08/07/2025
قیامت خود بتاۓ گی کہ
قیامت کیوں ضروری تھی
المناک دل سوز واقعہ
ضلع پونچھ تحصیل ہجیرہ کے نواحی گاٶں دیوی گلی کوٹیڑیاں کے رہائشی عنصر حُسین شاہ کی دوسری بیوی نے اپنے سوتیلے بیٹے سید ریحان حسین شاہ کو وحشیانہ جسمانی تشدد سے قتل کر دیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 7/7/2025 بروز سموار سید عنصر حسین شاہ ولد سید مظفر حسین شاہ ضلع پونچھ تحصیل ہجیرہ دیوی گلی محلہ کوٹیڑیاں کے مستقیل رہائشی جو حال خیبرپختونخواہ کے شھر ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود محلہ کٹھہ میں عارضی رہائش پزیر ہیں عنصر حسین شاہ کی دوسری ظالم درندہ صفت بیوی نے سوتیلے کمسن معصوم 8 سالہ بچے کو ڈنڈوں اور ہتھوڑوں سے تشدد کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا جبکہ یہ تشدد کا سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے سفاک ظالم درندہ صفت کو کبھی بھی خدا کا خوف نہ آیا اور آۓ روز مار پیٹ کرتی رہتی تھی معصوم بچہ جب اپنے بے حس ظالم باپ کو بتاتا تو وہ ظالم بھی اسے ڈانٹ پیٹ کرتا تھا جو کہ ظلم کی انتہا ہے
سید عنصر حُسین شاہ ولد سید مُظفر حُسین شاہ نے کم و بیش بارہ سال قبل راولاکوٹ چھوٹا گلہ سے پہلی شادی کی تھی بدبخت ظالم عنصر شاہ اپنی بیوی کو اکثر مارتا پیٹتا تھا جب اس کا ظلم بڑھنے لگا پہلی بیوی اپنے میکے چلی گی تو اس نے طلاق دے دی تھی اور پہلی بیوی سے ایک گیارہ سالہ بیٹی اور ایک 8 سالہ بیٹا تھا،پہلی بیوی کے دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ رہتے تھے،کُچھ عرصہ قبل عنصر شاہ نے اپنے سابقہ سُسرال سے اپنے بیٹے اور بیٹی کی کفالت کا اسٹام پیپر کرکے اپنا بیٹا اور بیٹی اپنے ساتھ لیے آیا اور اپنے گاؤں کوٹیڑیاں کو چھوڑ کر ہری پور پاکستان میں کسی فیکٹری میں کام کرنے لگا اور ادھر ہی قاتلہ اور بچوں کے ساتھ عارضی رہائش پذیر ہو گیا معصوم بچے کے قتل میں اس کا ظالم باپ بھی برار کا شریک ہے کیونکہ وہ باخوبی اس ظلم کے بارے میں جانتا تھا اس المناک واقعہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی لوگوں میں خوف او ہرس طاری ھوگیا ڈی پی او ہری پور نے افسوسناک واقعہ کی خبر ملتے ہی ذاتی طور پر ایکشن لیتے ہوئے قاتلہ کو گرفتار کر کے بند حوالات کر دیا اور قتل کا مقدمہ درج کر دیا چھوٹا گلہ کی سادات برادری اور معصوم کمسن سید ریحان حسین شاہ کی حقیقی والدہ کی اعلی احکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ سفاک درندہ صفت قاتلہ کو سخت سے سخت عبرتناک سزا دی جاۓ اور قاتلہ کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے چونکہ وہ بھی اس ظلم میں برابر کا شریک ہے اور اس کو بھی عبرت ناک سزا دی جائے