25/08/2025
سردار طارق سکندر ایڈووکیٹ
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و صدر سردار سکندر حیات خان (مرحوم) کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔
طارق سکندر کے چہرے کو دیکھتے ہی سردار سکندر حیات خان کا عکس نظر آنے لگتا ہے۔ اگرچہ طارق سکندر بہت دیر سے سیاست میں ایکٹو ہوئے اور آہستہ آہستہ اپنے حلقہ کے اندر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں
لیکن
ابھی کچھ بھی قیاس آرائی کرنا قبل از وقت ہو گا۔ موصوف اِس وقت تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں اور شاید اُمیدوار اسمبلی کے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں
اور
حلقہ نکیال سے کافی حد تک ووٹرز اُن کو پسند بھی کرتے ہیں اور چاہتے بھی ہیں کہ وہ آمدہ الیکشن میں حلقہ نکیال سے الیکشن لڑیں۔
لیکن یہاں پر ایک بات زیر غور ہے کہ جو لوگ حلقہ نکیال کے اندر پی ٹی آئی کو لے کر آئے اور آج تک وہی پر کھڑے ہیں اور اُس کے بعد جو مزید تقریباً آدھا درجن اُمیدوار ہیں اُن کے مستقبل کا کیا ہو گا؟؟؟
اِس معاملے پر آئندہ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مزید تجزیاتی رپورٹ قارئین تک پہنچانے کی ضرورت ابھی باقی ہے۔۔۔
🌝🌝🌝🌝