Kashmir offical

  • Home
  • Kashmir offical
02/08/2025
29/07/2025

کوٹلی سے آزاد پتن کا سفر

28/07/2025

خواجہ مہران مانی کا سورکھی کے مقام پر خطاب

ساون کی دو تاریخ ہے __ ساون اور بھادوں دو ماہ سانپوں کے ملاپ کے اور مستی کے ہوتے ہیں __ لہذا احتیاط کریں __ ساون اور بھا...
22/07/2025

ساون کی دو تاریخ ہے __ ساون اور بھادوں دو ماہ سانپوں کے ملاپ کے اور مستی کے ہوتے ہیں __ لہذا احتیاط کریں __ ساون اور بھادوں دونوں ماہ ہر رنگ و نسل کے سانپ ملاپ کرتے ہیں اور جب ناگ اور ناگن ملاپ کرتے ہیں تو پھر یہ اپنے ملاپ میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے ۔۔
سانپوں کے ملاپ کے اوقات نوٹ کیجئیے ۔۔۔سانپ عصر کے بعد سے لیکر پوری رات اور صبح طلوع آفتاب کے وقت تک ساتھ رہتے ہیں پھر محدود فاصلے پہ دور ہو جاتے ہیں پھر دوبارہ عصر کے وقت ملاپ کرتے ہیں __
دیہاتی ، پہاڑی ، جنگلی علاقہ جات کے لوگ ساون بھادوں میں یہ دو ماہ ساون بھادوں تک عصر کے بعد سے لیکر مکمل رات اور طلوع آفتاب تک نہایت احتیاط کریں ۔۔۔رات کو ہر صورت ٹارچ لیکر باہر نکلیں اور نظریں نیچے زمین پہ رکھیں __ بچوں کو رات کے وقت ہرگز ہرگز گھر سے باہر مت نکلنے دیں بلکہ گھر میں اگر پودے درخت یا گھاس وغیرہ ہے تو انکے پاس بھی مت جانے دیں ۔۔
رات کے وقت کھیتوں و فصلوں میں نہ جائیں اگر مجبورا" جانا پڑ جائے تو بہت زیادہ احتیاط کریں ،
سانپوں کی اکثریت پانی کے ندی نالوں کے پاس ہوتی ہے
کالے ناگ سانپ کی جوڑی بہتے پانی کے پاس ہوتی ہے ۔۔۔
اچھیا دھاری ناگ کی جوڑی ریگستانی علاقے میں ہوتی ہے ۔۔۔
کھپرا سانپ کی جوڑی ٹھنڈی جگہ جہاں پہ نمی ہو وہاں ہوتی ہے ۔۔
تیر سانپ کی جوڑی کسی بھی پھل دار درخت کے پاس ہوتی ہے ۔۔
دو موئی سانپ کی جوڑی اکثر پرانے کھنڈرات یا ویران کنوئیں کی جھاڑیوں میں ہوتی ہے ۔۔
اکثر سانپ رات کے وقت ڈستے ہیں جب انکی دم پہ پاوں رکھ دیا جائے تب __
کالا ناگ صرف اپنے دفاع میں ڈستا ہے ورنہ پہلے حملہ نہیں کرتا ۔۔۔
کھپرا سانپ نے اپنے مرشد گوگا پیر کو بھی ڈس لیا تھا لہذا یہ کھپرا بے مرشدا سانپ ہوتا ہے یہ قابل بھروسہ نہیں ہوتا اسے جب بھی موقع ملے یہ کاٹ لیتا ہے ۔۔۔
کھپرا سانپ اتنی جلدی اپنی جگہ نہیں بدلتا.
اگر آپ کو کوئی سانپ ڈس بھی لے فورآ آک کا پودا تلاش کریں ان کا دودھ نکال کر ڈسنے والی جگہ پر ہلکا ہلکا مساج کریں اگر ہمت حوصلہ ہو تو ڈسنے والی جگہ پر کٹ لگا دیں پھر آک کے دودھ کے ساتھ مساج جاری رکھے انشاء اللہ موت سے بچ سکتے ہیں

07/07/2025

7 جولائی 2025 — ڈڈیال: احتجاجوں کا شہر، مسائل کا قبرستان

آج پھر ڈڈیال کی سڑکوں پر عوام کا جمِ غفیر — کبھی ہسپتال کی تباہی پر، کبھی صاف پانی کی کمی پر، کبھی گھنٹوں جاری بجلی کی بندش، اور کبھی سیاسی جبر کے خلاف۔
یہ سب اچانک نہیں ہوا — یہ مسلسل نظرانداز کیے جانے کا نتیجہ ہے۔
❗ سوال یہ ہے:
• ہر روز احتجاج کیوں؟
• بنیادی سہولیات کب ملیں گی؟
• صحت، صفائی، تعلیم اور تحفظ — یہ سب صرف دعووں تک محدود کیوں ہیں؟
• سڑکیں گڑھوں کا نقشہ کیوں پیش کر رہی ہیں؟
• کیا بجلی صرف بل بھیجنے کے لیے ہے؟ روشنی کب نصیب ہوگی؟
❓ اور سب سے بڑا سوال:
جب رپورٹس میں سب کچھ “ٹھیک” بتایا جاتا ہے،
تو زمین پر ہر طرف بدحالی کیوں ہے؟
تقریروں اور حقیقت کے درمیان اتنا فرق کیوں ہے؟
کیا صرف یہ کافی ہے کہ “سب کچھ ٹھیک ہے” لکھ دیا جائے — جبکہ لوگ اندھیرے میں، مریض بغیر علاج، اور طلبا بغیر سہولیات کے زندگی گزار رہے ہیں؟

ڈڈیال وہ علاقہ ہے جہاں لوگ اپنی جیب سے اسپتال بنواتے ہیں، اوورسیز کشمیری تعلیمی ادارے بناتے ہیں، اور سڑکوں کی مرمت بھی خود کرتے ہیں —
پھر بھی مقامی سطح پر وہ توجہ نہیں ملتی جو ایک حق دار علاقے کو ملنی چاہیے۔
📢 یہ خاموشی اب ناقابلِ برداشت ہے — اور زمینی حقیقت کاغذی دعووں کو جھٹلا رہی ہے۔
اگر حالات کا رخ نہ بدلا گیا، تو عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکے گی

06/07/2025

🌧️ پری مون سون کا وقت – آئیں درخت لگائیں! 🌱

اب پری مون سون کا موسم ہے، یہ درخت لگانے کا بہترین وقت ہے کیونکہ
:
✅ بارش کی نمی زمین کو زرخیز بناتی ہے
✅ درخت جلدی جڑ پکڑتے ہیں اور تیزی سے بڑھتے ہیں✅ یہ ماحول کو ٹھنڈا، خوشگوار اور صاف بناتے ہیں
✅ زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری آتی ہے✅ فضائی آلودگی کم ہوتی ہے

درخت نہ صرف سایہ دیتے ہیں بلکہ ہمیں آکسیجن، پھل، خوبصورتی اور مستقبل کی حفاظت بھی فراہم کرتے ہیں۔

📣 آج سے عہد کریں: ہر شخص کم از کم ایک درخت ضرور لگائے!
یہ ہمارا فرض بھی ہے اور آنے والی نسلوں کا حق بھی۔



ہماری زمین، ہمارا ماحول، اور پانی کا بحران: ایک سنجیدہ مسئلہچند سال پہلے تک ہمارے علاقوں میں کچھ فاصلے پر چھوٹے چھوٹے تا...
05/07/2025

ہماری زمین، ہمارا ماحول، اور پانی کا بحران: ایک سنجیدہ مسئلہ

چند سال پہلے تک ہمارے علاقوں میں کچھ فاصلے پر چھوٹے چھوٹے تالاب یا جھیلیں ہوتی تھیں، جو بارش کے پانی کو جمع کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں۔ ان کا مقصد صرف پانی کو ذخیرہ کرنا ہی نہیں تھا، بلکہ یہ پانی پینے کے کام بھی آتا تھا اور زمین کی نچلی سطح میں پانی کو جذب کر کے زیرِ زمین پانی کی سطح کو بھی برقرار رکھتا تھا۔ یہی تالاب ماحول کو ٹھنڈا رکھتے تھے، اردگرد سبزہ پیدا ہوتا تھا اور قدرتی حیات کی بقاء میں بھی مدد ملتی تھی۔مگر افسوس، وقت کے ساتھ ہم نے ان قدرتی وسائل کی اہمیت کو بھلا دیا۔ آج وہ تالاب ختم ہو چکے ہیں، ان کی جگہ کہیں عمارتیں بن گئیں، کہیں وہ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہمارے علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، زیرِ زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے جا رہی ہے اور ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔اگر ہم نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو آئندہ دو یا تین سالوں میں ہمیں پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ماہرینِ ماحولیات بار بار خبردار کر چکے ہیں کہ پاکستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔اسی تناظر میں ایک نام ہمیں فخر کے ساتھ لینا چاہیے — استاد عثمان۔ یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک زبردست مہم شروع کی ہے۔ وہ نہ صرف لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں، بلکہ خود عملی طور پر درخت لگا رہے ہیں، پانی کے وسائل کو محفوظ کرنے کی ترکیبیں بتا رہے ہیں اور لوگوں کو قائل کر رہے ہیں کہ ہمیں اپنی زمین، پانی اور فضا کو بچانے کے لیے اجتماعی کوشش کرنا ہو گی۔ہمیں چاہیے کہ ہم استاد عثمان جیسے لوگوں سے سیکھیں اور ان کی تقلید کریں۔ ہمیں اپنے اردگرد چھوٹے تالاب اور ذخائر بنانا ہوں گے تاکہ بارش کا پانی ضائع نہ ہو۔ ہمیں شجرکاری کو عام کرنا ہوگا، پانی کے ضیاع کو روکنا ہوگا، اور نئی نسل کو اس بارے میں تعلیم دینی ہوگی۔

پاکستان تو بہت پیچھے ہے
03/07/2025

پاکستان تو بہت پیچھے ہے

10/05/2025

بات تو سچ ہے

31/01/2025

تاریخ میں پہلی بار امریکہ سے آئی ہوئی امداد کو پاکستان واپس کررہا ہے۔

امریکہ متوجہ ھو
21/01/2025

امریکہ متوجہ ھو

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir offical:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share