08/08/2026
پریس ریلیز
ڈسٹرک فٹبال ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کی جنرل باڈی میٹنگ
میران شاہ: ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کی جنرل باڈی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع میں فٹبال کے فروغ، تنظیمی امور اور آئندہ کرکٹ سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
جنرل باڈی میٹنگ میں درج ذیل عہدیداران کا انتخاب/تقرر کیا گیا:
عنایت اللہ
رضا اللہ
محمد اقبال
احمد اللہ۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوں ہوئ
شمالی وزیرستان کی چار رکنی کمیٹی اراکین جس میں عنایت اللہ،رضا اللہ محمد اقبال اور محمد اللہ نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ قواعد و ضوابط اور انتظامی امور مکمل کرنے کے بعد انٹر کلب ٹورنامنٹ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں فٹبال کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کلب فٹبال کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کلبوں، کھلاڑیوں، کوچزاور سے وابستہ افراد کو ساتھ لے کر چلایا جائے گا۔
آئیں، اتحاد اور باہمی تعاون کے ساتھ شمالی وزیرستان کی فٹبال کو مزید مضبوط بنائیں۔
.