جاری رکھا۔ ایسے نازک اور دردناک موقع پر انسانی ہمدردی اور اسلامی اقدار کا تقاضا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

ہمیں امید ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے پر ہمدردانہ اور فوری غور کرتے ہوئے مثبت فیصلہ کریں گے، تاکہ ایک غمزدہ خاندان کو اپنے پیارے کے آخری دیدار کا حق مل سکے۔
deputy commissioner NWD
@7 Division NWD

1 مئی 2014 یوم مزدور تو دوسری طرف ہمارے چیف آف وزیرستان مرحوم ملک قادر خان شہید ۔۔ کے فوراً بعد میں آپریشن ضرب عضب شروع ...
01/05/2026

1 مئی 2014 یوم مزدور تو دوسری طرف ہمارے چیف آف وزیرستان مرحوم ملک قادر خان شہید ۔۔ کے فوراً بعد میں آپریشن ضرب عضب شروع 14 جون 2014..
جون 2014 میں آپریشن ضرب عضب شروع جس سے مرحوم کے وارث مداخیل سیدگی قوم بشمول تمام وزیرستان ایک عضب ناک صورتحال سے گزرنے لگے جن میں مداخیل سیدگی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق 18 ہزار خاندانوں کو آج بھی بکاخیل کیمپ میں قید کی طرح رکھے ہیں( غیر رجسٹرڈ تو تقریباً 40 ہزار سے زیادہ ہے) جنکی وجہ سے نوجوانوں بزرگوں خواتین بچے سمیت ذہنی دباؤ کا شکار ہوچکے ہیں ۔
کیونکہ ان اقوام کے سربراہ مرحوم نے پورے وزیرستان کے آپریشن مسترد کر دیئے گئے تھے انہوں پتہ چلا تھا کہ یہ معدنیات کی جنگ ہے جس کا نقصان وزیرستان کے رنگینیوں کا ہوگا ۔
جس کے بعد انہوں شہادت کے عظیم مرتبے پر پہنچا دیا
کاش مرحوم ہم سے نہ بچھڑا ،، آج ہم بھی درپدر نہ ہوتے
یہ انکے مزاحمت کا نتیجہ ہے جو ہمیں قیامت تک قبول ہے
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب عطا فرمائے آمین 🤲

13/03/2026

ہم مروت امن کمیٹی سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ کس قانون اور اختیار کے تحت غریب اور عام لوگوں کے ذاتی موبائل فون چیک کرتے ہیں؟ کیا کسی شہری کے ذاتی موبائل کی تلاشی لینا آپ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے؟
یہ غریب اور محنت کش لوگ ہیں جو دن رات محنت کرکے اپنے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔ انہیں سڑکوں، بازاروں اور چیک پوسٹوں پر روک کر ان کے موبائل فون چیک کرنا اور انہیں تنگ کرنا کسی بھی صورت مناسب عمل نہیں ہے۔ ہر شہری کی ذاتی زندگی اور نجی معلومات کا احترام کرنا ہر ادارے اور کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔
اگر امن و امان قائم رکھنا مقصد ہے تو اس کے لئے قانونی طریقہ کار موجود ہے۔ لیکن عام اور بے بس لوگوں کو ہراساں کرنا، ان کی تذلیل کرنا اور بلا جواز ان کے موبائل فون چیک کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور واضح کیا جائے کہ مروت امن کمیٹی کو یہ اختیار کس نے دیا ہے۔ اگر یہ عمل غیر قانونی ہے تو اسے فوراً بند کروایا جائے تاکہ عام اور غریب لوگ بلاوجہ کی تنگی اور خوف سے بچ سکیں۔
عوام کو تحفظ دینا ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، نہ کہ انہیں مزید پریشانی میں مبتلا کرنا۔

#قوم مداخیل

افسوسناک واقعہ ہوا ہے جس میں شمالی وزیرستان مداخیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک پانچ سالہ معصوم بچے کو بے درددی سے قتل ک...
09/01/2026

افسوسناک واقعہ ہوا ہے جس میں
شمالی وزیرستان مداخیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک پانچ سالہ معصوم بچے کو بے درددی سے قتل کیا گیا ہے ۔ اس افسوسناک واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ یہ وقعہ لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر میں ہوا ہے ۔
ہم متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقع کی نوٹس لے کر قاتلو کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
اور اس واقع کیخلاف بچے کے لواحقین کی جانب سے بنوں ٹاؤن شپ چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا.

ملک : - نثار حان

اہم علان برائے متاثرین شمالی وزیرستان مداخیل سیدگی کل صبح 10 بجے بنوں ٹاؤن شپ چوک پہنچ جائے تاریخ 2026|1|9 سب خاص و عام ...
08/01/2026

اہم علان برائے متاثرین شمالی وزیرستان مداخیل سیدگی کل صبح 10 بجے بنوں ٹاؤن شپ چوک پہنچ جائے تاریخ 2026|1|9
سب خاص و عام بشمول مشران علماء کرام سے خصوصی اپیل ہے
ملک نصراللہ خان چیف آف وزیرستان

اگر آج جاز والوں یا پی ڈی ایم اے نے متاثرین کے لیے دو میسجز کے بجائے صرف ایک ہی میسج ریلیز کیا تو یہ بات سمجھ لی جائے کہ...
05/01/2026

اگر آج جاز والوں یا پی ڈی ایم اے نے متاثرین کے لیے دو میسجز کے بجائے صرف ایک ہی میسج ریلیز کیا تو یہ بات سمجھ لی جائے کہ اس میں ضرور کوئی گڑبڑ ہے. ایسی صورت میں ہم یہ واضح اعلان کرتے ہیں کہ
ایک ہی میسج جاری ہونے پر ہم فوراً احتجاج کی کال دیں گے۔
ہم اپنے جائز حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے،
نہ ہی کسی کو متاثرین کے ساتھ مزید کھیلنے کی اجازت دیں گے متاثرین متحد رہیں، ہوشیار رہیں، اور ہر ناانصافی کی خلاف آواز بلند کریں۔

Address

Miran Shah
NWA

Telephone

+923028828386

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waziristan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share