06/08/2025
الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص چمکنی کا شمالی وزیرستان کا دورہ,جدید لیبارٹری اور بلڈ بینک کا افتتاح ۔
میرانشاہ ( حاجی مجتبٰی ) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص چمکنی نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الخدمت کی جانب سے قائم کی گئی ایک جدید طبی لیبارٹری اور بلڈ بینک کا باقاعدہ افتتاح کیا,
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی خیبر پختونخوا کے نائب صدر محمد جلال شاہ ایڈووکیٹ، ضلعی امیر جماعت اسلامی طارق شاہ ,چیئرمین تاجر برادری ملک ثناء اللہ ہمزونی, ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن عمران خان ,جنرل سیکرٹری وسیم وزیر ,سید اصل جان وزیر اور دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ سب ڈویژن اور تحصیلدار غنی وزیر نے شرکت کی,
افتتاحی تقریب میں مہمانوں کو مقامی روایات کے مطابق پگڑیاں پہنائی گئیں اور ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تقریب کے بعد معزز مہمانوں نے لیبارٹری اور بلڈ بینک کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مشینری اور عملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی,
صدر خالد وقاص چمکنی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد ملک بھر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ شمالی وزیرستان جیسے خطے میں یہ لیبارٹری اور بلڈ بینک ایک اہم قدم ہے جو مقامی لوگوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرے گا,
انہوں نے شمالی وزیرستان میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلیم، صحت، صاف پانی، یتیم بچوں کی کفالت اور دیگر شعبوں میں جاری خدمات کو بھی سراہا اور مقامی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا اپنی فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے تاکہ ہر فرد تک بنیادی سہولیات کی رسائی ممکن بنائی جاسکے,
حاجی مجتبٰی میرانشاہ ۔