Muhammad Amin Butt

Muhammad Amin Butt Ex-Secretary AJKUJ
Ex-President Kashmir Press Club Mirpur
Bureau Chief: NEW NEWS
Columnist & Anchor

16/01/2024

بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میںچیلنج کردیا

جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشنز غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں، نوٹی فکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے ،د رخواست میں استدعا

16/01/2024

توہین الیکشن کمیشن کیس ، ممبر الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین میں تلخ کلامی، سماعت 24 جنوری تک ملتوی

آپ ہم سے تنقید کا حق بھی چھین رہے ہیں، بلے کا نشان بھی چھین لیا، وکیل شعیب شاہین

ہم نے چھینا نہیں،آپ کو دیا نہیں تھا، اس کیس کو 2 سال ہوگئے ہیںاس وقت آپکی حکومت تھی ،ممبرالیکشن کمیشن

ہمارے اندر لاوا پکا ہوا ہے، ہم اس کا اظہار نہ کریں، رحیم یارخان میں ہمارے وکیلوں پر پرچہ ہوا ہے،وکیل شعیب شاہین

آپ کے وکلا نے حملہ کیا تھا،توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل میں جو ہوا اس پر خاموش رہے، بہت کچھ کرسکتے تھے، ممبر ای سی پی

محبتوں کا سفر
16/01/2024

محبتوں کا سفر

6596 likes, 97 comments. Check out AsifHussain's video.

*تھانہ پولیس تھوتھال کی منشیات فروشوں کے خلاف تگڑی کاروائیاں، 02ملزمان گرفتار   300بوتل شراب برآمد*   کامران علی ایس ایس...
16/01/2024

*تھانہ پولیس تھوتھال کی منشیات فروشوں کے خلاف تگڑی کاروائیاں، 02ملزمان گرفتار 300بوتل شراب برآمد*
کامران علی ایس ایس پی میرپور کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں وجاہت علی کاظمی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس تھوتھال کی ہمراہ ذوہیب طاہر سب انسپکٹر و نفری کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھوتھال سے منشیات کی بھاری کھیپ برامد کر لی۔
دوران کاروائی ملزمان 1۔ناصراقبال ولد مرزا محمد اقبال سکنہ سیکٹر سی تھری میرپور2۔ محمد عامر ولد عبدالغنی ساکن سیکٹر ایف 4 میوپور سے 16بوتل شراب برآمد ہونے پر زیر مواخذہ لایا جا کر ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل 125کی ضبطی عمل میں لائی گئی۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید 284 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپور نے تھانہ پولیس تھوتھال کو کامیاب کاروائیوں پر داددی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز اور موثربنایا جائے گا۔منشیات کے نیٹ ورک کو ایکسپوز کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجاکر میرپور شہر کو پر امن بنانے کیلئے ہر کوشش ممکن کی جائے گی۔

01/12/2023

*‏مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی، 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 18 پیسے کا اضافہ، گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر کی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری

27/08/2023

آزاد کشمیر
گڈ گورننس

27/08/2023

موٹروے پرسفر کرنےوالوں کے لیے بری خبر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروےکےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

لاہورسے اسلام آبادتک سفرکرنےوالی گاڑیوں کو11سو روپےاداکرناہوں گے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرگاڑی سے فی کلومیٹر 3روپے 7پیسے وصول کرےگی،حکام

موٹروےپرسفرکرنےوالی مسافر وین سے 2590 روپےوصول کئے جائیں گے

مسافربسوں کو 10روپے 29پیسےفی کلومیٹرکے حساب سے3690 روپے دیناہوں گے

سامان کی ترسیل کےلیے استعمال ہونیوالے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرٹرک سے 17روپے22پیسے فی کلومیٹروصول کرےگی

ٹول ٹیکس میں اضافے کا نفاذ ہوگیا، کلیکشن بوتھ کے باہربینرز آویزں کردیےگئے

‏لیہ کے چوک اعظم میں لڑکی کا پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے کا معاملہپولیس نے ٹک ٹاکر نبیلہ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر...
12/08/2023

‏لیہ کے چوک اعظم میں لڑکی کا پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ
پولیس نے ٹک ٹاکر نبیلہ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق پولیس یونیفارم میں کسی بھی غیر اخلاقی ویڈیو کی اجازت نہیں دی جاسکتی.

12/08/2023

کوٹلی () ضلعی فوجداری عدالت نے کینیڈا پلٹ شہری غلام عباس کے قتل میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت،دس سال قید با مشقت ،ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ایک سال قید ،دس ہزار روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ پر ایک ماہ قید،مجرم کو دفعہ (A)544 ضابطہ کے تحت پانچ لاکھ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ قتل کی شریک ملزمہ کی ملک میں عدم موجودگی پر اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ضلعی فوجداری عدالت کے اراکین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید خان اور ضلع قاضی منور حسین خورشید نے سرکار بنام سیف اللہ خالد مقدمے کا ہفتے کے روز فیصلہ سنایا فوجداری عدالت نے نے قتل کے الزام میں ملوث سیف اللہ ولدنصیراحمدراٹھورکوجرم ثابت ہونے پرسزائے موت اورجرم زیردفعہAPC 302-b(1)میں مجرم قراردیتے ہوئے بطورتعزیرسزائے موت دی اورجرمAPC/449میں 10سال قیدبامشقت،15ضمن 2(A)آرمزایکٹ میں 1سال قیدمحض اور10ہزارروپے جرمانے کی سزادی۔عدم ادائیگی رقم جرمانہ کی صورت میں مجرم مزیدایک ماہ سزائے قیدبرداشت کرے گاجبکہ جرم APC/201ملزم کے خلاف ثابت نہ ہوتاہے 544(A)ضابطہ فوجداری کے تحت مجرم سیف اللہ مبلغ05لاکھ روپے بطورCompensationورثاء مقتول کواداکرے گاجملہ سزائیں بیک وقت شروع ہونگی مجرم کودفعہ 382-Bضابطہ فوجداری کااستفادہ بھی دیا گیا ۔مجرم اپنی سزاڈسٹرکٹ جیل کوٹلی میں برداشت کرے گامثل ھذامیں فیصلہ بغرض توثیق سزائے موت اندرایک ہفتہ شریعت اپیلٹ بنچ عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیرمظفرآبادکوارسال ہوبعدازتوثیق مجرم کی سزائے موت بطورتعزیرپرتحت قانون عمل درآمد ڈسٹرکٹ جیل متعلقہ میں کرانے کا حکم دیا گیا۔یاد رہے کہ قتل کے واقعے پر ملک دشمن عناصر کی طرف سے حساس اداروں کو بدنام کرنے کے لئے انھیں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تھیں اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا گیا جو بعد ازاں دوران تفتیش جھوٹاثابت ہوا۔

باپ والے باپ بن گئےقائمقام وزیراعظم  سینئر انوار الحق کاکڑ
12/08/2023

باپ والے باپ بن گئے
قائمقام وزیراعظم سینئر انوار الحق کاکڑ

12/08/2023

‏اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

عدالت نے فریقین کو سزا کیخلاف اپیل اور اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر بھی نوٹس جاری کردیئے

چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کیخلاف ہے، حکم نامہ

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا، حکم نامہ

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کردی

پاکستانپاکستان
02/08/2023

پاکستان
پاکستان

Address

Tanga Market, Allama Iqbal Road
Mirpur
10250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Amin Butt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Amin Butt:

Share