پاکستان آزاد کشمیر اور دنیا بھر کی تازہ ترین خبروں سے با خبر رہنے کیلئے پیج کو لائک کریں۔۔
25/07/2025
یوسی ایف امہ کیئرفاونڈیشن کی ٹیم نے کنٹری منیجر عمر شہزاد سلطانی کی سربراہی میں ضلع جہلم کے سیلاب زدہ دیہاتوں میں ایک ہی دن میں 2 میڈیکل کیمپ لگا کر عوامی خدمت کی مثال قائم کر دی
حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب نے ضلع جہلم کے مختلف علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، جن میں گاؤں ممیان اور رسول نگر خورد شامل ہیں ۔ یہ خوبصورت علاقے جو کبھی خوشحال گھروں اور محنت کش لوگوں کی آبادی ہوا کرتے تھے، اب سیلاب کی تباہ کاریوں کی ایک دردناک تصویر پیش کر رہے ہیں ہنستے بستے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، لوگوں کی عمر بھر کی جمع پونجی پانی میں بہہ گئی، اور درجنوں خاندان بےسہارا ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔
MK NEWS UCF Ummah Care Foundation Pakistan
24/07/2025
یو سی ایف کا جذبۂ خدمت: چک موجو (ضلع جہلم) میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ، ادویات و کھانے کی فراہمی
گزشتہ دنوں آنے والے شدید سیلاب نے ضلع جہلم کے نواحی گاؤں چک موجو کو سب سے زیادہ متاثر کیا، جہاں پانی کی سطح 12 سے 15 فٹ تک بلند ہو گئی۔ اس قدرتی آفت نے گاؤں کے بیشتر گھروں کو تباہ کر دیا، مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے، اور گھر کا سارا سامان پانی کی نذر ہو گیا۔ ایسے کٹھن حالات میں یو سی ایف (UCF) نے اپنی انسانی ہمدردی اور خدمت کے مشن کو برقرار رکھتے ہوئے متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
UCF Ummah Care Foundation Pakistan
24/07/2025
مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے نظریاتی فکری انتشار کے خاتمے اور سیاسی عمل کی مظبوطی کے لیے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیا
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ فاروق حیدر سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی ڈاکٹر مصطفی بشیر نورین عارف مرتضی گیلانی و دیگر قائدین کی پریس کانفرنس
22/07/2025
پہلوانی کا روشن چراغ: برطانوی کشمیری پہلوان عقیب خلیفہ جماعتی
عقیب خلیفہ جماعتی کا تعلق میرپور آزاد کشمیر سے ہے۔ برطانیہ میں پرورش پانے کے باوجود انہوں نے کشمیری ثقافت، خاص طور پر پہلوانی کے فن کو اپنانے میں فخر محسوس کیا۔ وہ نہ صرف خود اس روایتی کھیل میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو بھی پہلوانی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اُن کی تربیت اور جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جہاں بھی کشمیری بستے ہیں، وہاں ان کی روایات بھی سانس لیتی ہیں۔
MK NEWS
22/07/2025
چار سال بعد الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ
آذاد کشمیر الیکشن ٹربیونل نے شرقی باغ
کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمر الزمان کے حق میں فیصلہ دے دیا
دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر حکومت سردار میر اکبر کی اسمبلی رکنیت ختم، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس حافظ سردار اکرم نے دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ سنا دیا،
MK NEWS
21/07/2025
قوم کے محافظ خود مدد کے طلبگار حکومت ریلیف فراہم کرئے
آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی پولیس ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے باہر پرامن احتجاج کیا
21/07/2025
آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی پولیس ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے باہر پرامن احتجاج کیا
MK NEWS
21/07/2025
ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور شدید سیلاب سے متاثر ہونے والے عوام کی امداد کے لیے یو سی ایف امہ کیئر فاؤنڈیشن نے اپنی انسان دوست روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اہم قدم اٹھایا۔ یوسی ایف نے آئی ڈی ایف کے تعاون سے رسول نگر ضلع جہلم میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں مقامی آبادی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس کیمپ میں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز نے حصہ لیا جنہوں نے 400 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا۔
UCF Ummah Care Foundation Pakistan
MK NEWS
19/07/2025
19/07/2025
یکم نومبر 2025 کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اکھاڑا ہونے جا رہا ہے شائقین لازمی شرکت کریں پہلوان عقیب خلیفہ جماعتی
پہلوان عقیب خلیفہ جماعتی کا مکمل انٹریو
MK NEWS
@
19/07/2025
باڈی بنانے کے شوقین نوجوان سٹیرائڈ ہرگز استعمال نہ کریں ۔پہلوان عقیب خلیفہ جماعتی
18/07/2025
آزاد کشمیر کے ضلع نیلم ویلی کا علاقے جاگراں سیری کے مقام پر جیپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری،
حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوئے۔
Be the first to know and let us send you an email when MK NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.