25/09/2025
میرپور آزاد کشمیر
ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی خرم اقبال کی سربراہی میں ضلع میرپور میں طویل ترین فلیگ مارچ
جس میں بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں،
فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں قانون و آئین کی بالادستی،شہریوں کی جان مال،اداروں اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا اور شہریوں کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی سمیت مجموعی طور پر امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنا تھا۔
فلیگ مارچ ضلع کچہری سے ہوتا ہوا چتر پڑی،منگلا، افضلپور،اور ایف ون سے ہوتا ہوا چوک شہیداں پہنچا۔ فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے قانون و آئین کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے عوام الناس کو آگاہ رکھنا تھا،
فلیگ مارچ میں ضلعی انتظامیہ،پولیس،ٹریفک پولیس،میونسپل کارپوریشن، ریسکیو 1122،شہری دفاع،بم ڈسپوزل اسکواڈ،فائر بریگیڈ، صحت عامہ، انفارمیشن اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے محکموں کی گاڑیوں سمیت سیکورٹی اداروں کی بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں،
فلیگ مارچ کے دوران قانون نافذ کرنے اور عملدرآمد کرنے والے اداروں کے افسران اور پولیس کے جوان پرجوش تھے جو ریاست میں قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنے کے لئے ہر قسم کے حالات کے مقابلہ کرنے کے لئے بھرپور جذبہ سے سرشار تھے۔