23/08/2026
**میرپورخاص:** یوسی 05 وارڈ 02 کے مختلف علاقوں میں پیپلز پارٹی رہنما مہرن پنہور کی جانب سے پیور بلاک سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا، جس پر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے کچی سڑکوں اور گلیوں کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا تھا، جبکہ بارشوں کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی تھی۔ ترقیاتی کام شروع ہونے پر علاقہ مکینوں نے مہرن پنہور اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مہرن پنہور کے مطابق علاقے میں پینے کے صاف پانی کے مسئلے کے حل کے لیے واٹر سپلائی اسکیمیں شروع کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔
**رپورٹ: بلال بھٹی — Pak TV News، میرپورخاص**