
06/08/2025
عوام پاکستان کی تاجر برادری سے اہم ملاقات
آج عوام پاکستان کراچی ڈویژن کے کنوینر شیخ صلاح الدین اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کنوینر ڈاکٹر احسن نے نارتھ ناظم آباد حیدری کے ممتاز تاجر رہنماؤں، حیدری ٹریڈ یونین اور صرافہ بازار کے عہدیداروں سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کا اہتمام معروف سیاسی و سماجی رہنما پرویز اختر نے کیا تھا۔
اس موقع پر سید فراز احمد چئیرمین حیدری مارکیٹ ، سید مبشر احمد چئیر مین صرافہ بازار اور صدر حیدری مارکیٹ سید اختر شاہد ، رئیس بھائی، سمیت دیگر معزز تاجر نمائندگان موجود تھے۔
گفتگو میں عوام پاکستان کے نظریے، منشور، اور عوامی جدوجہد پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جبکہ ملک کو درپیش سیاسی و معاشی بحران پر بھی غور کیا گیا۔
مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
نشست میں سینئر صحافی و سیاسی تجزیہ نگار عمران صدیقی نے بھی شرکت کی، جنہوں نے کہا:
“ملک کو اب مخلص، دیانتدار اور باصلاحیت سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔ عوام کی نظریں اور امیدیں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے وابستہ ہیں۔”
یہ ملاقات خوشگوار، سنجیدہ اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جہاں ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے باہمی تعاون پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔
یہ ملاقات عوام پاکستان کے بڑھتے ہوئے عوامی رابطوں اور مثبت سیاسی مکالمے کا ایک اور روشن قدم ہے۔
ہم عوام، ہم پاکستان!
تاجر برادری کے ساتھ ملک کے بہتر کل کی طرف ایک اور قدم۔
Shaikh Salahuddin