Global Media Waziristan

Global Media Waziristan local news, Local Digital Stories, Sports news, Current affair
(1)

27/09/2025

Chitral football League. Final match. Penalty shootout. KRL champion.

غلام خان بارڈر پار بہت ساری لوڈ گاڑیاں کرفیو ختم ہونے کے انتظار میں ہیں۔ چونکہ نوٹیفکیشن 5 بجے تک تھا لہزا جی او سی سون ...
27/09/2025

غلام خان بارڈر پار بہت ساری لوڈ گاڑیاں کرفیو ختم ہونے کے انتظار میں ہیں۔ چونکہ نوٹیفکیشن 5 بجے تک تھا لہزا جی او سی سون ڈیویزن اور ضلعی انتظامیہ سے خصوصی التجا،۔ گاڑیوں کو میران شاہ اور بنوں جانے کی اجازت دی جائے۔

شمالی وزیرستان پولیس کی بڑی کارروائی — جبری شادی/سوارہ/وانی کا منصوبہ ناکام، دو کم سن بچیاں بازیاب، مرکزی ملزم گرفتارضلع...
27/09/2025

شمالی وزیرستان پولیس کی بڑی کارروائی — جبری شادی/سوارہ/وانی کا منصوبہ ناکام، دو کم سن بچیاں بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

ضلعی پولیس سربراہ وقار احمد (پی ایس پی) کی ہدایت پر شمالی وزیرستان پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو کم سن بچیوں کو غیر قانونی طور پر افغانستان منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق مصدقہ اطلاع پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دیوگر سیدگی، تحصیل غلام خان، شمالی وزیرستان کی دو کم سن بچیوں (عمر 12 اور 14 سال) — (ک) اور (ف) — کو ایک افغان شہری میاغر کے ذریعے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

پولیس کے مطابق تقریباً 15 سال قبل ان بچیوں کے والد (مرحوم) نے افغانستان کے علاقے تانائی میں ایک خاتون سے شادی کی تھی، جو مقامی رسم و رواج کے خلاف تھی۔ اس وجہ سے دیرینہ تنازع پیدا ہوا۔ تانائی کے مقامی جرگے نے اس تنازع کو ختم کرنے اور ممکنہ خونریزی سے بچنے کے لیے دونوں کم سن بچیوں کو افغانستان میں شادی کے لیے دینے کا فیصلہ کیا، جسے اُس وقت اہلِ خانہ نے مجبوری کے تحت تسلیم کر لیا تھا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ جن بچیوں کو زبردستی لے جایا جا رہا تھا وہ ان کی والدہ کی اولاد نہیں بلکہ مرحوم والد کی پہلی شادی سے تھیں۔

پولیس نے مروجہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او وقار احمد (پی ایس پی) کی نگرانی میں ایس ایچ او غلام خان رقیب خان اور تفتیشی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

ضلعی پولیس سربراہ وقار احمد (پی ایس پی) نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ایسے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لیے پولیس قانون کے مطابق بھرپور کارروائی جاری رکھے گی۔

27/09/2025

شمالی وزیرستان میران شاہ میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں بندوق کی نوک پر ڈکیتیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ لہزا رات کے وقت ضرورت کے بغیر گھر سے باہر جانے کی کوشش نہ کریں

سعودی عرب جانے والے خواہش مند نیچے نمبر پر رابطہ کریں۔ 0318 5761606
26/09/2025

سعودی عرب جانے والے خواہش مند نیچے نمبر پر رابطہ کریں۔ 0318 5761606

26/09/2025

کل ہفتے کے دن 27 ستمبر اور 28 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ رہے گا۔

24/09/2025

شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری۔ یونس خان کرکٹ گراونڈ پہ سجےگا،کرکٹ کا، بہت بڑا میلہ۔ بہت جلد شروع ہو رہا ہے ال مرجڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی لیجنڈ وزیرستان انے کو تیار۔

23/09/2025

شمالی وزیرستان میران شاہ بازار کے پرانے مارکیٹ مالکان کے لیے خوشخبری۔ میران شاہ بازار کے دکانداروں اور مارکیٹ مالکان جو اپنی دکانوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا خواہش رکتھے ہو تو وہ تاجر برادری کے چیئرمین ملک شریعت خان کے ساتھ رابطہ کریں۔ 03369727928

تبلیغی اجتماع کے ٹریفک انچارج پولیس آفیسر اسد علی نے احسن طریقے  بہترین خدمات سرانجام دیئے شمالی وزیرستان کے صدر مقام می...
21/09/2025

تبلیغی اجتماع کے ٹریفک انچارج پولیس آفیسر اسد علی نے احسن طریقے بہترین خدمات سرانجام دیئے

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں پچیس سال بعد دو روزہ تبلیغی اجتماع میں شمالی وزیرستان سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں سے لاکھوں افراد نے شرکت کی جس میں ٹریفک کا بہت زیادہ رش گاڑیوں کے پارکنگ مینجمنٹ بظاہر بہت ہی مشکل لگ رہا تھا لیکن نوجوان فرض شناس پولیس آفیسر اسد علی جو دو روزہ تبلیغی اجتماع کے ٹریفک انچارج کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے بہت ہی احسن طریقے سے بہترین حکمت عملی کے ساتھ بہتر انداز میں اپنے خدمات دیئے جو قابل تعریف ہیں

21/09/2025

شمالی وزیرستان تبلیغی اجتماع خیریت سے احتتام پزیر۔ اللہ پاک یہ اجتماع وزیرستان میں دیرپہ امن اور سلامتی کا زریعہ بنا دیں۔۔

20/09/2025

شمالی وزیرستان تحصیل میران شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور تحصیل دار غنی الرحمن نے چھاپہ مار کر ایک ایسے ڈاکٹر کو بے نقاب کیا جس کے پاس نہ ڈگری نہ رجسٹریشن تھی۔ ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ شمالی وزیرستان میں اور بھی بہت سارے ڈاکٹرز اور لیبارٹریز والے موجود ہیں جس کے پاس سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

Address

North Waziristan
Miran Shah
28000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Media Waziristan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share