
03/06/2025
گیارہ(11) مرتبہ یہ درودِپاک ادب سے پڑھ کر بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں پیش کر دیجیئے۔
363📿 اَللّٰهُمَّ سَلِّمْ عَلٰی مَنْ لَّهٗ بَدَأْتَ فِی الْوُجُوْدِ کُلِّهٖ وَ بَارِكْ عَلَیْهِ وَ صَلِّ۔
اے اللّٰہ سلام بھیج ان پر جن کے لیے آپ نے سارے موجودات کو پیدا کیا اور برکت نازل فرما ان پر اور درود بھیج۔
📚 ( اوائل الخیرات - حزب الثاث)
🌸🙏️ آمین لکھ کر دعا میں شامل ہو جائیں۔
🕋 دعا :-
🤲 یااللّٰہ یااللّٰہ یااللّٰہ
🤲 یارب یارب یارب یارب یارب
🤲 یا ارحم الراحمین یا ارحم الراحمین یا ارحم الراحمین
اپنے محبوب مُحَمَّدﷺ اور اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کے وسیلے سے ہم سے، ہمارے اجداد سے اور امت محمدیہ (جن و انس) کے ایک ایک فرد سے جو گناہ ہو گئے وہ توں معاف فرما دے۔ الٰہی ہم گناہگاروں کو معاف کرنے کے بعد ہم پر اور ہماری قیامت تک آنے والی تمام نسلوں پر اپنے فضل و کرم کے دروازے کھول دے ۔ ۔ دین، دنیا اور آخرت کی تمام خیریں، بھلائیاں، عزتیں نعمتیں، راحتیں، برکتیں، سعادتیں، بہترین رزق، اعلیٰ اخلاق، کامل اخلاص، جسمانی طہارت و روحانی پاکیزگی عطا فرما۔ الٰہی تمام کلمہ گوہ جن و انس کو بیماریوں، وبائو، حادثات، آفات و بلییات سے حفاظت فرما۔ اور ہر قسم کی علت قلت ذلت سے حفاظت فرما۔
الٰہی! ہمارا بدن آپﷺ کی خدمت میں صرف کر دے اور ہمارے دل کو آپﷺ کی محبت پر ثابت قدم رکھ، اور ہماری روحوں کو آپﷺ کی نسبت کی توفیق عطا فرما، ہمیں آپﷺ کی معروف عطا فرما، اور ہمیں آپﷺ کے قرب کے مبارک پیالے سے سیراب فرما، اور ہمیں آپﷺ کی زیارت اور آپﷺ کے وصال کی لذت عطا فرما، اور ہمیں آپﷺ کی سنت اور آپﷺ کے راستے پر زندہ رکھ، اور ہمیں آپﷺ کی شفاعت اور آپﷺ کی ملت پر موت عطا فرما، اور ہمارا حشر آپﷺ کے گروہ اور آپﷺ کی جماعت کے ساتھ فرما۔
یا اللہ پنجتن پاک ؑ کے وسیلے سے یہ دعا قبول فرما بغیر تاخیر کے، بغیر آزمائش کے، کامل برکت، کامل عافیت ، کامل سلامتی کے ساتھ۔
وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ.
🌺 آمیــــن یا الحمید بِحق محمدﷺ
🌺 آمیــــن یا الاعلیٰ بِحق امام علی ؑ
🌺 آمیــــن یا الخالق بِحق فاطمۃ الزہراء ؑ
🌺 آمیــــن یا الرحمٰن بِحق امام حسن ؑ
🌺 آمیــــن یا الرحیم بِحق امام حسین ؑ