ROSE News

ROSE News News and Entertainment

31/12/2025

تھانہ پولیس سرائے عالمگیر اور بھمبر کی مشترکہ کاروائی کسچناتر سے تینوں بچوں کی لاشیں برآمد

31/12/2025

سرائے عالمگیر کی رہائشی خاتون نے مبینہ طور پر تھانہ سٹی بھمبر کی حدود کسچناتر میں آشنا کے ساتھ ملکر اپنے تین بچوں کو قتل کرکے دفن کر دیا گزشتہ رات سرائے عالمگیر پولیس نے خاتون کو حساس ادارے کے بابر نامی ملازم سمیت گرفتار کر لیا تھا جنھوں نے بچوں کو مار کر دفنانے کا انکشاف کیا ہے پنجاب پولیس کی بھاری نفری اس وقت بھمبر پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ کسچناتر میں کاروائی کر رہی ہے

29/12/2025
17/12/2025

میرپورذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی، KISE میرپور کے قوت گویائی و سماعت سے محروم بچوں کی شاندار کارکردگی

اسلام آباد میں منعقدہ ریجنل سپیشل اولمپکس مقابلہ جات میں آٹھ میڈلز اپنے نام کر لیے ،بچوں کا ڈائریکٹر کائس ڈاکٹر امجد انصاری کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ

تفصیلات کے مطابق میرپور میں قائم قوت گویائی و سماعت سے محروم سپیشل بچوں کے ادارے کائس کے ہونہار طلباء و طالبات نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
حکومت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس کے مقابلہ جات میں ان بچوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے مجموعی طور پر مختلف کھیلوں میں آٹھ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

جن میں گولڈ میڈل ،سلور میڈل اور براونز میڈل شامل ہیں پوزیشن ہولڈر بچوں نے ڈائریکٹر کائس ڈاکٹر امجد انصاری کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور بچوں کو مبارکباد دی گئی ان کو پھولوں کے ہار پہناے گئے ادارے کا سٹاف بھی موجود تھا ڈاکٹر امجد انصاری نے کہا کہ بچوں نے ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے ہمیں ان بچوں اور ان کی تربیت کرنے والوں پر فخر ہے۔

15/12/2025








09/12/2025

بنیادی مرکز صحت بن خرماں میرپور شدید بدحالی کا شکار ہے۔ عمارت کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا منظر پیش کر رہی ہیں اور کمروں میں گہری دراڑیں واضح نظر آتی ہیں۔
کئی حصے مکمل ویران پڑے ہیں اور پرانی عمارت میں لوگ مویشی تک باندھ رہے ہیں۔
روزانہ درجنوں مریض علاج کے لیے آتے ہیں لیکن بنیادی سہولیات اور ضروری ادویات موجود نہیں۔
ایک لاکھ سے زائد آبادی اسی مرکز صحت پر انحصار کرتی ہے مگر سٹاف اور سہولیات کا معیار انتہائی کمزور ہے۔
نئی عمارت نسبتاً بہتر ہونے کے باوجود مکمل فعال نہیں کی گئی۔
علاقہ مکین شدید پریشان اور مایوس ہیں کہ اس اہم مرکز کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
حکومت آزاد کشمیر، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ مرکز صحت بند خرماں کی عمارت، انفراسٹرکچر، ادویات، سٹاف پرفارمنس اور سہولیات کی فوری بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

08/12/2025

بنیادی مرکز صحت بند خرماں میرپور شدید بدحالی کا شکار ہے۔ عمارت کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا منظر پیش کر رہی ہیں اور کمروں میں گہری دراڑیں واضح نظر آتی ہیں۔
کئی حصے مکمل ویران پڑے ہیں اور پرانی عمارت میں لوگ مویشی تک باندھ رہے ہیں۔
روزانہ درجنوں مریض علاج کے لیے آتے ہیں لیکن بنیادی سہولیات اور ضروری ادویات موجود نہیں۔
ایک لاکھ سے زائد آبادی اسی مرکز صحت پر انحصار کرتی ہے مگر سٹاف اور سہولیات کا معیار انتہائی کمزور ہے۔
نئی عمارت نسبتاً بہتر ہونے کے باوجود مکمل فعال نہیں کی گئی۔
علاقہ مکین شدید پریشان اور مایوس ہیں کہ اس اہم مرکز کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
حکومت آزاد کشمیر، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ مرکز صحت بند خرماں کی عمارت، انفراسٹرکچر، ادویات، سٹاف پرفارمنس اور سہولیات کی فوری بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔











07/12/2025

میرپور ینگ پیٹریاٹس نیٹ ورک (YPN) کی میرپور میں پہلی تعارفی نشست ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں صحافیوں، ڈیجیٹل میڈیا ورکرز، وکلاء ڈاکٹرز اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مظفرآباد سے آئے چیئرمین YPN حمزہ کاٹل اور سیکرٹری جنرل کامران مغل نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر اعجاز راجہ تھے۔ نظامت کے فرائض شیراز بخاری نے انجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد تنظیم کے مقاصد، اہداف، منشور اور آئندہ کے منصوبہ جاتی لائحہ عمل سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیرمین YPN حمزہ کاٹل نے کہا کہ ینگ پیٹریاٹس نیٹ ورک نوجوانوں کو مثبت صحافت جدید میڈیا رجحانات اور تحقیقی صحافت کی طرف لانے کا پلیٹ فارم ہے۔ یہ ادارہ مکمل غیر سیاسی بنیادوں پر نوجوانوں کو منظم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ صحافت میں سچائی تحقیق اور توازن بنیادی ستون ہیں اور نئے دور کے چیلنجز کا مقابلہ تربیت یافتہ افراد ہی کر سکتے ہیں۔ YPN نوجوانوں کے لیے آگاہی تربیت اور فکری رہنمائی کا اہم دروازہ ہے۔سٹی جرنلزم کا غلط استعمال ہمارے دشمن کو مضبوط کر رہا ہے صحافت میں ذمہ داری اور تحقیق لازمی جزو ہے جن کو استعمال کئے بغیر آپ معاشرے تک حقائق نہیں پہنچا سکتے اس میں خواہش کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے وگرنہ وہ بددیانتی کے زمرے میں آ جاتا ہے
صدر PMA ڈاکٹر اعجاز راجہ نے کہا کہ نوجوان تیزی سے بدلتے ہوئے سماجی اور صحافتی ماحول میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اس لیے انہیں ذمہ دارانہ رویے اپنانے کی ضرورت ہے۔ ملک کے نوے فیصد شہری مثبت سوچ رکھتے ہیں لیکن زیادہ تر اظہارِ رائے سے گریز کرتے ہیں جبکہ منفی پراپیگنڈا کرنے والے افراد دس فیصد سے بھی کم ہیں۔ YPN نوجوانوں میں نظم و ضبط اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے۔اس کے جو مقاصد رکھے گئے ان پر فوکس کرکے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک اس پیغام کو پہنچائیں اور اپنے حصے کا دیا جلائیں تاکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کی کوئی منفی برین واشنگ نہ کر سکے ہم ہر جگہ ہر طرح سے اس فورم کے لیے حاضر ہیں
شیراز بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ پیٹریاٹس نیٹ ورک نوجوانوں کی آواز کو منظم اور موثر سمت دینے جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ تحقیق اور تصدیق پہلے سے زیادہ اہم ہو چکی ہیں اور نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اخلاقیات کو اپنا حصہ بنائیں۔ YPN جدید صحافت کے تقاضوں کے مطابق تربیت اور رہنمائی فراہم کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
کامران مغل نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا آج معاشرتی شعور اور رائے سازی میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے حقائق پر مبنی اور غیر جانبدار صحافت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ YPN نوجوانوں کے لیے تربیتی ورکشاپس تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل اور ڈویژنل سطح پر کوآرڈینیشن سسٹم کے قیام پر کام کر رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگا اور جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق تربیت جاری رہے گی۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی عدنان جبار مغل نے کہا کہ پیشہ ورانہ کامیابی کی بنیاد درست تربیت پر ہوتی ہے اور YPN نوجوان صحافیوں کے لیے رہنمائی و تربیت کا مستقل پلیٹ فارم بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ورکشاپس ٹریننگ سیشنز اور عملی رہنمائی صحافت میں نظم و ضبط اور تکنیکی مہارت کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ YPN کو اسی طرح تسلسل کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے تاکہ نوجوان نسل مسلسل مستند صحافت اور مثبت بیانیے سے روشناس ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو عملی میدان میں تجربات کے مواقع فراہم کرے گا اور انہیں صحافتی پیشہ ورانہ اقدار اپنانے کی تربیت دے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیٹ ورک آزاد کشمیر میں صحافت اور ڈیجیٹل میڈیا میں نئے رجحانات متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے نیٹ ورک کے قیام کو خوش آئند اور دورِ حاضر کی ضرورت قرار دیا۔
ڈاکٹر عدنان مرغوب نے کہا کہ نوجوان معاشرتی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور عملی طور پر ذمہ داری نبھانا ہی حقیقی تبدیلی لاتا ہے۔ مثبت سوچ قوموں کی بنیاد مضبوط کرتی ہے اور YPN نوجوانوں کو ایک مفید اور تعمیری سمت دے گا جبکہ عملی سرگرمیاں ہی کسی تنظیم کی اصل طاقت ہوتی ہیں۔
راجہ دانیال خادم ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوانوں کو قانونی اور سماجی ذمہ داریوں کا شعور حاصل ہونا چاہیے۔ معلومات تک رسائی کا درست استعمال معاشروں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ غلط معلومات انتشار پیدا کرتی ہیں۔ YPN نوجوانوں میں بیداری تحقیق اور بصیرت کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ YPN ایک غیر سیاسی تعمیری اور صحافتی تربیتی پلیٹ فارم کے طور پر اپنیa سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ مزید تربیتی نشستوں، ورکشاپس اور تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں اور آئندہ ہفتوں میں مختلف ڈویژنز میں مزید اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ نیٹ ورک کو باقاعدہ طور پر فعال کیا جا سکے۔

04/12/2025

میرپور: MUST یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری رہا، اور یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔ طلباء نے فیسوں میں کمی، ہاسٹل و انٹرنیٹ سہولیات، ٹرانسپورٹ، صفائی، شفاف امتحانی نظام اور انسدادِ ہراسمنٹ کمیٹی کے قیام سمیت 14 نکاتی مطالبات پیش کیے ہیں۔
آج پریس کلب میرپور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں طلباء نے کہا کہ مسائل پہلے بھی انتظامیہ کے ساتھ اٹھائے گئے تھے مگر کوئی مثبت جواب نہیں ملا، جس کے بعد وہ احتجاج پر مجبور ہوئے۔ طلباء نے 16 طلباء کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹسز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

03/12/2025

نیو سٹی کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع بحال کریں گے — چودھری محمد سعید کا سنوکر ٹورنامنٹ فائنل سے خطاب

Address

HLD Plaza Sector F/1 Kotli Road
Mirpur

Opening Hours

Monday 06:00 - 02:00
Tuesday 06:00 - 02:00
Wednesday 06:00 - 02:00
Thursday 06:00 - 02:00
Friday 06:00 - 02:00
Saturday 06:00 - 02:00
Sunday 06:00 - 02:00

Telephone

+923452188090

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ROSE News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ROSE News:

Share