DTV NEWS

DTV NEWS MISSION VISION
DTV NEWS HD shall be the leading news and public information channel in Azad Jammu
(14)

30/05/2026

*🟣مظفرآباد*

*ایکشن کمیٹی مزاکرات کا تیسرا راونڈ شروع*

*قمر زمان کائرہ کا کامیابی کے لیئے دعا کا مشورہ.*

*🟣بیٹی کی شادی کیلئے ایک بکرا فروخت کیا 55 ہزار روپے جعلی نکل آئے۔۔*اور اب اس کے بدلے 7 لاکھ روپے مل گئے۔اس واقعے میں ای...
30/05/2026

*🟣بیٹی کی شادی کیلئے ایک بکرا فروخت کیا 55 ہزار روپے جعلی نکل آئے۔۔*

اور اب اس کے بدلے 7 لاکھ روپے مل گئے۔
اس واقعے میں ایک بڑا سبق یہ بھی ہے کہ کبھی کبھی اللہ تعالیٰ وقتی طور پر ہم سے کوئی چیز لے لیتا ہے یا ہمیں آزمائش میں ڈالتا ہے، تو اس کے بدلے میں اس سے کہیں بہتر عطا فرما دیتا ہے۔ اس لیے مشکل حالات میں بھی اللہ کی رحمت اور حکمت پر بھروسا رکھنا چاہیے۔

30/05/2026

*🟣جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی ہائی پاور کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے جس میں 37 نکات پر بات چیت کی گئی، جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق معاملہ ایجنڈے کے آخری حصے میں رکھا گیا ہے اور اس پر ابھی تک کوئی باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی۔*

مذاکراتی عمل کا دوسرا دور بھی شروع ہو چکا ہے، جس میں باقی نکات پر بات چیت جاری ہے۔

*🟣مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران وقفہ لیا گیا تو مسلم لیگ ن آزادکشمی...
30/05/2026

*🟣مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران وقفہ لیا گیا تو مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہم نکات پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔*

شاہ غلام قادر نے کہا کہ مہاجرین نشستوں کے معاملے پر ابھی مذاکرات میں کوئی تفصیلی بات نہیں ہوئی اور اس حساس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں تاحال اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں بنیادی طور پر حکومت آزادکشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے سابقہ معاہدے کے مختلف نکات اور ان پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی ہے۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ معاہدوں پر عملدرآمد طریقہ کار سے ہوتا ہے کوئی چھو منتر تو ہے نہیں

انہوں نے اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ طے کرنا ضروری ہے کہ اشرافیہ کی تعریف کیا ہے اور کن طبقات کو اس زمرے میں شمار کیا جائے گا

30/05/2026

30/05/2026

*🟣جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی و وفاقی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان اس وقت مذاکرات جاری ہیں۔*

یہ مذاکرات مظفرآباد میں ایک نجی ہوٹل میں جاری ہیں، جن میں دونوں فریقین کے درمیان اہم امور پر بات چیت ہو رہی ہے۔ حکومتی وفد کی قیادت وزیرِاعظم کر رہے ہیں جبکہ وفد میں شاہ غلام قادر، احسن اقبال، چوہدری یاسین سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ دوسری جانب ایکشن کمیٹی کے نمائندے بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔ذرائع

مذاکرات میں مہاجرین نشستوں کے مستقبل سمیت جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر غور کیا جا رہا ہے۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزیوں کے ازالے کے لیے حکومت کے پاس آج آخری موقع ہے، جو چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عملدرآمد کی صورت میں ہی ممکن ہے۔

*🟣حکومت دو سال کیلئے پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کرے، حافظ نعیم الرحمان*پیٹرول کی قی...
30/05/2026

*🟣حکومت دو سال کیلئے پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کرے، حافظ نعیم الرحمان*

پیٹرول کی قیمت میں 22نہیں،122روپے کمی کی ضرورت ہے ، امیر جماعت اسلامی

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے ٹیکس وصولی عوام کی جیت پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں بلکہ 122 روپے فی لیٹر کمی کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور حکومت آئندہ دو سال کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کرے

شجاع آباد میں مسافر کوسٹر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے دونو...
30/05/2026

شجاع آباد میں مسافر کوسٹر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے دونوں گاڑیاں روڈ سے نیچے جا لگیں تاہم گاڑیوں میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے

*🚨گزشتہ روز نلوچھی مظفرآباد میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 14 سالہ بچے نسیم ولد قلم دین کی لاش لوہر چھتر تھوری پارک کے م...
30/05/2026

*🚨گزشتہ روز نلوچھی مظفرآباد میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 14 سالہ بچے نسیم ولد قلم دین کی لاش لوہر چھتر تھوری پارک کے مقام سے برآمد کر لی گئی*

`ریسکیو 1122 ایس ڈی ایم اے اور مقامی پولیس موقع پر موجود رہی`

*إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*

Address

Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DTV NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DTV NEWS:

Share

Category