Radio Pakistan Mithi

Radio Pakistan Mithi Station Director: Dr Ali Akbar Hingorjo

ريڊيو پاڪستان مٺي جي اسٽوڊيو ۾ محترم فيصل مصطفي مورائي (ڊپٽي ڊائريڪٽر بينظير انڪم سپورٽ پروگرام ٿرپارڪر) اسٽيشن ڊائريڪٽر...
10/06/2026

ريڊيو پاڪستان مٺي جي اسٽوڊيو ۾ محترم فيصل مصطفي مورائي (ڊپٽي ڊائريڪٽر بينظير انڪم سپورٽ پروگرام ٿرپارڪر) اسٽيشن ڊائريڪٽر ڊاڪٽر علي اڪبر هنگورجي ۽ ريڊيو مٺي جي عملي سان گڏ

ريڊيو پاڪستان مٺي جي پروگرام "ملاقات" ۾ مهمان طور محترم فيصل مصطفي مورائي (ڊپٽي ڊائريڪٽر بينظير انڪم سپورٽ پروگرام ٿرپار...
10/06/2026

ريڊيو پاڪستان مٺي جي پروگرام "ملاقات" ۾ مهمان طور محترم فيصل مصطفي مورائي (ڊپٽي ڊائريڪٽر بينظير انڪم سپورٽ پروگرام ٿرپارڪر) شرڪت ڪئي. پروگرام دوران بينظير انڪم سپورٽ پروگرام سان لاڳاپيل مختلف معاملن، مستحق خاندانن لاءِ سهولتن ۽ عوام کي درپيش مسئلن بابت تفصيلي گفتگو ٿي.
پروگرام جي ميزباني شهاب نهڙيو ڪئي. هن پروگرام ذريعي ٿرپارڪر جي عوام کي اهم معلومات فراهم ڪئي ويئي.

07/06/2026

گلگت بلتستان میں انتخابات 2026 کے سلسلے میں پولنگ آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہو چکی ہے جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ووٹرز کی بڑی تعداد اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہی ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ الیکشن عملے کی جانب سے انتخابی عمل کو شفاف اور پُرامن بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔
رپورٹر: ثاقب احمد
پروڈیوسر: ڈاکٹر شیردل خان
پیشکش: ریڈیو پاکستان گلگت

شاید بہت سے لوگوں کے علم میں یہ بات نہ ہو کہ پاکستان کی تاریخ کا ابتدائی ملی نغمہ “چاند روشن چمکتا ستارہ رہے” ریڈیو پاکس...
07/06/2026

شاید بہت سے لوگوں کے علم میں یہ بات نہ ہو کہ پاکستان کی تاریخ کا ابتدائی ملی نغمہ “چاند روشن چمکتا ستارہ رہے” ریڈیو پاکستان لاہور سے ریکارڈ ہوا تھا اور اس ملی نغمے کو گانے والی آواز منور سلطانہ کی تھی۔ اسی طرح مشہور قومی نغمہ “یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران، اے قائدِ اعظم تیرا احسان ہے احسان” بھی پہلی مرتبہ منور سلطانہ ہی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔

اور پھر منور سلطانہ کے گائے ہوئے یہ گیت بھی آپ نے کبھی نہ کبھی ضرور سنے ہوں گے:

واسطہ ای رب دا، توں جاویں وے کبوترا
اُڈی اُڈی جاواں ہوا دے نال
مینوں رب دی سونہہ تیرے نال پیار ہو گیا
کیہ کیتا تقدیرے، کیوں رول دتے دو ہیرے

آج اسی منور سلطانہ کی اکتیسویں برسی ہے۔ وہ 7 جون 1995ء کو لاہور میں وفات پا گئی تھیں۔

منور سلطانہ 1925ء میں لدھیانہ میں پیدا ہوئیں۔ تقسیمِ ہند کے بعد ان کا خاندان لاہور منتقل ہو گیا۔ انہوں نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم ریڈیو پاکستان کے موسیقار عبدالحق قریشی (شامی) سے حاصل کی۔ فلمی گلوکاری کا آغاز انہوں نے قیامِ پاکستان سے قبل فلم “مہندی” سے کیا، جبکہ پاکستان بننے کے بعد انہیں پہلی پاکستانی فلم “تیری یاد” کے لیے پسِ پردہ گلوکاری کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

پاکستان کے ابتدائی فلمی دور میں منور سلطانہ نے متعدد فلموں کے لیے گیت گائے۔ ان کی نمایاں فلموں میں پھیرے، محبوبہ، انوکھی داستان، بے قرار، دو آنسو، سرفروش، اکیلی، نویلی، محبوب، جلن، انتقام، بیداری، معصوم اور لختِ جگر شامل ہیں۔

فلمی گائیکی کے علاوہ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے لیے غزلیں، لوک گیت، لوریاں اور قومی نغمے بھی ریکارڈ کروائے۔ “ساڈا چڑیاں دا چنبہ نی”، “ساون گائیے نی” اور “لوری لال نوں میں دیواں” ان کی معروف ریڈیو ریکارڈنگز میں شامل ہیں۔ انہوں نے اختر شیرانی اور ایوب رومانی سمیت متعدد شاعروں کے کلام کو بھی اپنی آواز دی۔

اپنے فنی کیریئر کے عروج کے زمانے میں منور سلطانہ نے شاعر، ادیب اور ریڈیو پاکستان لاہور کے اسٹیشن ڈائریکٹر ایوب رومانی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد انہوں نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور عملی طور پر موسیقی کی دنیا سے الگ ہو گئیں۔

منور سلطانہ کا نام پاکستان میں فلمی موسیقی، ریڈیو گائیکی اور ابتدائی ملی نغموں کی تاریخ کا حصہ ہے۔ خصوصاً “چاند روشن چمکتا ستارہ رہے” اور “یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران” جیسے نغمے پاکستان کی ابتدائی نشریاتی اور قومی موسیقی کی تاریخ میں ان کی خدمات کی یاد دلاتے ہیں ۔

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی معروف کمپیئر طلعت ناہید سندھو انتقال کر گئی ۔طلعت ناہید ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی ایک معتبر،...
07/06/2026

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی معروف کمپیئر طلعت ناہید سندھو انتقال کر گئی ۔

طلعت ناہید ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی ایک معتبر، باوقار اور خوش گفتار کمپیئر تھیں جنہوں نے برسوں اپنی شائستہ اندازِ گفتگو اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے سامعین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔ وہ ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے مختلف ادبی، سماجی اور ثقافتی پروگراموں کی پہچان سمجھی جاتی تھیں اور اپنی منفرد میزبانی سے سامعین کو معلومات اور تفریح دونوں فراہم کرتی رہیں۔

طلعت ناہید سندھو ریڈیو پاکستان کے آفیشل فیس بُک پیج پر پیش کیا جانے والا ریڈیو پاکستان فیصل آباد کا مشہور پروگرام" پنجاب رنگ" کی کافی عرصے سے میزبانی کرتی رہیں۔

طلعت ناہید نے نشریاتی شعبے میں اپنی خدمات کے دوران نہ صرف ریڈیو کے معیار کو بلند رکھا بلکہ نئی نسل کے براڈکاسٹرز کے لیے بھی ایک مثال قائم کی۔ ان کا اندازِ گفتگو شائستگی، وقار اور محبت کا آئینہ دار تھا، جس کی وجہ سے وہ سامعین اور ساتھیوں میں یکساں مقبول رہیں۔ ان کے انتقال سے ریڈیو پاکستان کا ایک خوبصورت باب اختتام پذیر ہوا، جبکہ ان کی آواز، خدمات اور یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کی پیشگوئی: شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایتمحکمہ موسمیات نے 7 سے 12 جون کے د...
07/06/2026

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کی پیشگوئی: شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے 7 سے 12 جون کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خصوصاً بچوں، بزرگوں اور خواتین کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

علاقائی سطح پر موسم کی صورتحال درج ذیل رہے گی:

پنجاب، اسلام آباد اور بالائی سندھ (8 سے 10 جون):شدید گرمی متوقع ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 44°C سے 48°C تک جا سکتا ہے۔

سندھ کے میدانی علاقے (7 سے 12 جون):شدید ترین گرمی رہے گی۔ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں پارہ 48°C سے 51°C تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کراچی (8 سے 12 جون): موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، جہاں درجہ حرارت 40°C سے 43°C تک جا سکتا ہے۔
بالائی علاقے (8 سے 11 جون): درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 41°C سے 46°C تک پہنچنے کا امکان ہے۔

بلوچستان:صوبے کے جنوبی اضلاع میں شدید گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا۔

07/06/2026

7 جون ' غذائی تحفظ کے عالمی
کے موقع پر "ریڈیو پاکستان بہاول پور" کی خصوصی پیشکش
| آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تخلیق کردہ مختصر کہانی |

• پروڈیوسر : فیض ہاشمی

‏محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج کا موسم ‎  ‎  ‎  ‎
03/06/2026

‏محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج کا موسم

‎ ‎ ‎ ‎

اختر حسین جعفری اردو کی جدید شاعری کے ایک بہت بڑے اور مشہور شاعر تھے۔ وہ 15 اگست 1932ء کو ہوشیار پور کے ایک گاؤں بی بی پ...
03/06/2026

اختر حسین جعفری اردو کی جدید شاعری کے ایک بہت بڑے اور مشہور شاعر تھے۔ وہ 15 اگست 1932ء کو ہوشیار پور کے ایک گاؤں بی بی پنڈوری میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی شاعری سے اردو نظم کو ایک نیا اور خوبصورت انداز دیا۔ ان کی لکھی ہوئی کتابوں میں "آئینہ خانہ" اور "جہاں دریا اترتا ہے" بہت مشہور ہیں۔ اردو شاعری میں ان کا نام ہمیشہ عزت سے لیا جاتا ہے۔
ان کی شاندار ادبی خدمات کی وجہ سے حکومتِ پاکستان نے 2002ء میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس) دیا۔ اس کے علاوہ ان کی مشہور کتاب "آئینہ خانہ" پر انہیں اس وقت کا بڑا ادبی انعام "آدم جی ادبی انعام" بھی ملا تھا۔
وہ 3 جون 1992ء کو لاہور میں اس دنیا سے رخصت ہوئے اور انہیں لاہور ہی کے شادمان قبرستان میں دفن کیا گیا۔ اگرچہ وہ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی خوبصورت نظمیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

نظم
شام ڈھلے تو
میلوں پھیلی خوشبو خوشبو گھاس میں رستے

آپ بھٹکنے لگتے ہیں
زلف کھلے تو مانگ کا صندل

شوق طلب میں
آپ سلگنے لگتا ہے

شام ڈھلے تو
زلف کھلے تو

لفظوں ان رستوں پر جگنو بن کر اڑنا
راہ دکھانا

دن نکلے تو
تازہ دھوپ کی چمکیلی پوشاک پہن کر

میرے ساتھ گلی کوچوں میں
لفظو منزل منزل چلنا

ہم دنیا کو حرف و صدا کی روشن شکلیں
پھول سے تازہ

عہد اور پیماں دکھلائیں گے
دیواروں سے گلزاروں تک تنہائی کی

فصل اگی ہے
دن نکلے تو فیض رفاقت

ہم سب میں تقسیم کریں گے

Address

Gaddi Bhit Mithi, Distt. Tharparkar, Sindh
Mithi
69230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Radio Pakistan Mithi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Radio Pakistan Mithi:

Shortcuts

Share

Category