AK News Network

  • Home
  • AK News Network

AK News Network Ak News Network is a leading news channel of Azad Kashmir. AK News Network brings the breaking and l

Ak News Network is an Urdu language news and current affairs channel

میرپور آزاد کشمیر میں سگریٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے  نمائندہ وفد نے عارف ضیاء کی قیادت میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ...
09/07/2025

میرپور آزاد کشمیر میں سگریٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے عارف ضیاء کی قیادت میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر شہزاد جرال سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں وفد نے سگریٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل بالخصوص ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سمیت دیگر انتظامی و پالیسی امور پر تفصیلی گفتگو کی اور ایک باضابطہ مراسلہ بھی پیش کیا۔وفد نے صدر چیمبر سے کہا کہ وہ ان صنعتوں کے مسائل کو اعلیٰ حکومتی سطح پر اٹھائیں تاکہ ان کا فوری اور مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔ وفد نے اس امر پر زور دیا کہ ان مسائل کے حل سے مقامی صنعت کو تحفظ حاصل ہوگا اور قانونی دائرہ کار میں کام کرنے والی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انکا کا کہنا تھا کہ اس صنعت سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ تھا جو اب بےروزگار ہوچکے ہیں اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس عمر شہزاد جرال نے وفد کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے ان کے تحفظات کو بجا قرار دیا۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ چیمبر ان مسائل کو متعلقہ حکومتی اداروں تک پہنچائے گا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔صدر چیمبر عمر شہزاد جرال کا کہنا تھا صنعتی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ ہم سگریٹ انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کے مسائل متعلقہ فورمز پر پیش کریں گے تاکہ ایک متوازن اور شفاف نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور مستقبل میں رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مظفر آباد 6 جولائی 2025 وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق  نے رات گئے اچانک شب عاشور کے موقع پر م...
06/07/2025

مظفر آباد 6 جولائی 2025
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے رات گئے اچانک شب عاشور کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کا دورہ کیا،

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انور الحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں زائرین میں بیٹھ کر شب عاشور کی مجلس سنی ، اس موقع پر وزرائے حکومت نثار انصر ابدالی اور سید بازل علی نقوی ، سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی اور مئیر مظفرآباد سید سکندر گیلانی بھی موجود تھے

بعدازاں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ محرم الحرام اور مون سون کے دوران متعلقہ ادارے چوکس رہیں ، سوشل میڈیا مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ، فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے ، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ادارے چوکس رہیں

کسی کو خطے کے امن کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ، مسلکی ہم آہنگی کو فروغ دے کر بھائی چارے کی فضاء قائم کی جائے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں ، اس موقع پر مخدوم سید لیاقت حسین نقوی ، مولانا فرید عباس نقوی ، پروفیسر ڈاکٹر نثار ہمدانی ، سید اقتدار حسین نقوی ، سید منظر نقوی و دیگر بھی موجود تھے۔

04/07/2025

میرپور آزاد کشمیر عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کیلئے فلیگ مارچ کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض، ایس ایس پی خاور شوکت کی قیادت میں فلیگ مارچ

میرپور(KPC )آزادکشمیر سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرسردار تاسف شاہین نے کہا ہے کہ14 جولائی تک اساتذہ کی اپگریڈیشن ا...
04/07/2025

میرپور(KPC )آزادکشمیر سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرسردار تاسف شاہین نے کہا ہے کہ14 جولائی تک اساتذہ کی اپگریڈیشن اورچارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل مسائل حل نہ کئے گئے تو آزادکشمیر بھر کے اساتذہ دارالحکومت مظفرآباد میں میں جمع ہو کر اپنے آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

اساتذہ مستقبل کے معماروں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں مگر انہیں اپنے معاشی مستقبل کے حوالے سے بات کرنا پڑ رہی ہے سکیل اپگریڈیشن ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے باربار حکومتی وعدوں اور باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشنز کے اجرا کے باوجود اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی جو ایک لمحہ فکریہ، وعدہ خلافی اور کھلی ناانصافی ہے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے الفاظ کی پاسداری کریں جمعہ کے روز کشمیر پریس کلب میرپور میں سینئر نائب صدرمحمد آصف شاہد،ضلعی صدر ظہیر شہزاد بٹ،چوہدری شاہجہاں یوسف،اشرف بیگ،زبیر کشمیری،راجہ طارق پرویزو دیگر اساتذہ رہنماوں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا

ہےکشمیر پریس کلب میرپور کے صحافیوں نے ہمیشہ مظلوم کی آواز کو اقتدار کےایوان تک پہنچایا اور انکی دادرسی ہوئی اس حوالے سے ہم کشمیر پریس کلب میرپور کے عہدیداروں سمیت تمام صحافیوں کے مشکور ہیں انکا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ بہت پرانا ہے لیکن صرف 2020 کے بعد کی بات کرتے ہیں جب حکومت نے کمیٹی بنائی مزاکرات ہوئے اور آزادکشمیر کا تعلیمی بجٹ 28 ارب سے 38 ارب کر دیا گیا اور پھر اسی طرح بجٹ کا حجم بڑھتے بڑھتے اس سال پیش ہونے والے تعلیمی بجٹ کو 51 ارب روپے کر دیا گیا ہے

لیکن ٹیچرز کے مسائل جوں کے توں ہیں اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں صرف 42 کروڑ روپے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج حکمرانوں کے لئے سوال چھوڑ کر جا رہے ہیں کہ 28 ارب سے 51 ارب تک بجٹ بڑھایا گیا لیکن آزادکشمیر میں استاد کی ایک بھی نئی آسامی تخلیق نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پانچ لاکھ سے زائد طلباء سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں جن کے لئے 29 ہزار اساتذہ اکرام اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،

30/06/2025

ڈی سی سدھنوتی کا جرأت مندانہ فیصلہ تمام موبائل کمپنیوں کی فرنچائزز کو ناقص سروس کی وجہ سے سیل کردیا۔ ذرائع

سماہنی آزاد کشمیر۔حلقہ نمبر 6 سماہنی کی جانی پہچانی شخصیت میجر رئیاٹرڈ خضر رحمان راجہ نے حلقہ کے عوام کی جانب سے آزاد کش...
26/06/2025

سماہنی آزاد کشمیر۔حلقہ نمبر 6 سماہنی کی جانی پہچانی شخصیت میجر رئیاٹرڈ خضر رحمان راجہ نے حلقہ کے عوام کی جانب سے آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بطور امیدوار برائے اسمبلی حصہ لینے کے لئیے کمر کس لی ۔
حلقہ بھر میں لوگوں سے ملاقاتیں اور پذیرائی ملنے کے بعد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور علاقے کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا ۔۔۔
میجر رئیاٹرڈ خضر رحمان راجہ

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیکس نادہندگان کے گرد  گھیراؤ جاری ۔ انلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، میرپور نےمختلف نا دہندگان سے ایک ک...
25/06/2025

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیراؤ جاری ۔ انلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، میرپور نے
مختلف نا دہندگان سے ایک کڑوڑ25 لاکھ سے زائد رقم وصول کر لی۔ انڈسٹریل ایریا میرپور میں قائم صنعتی یونٹس سے سیلز ٹیکس اور ایجوکیشن سیس کی مد میں بقایا جات ریکور کر لیے۔
چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو ، جناب چوہدری رقیب نے مالی سال 2025کے اختتام کے موقع پر رواں ماہ جون کے آغاز پر ہی ہدایات جاری کی تھیں کہ مالیہ سرکار کی وصولی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ ہو ۔ اور انہی ہدایات کی روشنی میں کمشنر ساؤتھ زون میرپور سید عنصر علی نقوی نے جملہ افسران و ملازمین کو احکام بالا کی ہدایات کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔
ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ، چوہدری محمود عالم نے کمپنی سرکل میں ٹیکس ریکوری کے لیے ، انسپکٹر ناصر محمود ، انسپکٹر آصف شاہ اور انسپکٹر محمد لقمان جرال کی سربراہی میں خصوصی ریکوری یونٹ بنایا ، جسکی شبانہ روز محنت سے کروڑوں روپے کی خطیر رقم وصول کی گئی ۔ یاد رہے کے اسی ریکوری یونٹ نے پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ، کچھ روز قبل ، ایک معروف ملبوسات کے برانڈ کے زاتی بنک اکاؤنٹ کو منجمد کرتے ھوئے ،ڈھائی کڑوڑ سے زائد رقم مالیہ سرکار میں داخل خزانہ کروائی تھی۔۔
ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی پے در پے کامیاب ریکوری مہمات اس بات کی نشاندھی کرتی ہیں کہ ، وزیراعظم جناب چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کو معاشی خود مختار بنایا جائے گا

25/06/2025

میرپور
بیوہ پیر حاجی بوستان قادری ایف ٹو آسیہ بیگم نے کہا ہے کہ میرپور پولیس کے ایڈیشنل ایس پی عامر نوابی کی آ شیر باد سے تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر راجہ توفیق نے پولیس گردی کی انتہا کر دی ہے اور احاطہ کچہری میں کھڑی گاڑی کو زبردستی لفٹر کے ذریعے اٹھا کر غائب کر دیا جس پر ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر جاری ہے انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار ان شتر بے مہار پولیس آفیسران کی باز پرس کریں جنہوں نے احاطہ کچہری میں ہم مظلوم خواتین سے بدتمیزی اور غنڈہ گردی کی انتہا کر دی ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم کچہری تاریخ پر آئے ہوے تھے اس دوران لیڈیز پولیس کے بغیر راجہ توفیق سب انسپکٹر تھانہ سٹی راجہ توفیق نے ہائیکورٹ کے سٹے آرڈر کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گاڑی لفٹر کے ذریعے اٹھانے کی کوشش کی اور گالیاں نکالی اس دوران وہاں شور شرابہ سن کر عوام جمع ہو گئی تو توفیق آپے سے باہر ہو گیا اور ایس پی عامر نوابی کی آشیر باد سے زبردستی گاڑی اٹھا کر لے گئے جس کے متعلق کوئی علم نہیں ہے عدالتی احکامات کی توہین کی گئی توفیق گالیاں نکالتا رہا اس دوران میڈیا پرسن کا موبائل چھین کر توڑ دیا گیا یہ پولیس گردی احاطہ کچہری میں کی گئی زاھد بوستان کی ایس پی عامر نوابی کے ساتھ ملی بھگت ہے جس بنیاد پر ہمیں بے بنیاد کیسوں میں الجھایا گیا ہے اور میرے یتیم بچوں کا حق کھایا جا رہا ہے اس پر خاموش نہیں رہینگے انھوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار اس پولیس گردی کا نوٹس لیں اور میری گاڑی واپس دلوائیں توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کرینگے دو دن سے ہم ذلیل و خوار ہو گئے ہیں ہمیں انصاف نہیں ملا انہوں نے کہا کہ میں بیوہ خاتون ہوں اور ظلم کا شکار ہو رہی ہوں انصاف دلانے والے ادارے مکمل خاموش ہیں انہوں نے چیف جسٹس آزادکشمیر اور چیف جسٹس عدالت العالیہ سے اپیل کی کہ وہ مجھے انصاف دلائیں ۔۔۔

آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی ضلع میرپور کی کارروائی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر امتیاز حسین لعل نے معاون عملہ کار...
24/06/2025

آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی ضلع میرپور کی کارروائی۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی آفیسر امتیاز حسین لعل نے معاون عملہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف فوڈ بزنس اپریٹرز کو ناقص صفائی ستھرائی اور قائمہ ہدایات پر عمل درامد نہ کرنے کی پاداش میں مجموعی طور پر مبلغ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ وارننگ دی گئی کہ فوڈ بزنس اپریٹرزحفظان کے اصولوں کے مطابق کاروبار کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

23/06/2025

منگلا واٹر ریزورٹ۔۔ تفریح کاسب سے بہترین مقام

منگلا واٹر ریزورٹ آپ کے لیے لیکر آیا ہے ایک ایسا تفریحی مقام جہاں ہر عمر کے بچوں اور بڑوں کے لیے موج مستی کرنے کے بھرپور مواقع موجود ہیں، منگلا واٹر ریزورٹ کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، اس ریزورٹ پر سیاحوں کے لیے زپ لائن، پیرا گلائیڈنگ، پیرا سیلنگ، واٹر جیٹ سپورٹس، کشتی رانی، سوئمنگ پول قائم کیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ بہترین کھانوں کے لیے منگلا واٹر ریزورٹ کا نیا ریسٹورنٹ موجود ہے جہاں آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ لذیز کھانوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں ،

یعنی تفریح ہی تفریح۔۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پرسکون ماحول میں گرمیوں کی تعطیلات کا لطف اٹھانے کے لیے منگلا ڈیم کے منگلاواٹر ریزورٹ پہنچیں

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AK News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AK News Network:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share