
25/05/2025
تھوڑی دیر پہلے آسمان پر ستاروں کی قطار نما لائن
آج طویل مدت کے بعد آسمان پر ستاروں نما ایک قطار (شمال مغرب سے جنوب مشرق) کی طرف جاتے دکھائی۔
درحقیقت یہ قطار قدرتی ستاروں یا سیاروں کی نہیں تھی بلکہ یہ مصنوعی سیاروں کی ایک قطار تھی جسے زمین پر انٹرنیٹ کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے تجرباتی مشن پر خلاء میں بھیجا جاتا ھے۔۔۔۔
بہت سارے لوگ آسمان پر ستاروں کے جیسی ایک لمبی لائن دیکھنے کے بارے میں پوچھ رھے ہیں۔ یہ کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہیں جو سٹارلنک ( Starlink) کمپنی کے ھیں۔یہ مصنوعی سیارے زمین کے قریبی مدار میں ایک ٹرین کی طرح حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔اب تک 3 ہزار کے قریب مصنوعی سیارے لانچ کیے جا چکے ہیں اور SpaceX جو اس کی پیرنٹ کمپنی ھے اس کا پلان 42 ہزار ایسے سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ھے جو پوری زمین پر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔ عموماً ایسی ٹرینیں اس وقت نظر آتی ہیں جب بھی ایسے سیٹلائیٹز کا نیا Batch لانچ ہوتا ھے جس میں وہ اپنا مطلوبہ مدار حاصل کرنے کے مراحل میں ہوتے ہیں۔۔۔۔۔