Ranra Welfare Foundation Mohmand

Ranra Welfare Foundation Mohmand مومند حلیمزئی کوز ګنداو

چیئرمین رڼا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحٰی مبارک ہو۔
08/06/2025

چیئرمین رڼا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحٰی مبارک ہو۔

01/06/2025
29/05/2025
آج تحصیل حلیمزئی کے علاقے کوز گنداو سیلات کور مدرسہ جامعہ فاروقیہ میں رڼا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے میراویس مہمند کی تعاون سے ...
27/05/2025

آج تحصیل حلیمزئی کے علاقے کوز گنداو سیلات کور مدرسہ جامعہ فاروقیہ میں رڼا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے میراویس مہمند کی تعاون سے ایک خوبصورت اور قابلِ ستائش قدم اٹھاتے ہوئے مدرسے کے یتیم اور نادار بچوں میں عید کے کپڑے اور جوتے تقسیم کی۔ یہ دل کو چھو لینے والا منظر تھا جب معصوم چہروں پر خوشی کی جھلک دیکھی گئی — وہ چہرے جو اکثر زندگی کی بنیادی خوشیوں سے محروم رہتے ہیں۔

اس موقع پر بچوں کے ساتھ ساتھ اہلِ علاقہ نے بھی فاؤنڈیشن چئیرمین وسیم حلیمزئی اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے لیے دل سے دعائیں کیں۔
انشاءاللہ علاقے کے تمام مدارس اور سکولوں میں یتیم اور غریب نادار بچوں کو سپورٹ کرنے کی پوری کوشش ہوگی

رڼا ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ سے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے، اور اس بار بھی عید کی خوشیوں کو سب کے لیے یکساں بنانے کی ایک کامیاب کوشش کی گئی جو عید تک جاری رہے گا

یہ وقت ہے کہ ہم سب اپنے آس پاس نظر دوڑائیں۔ کوئی بچہ، کوئی یتیم، کوئی ضرورت مند اگر عید کی خوشیوں سے محروم ہے تو ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ آئیں، انسانیت کا ہاتھ تھامیں، اور محبت، اخوت اور عطا کا پیغام عام کریں۔

عیدالاضحیٰ 2025 – خوشیاں بانٹنے کا وقت!قربانی کا اصل مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں،بلکہ اپنی نعمتیں اُن کے ساتھ بانٹنا ہے...
18/05/2025

عیدالاضحیٰ 2025 – خوشیاں بانٹنے کا وقت!

قربانی کا اصل مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں،
بلکہ اپنی نعمتیں اُن کے ساتھ بانٹنا ہے جو ان سے محروم ہیں۔

آئیے! اس عید پر کسی غریب کی جھولی میں خوشیاں ڈالیں۔
ہمارا فلاحی ادارہ رڼا ویلفیئر فاؤنڈیشن اس سال اجتماعی قربانی کا اہتمام کر رہا ہے تاکہ نادار، یتیم اور بے سہارا افراد بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

اپنا قربانی کا حصہ عطیہ کریں
اور بنائیں اس عید کو واقعی "عید"… سب کے لیے!

یہ کار خیر آپ کی نیت، اور آپ کے دل کی نرمی کا محتاج ہے۔
آپ کا دیا گیا ایک حصہ – کسی کے چولہے پر گوشت، بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور دلوں میں آپ کے لیے دعاؤں کا خزانہ بن جائے گا۔

عطیات اور ربطہ کے لیے :
ایزی پیسہ اینڈ وٹساپ۔03400344468

جب بات ہو انسانیت کی خدمت، احساس اور خلوص کی، تو نام آتا ہے وسیم حلیمزئی کا-  کوز گنداو انات کور  تحصیل حلیمزئی ضلع مہمن...
16/05/2025

جب بات ہو انسانیت کی خدمت، احساس اور خلوص کی، تو نام آتا ہے وسیم حلیمزئی کا- کوز گنداو انات کور تحصیل حلیمزئی ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے ایک ایسا سماجی کارکن جو پچھلے گیارہ سالوں سے خاموشی کے ساتھ غریب، یتیم اور مستحق افراد کے لیے امید کی کرن بنا ہوا ہے۔

رمضان کے بابرکت مہینے ہوں، عید کی خوشیاں ہوں یا کوئی اور خاص موقع، وسیم خان ہمیشہ اپنی کمیونٹی کے نادار افراد کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ محسن حضرات کے تعاون سے راشن، نقد امداد، یتیم بچوں کے لیے عیدی، کپڑے اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی فراہمی ان کا معمول ہے۔

لیکن وسیم حلیمزئی کی خدمت صرف یہاں تک محدود نہیں۔ وہ نہ صرف مقامی اسکولوں اور گاؤں کی سطح پر تعلیمی ترقی کے لیے کوشاں ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی، کورونا سے بچاؤ، اور دیگر اہم سماجی موضوعات پر آگاہی مہمات بھی چلا چکے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ایک باخبر معاشرہ ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

وسیم خان کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر نیت نیک ہو تو وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بنتی۔ آج ہمیں ان جیسے حقیقی ہیروز کی نہ صرف قدر کرنی چاہیے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے تاکہ یہ کارِ خیر مزید وسعت اختیار کرے۔

سلام ہے وسیم حلیمزئی کو – جو بنا کسی صلے کے، صرف اللہ کی رضا کے لیے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔

آج چئیرمین رڼا ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نمائندہ ہلال احمر پاکستان وسیم حلیمزئی الیکشن کمشنر مہمند عمر خان کے ہمراہ تحصیل حلی...
15/04/2025

آج چئیرمین رڼا ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نمائندہ ہلال احمر پاکستان وسیم حلیمزئی الیکشن کمشنر مہمند عمر خان کے ہمراہ تحصیل حلیمزئی میاں منڈی خواجہ وس کور میں نور اللہ خان کے حجرے میں خصوصی افراد کو ووٹ اور الیکشن کے خوالے سے اویرنس سیشن منعقد کیا گیا تھا

ریسکیو 1122 مہمند/کوآرڈینیشن میٹنگمورخہ:14 اپریل 2025**ضلعی افس ریسکیو 1122 ضلع مہمند میں لوکل کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن م...
14/04/2025

ریسکیو 1122 مہمند/کوآرڈینیشن میٹنگ
مورخہ:14 اپریل 2025*

*ضلعی افس ریسکیو 1122 ضلع مہمند میں لوکل کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن میں کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد*

مہمند:ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر خالق داد کی سربراہی میں ضلعی آفس میں لوکل کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن میں کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ سیکٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ایس آر ایس پی سمیت مختلف لوکل کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی،ریسکیو1122

مہمند:اجلاس میں ٹیم مینجمنٹ پلان،کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس،لوکل کمیونٹی ٹریننگ اور ضلع مہمند میں مضبوط کوارڈینیشن اور ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے حوالے سے بات کی گئی،ریسکیو1122

مہمند:اجلاس میں سب نے امید ظاہر کی کہ ریسکیو 1122 کی جانب سےپہلے کی طرح سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو سروسز کی فراہمی کی بہتری کے لیے احسن اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے ریسکیو سروسز کی فراہمی کے دوران لوکل کمیونٹی کی جانب سے مضبوط کوارڈینیشن اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عبدالله مہمند
ترجمان ریسکیو 1122 مہمند

28/03/2025

الحمدللہ اس رمضان میں 18 غریب اور یتیم خاندانوں میں راشن پیکجز اور 10 یتیم بچوں میں نقد عیدی تقسیم کیا جس نے بھی اس کے لیے مدد کی اللہ تعالٰی قبول فرمائے آمین

د پنځلس کلونو به وم چې د روجې په ورستیو ورځو کې مې ګاونډي ته فکر شو، هغه څو ورځې پرله پسې بيخي ډېر مايوسه او خفه معلومېد...
26/03/2025

د پنځلس کلونو به وم چې د روجې په ورستیو ورځو کې مې ګاونډي ته فکر شو، هغه څو ورځې پرله پسې بيخي ډېر مايوسه او خفه معلومېده.
زه له همغې ورځې وروسته پوه شوم چې ولې ځینې پلاران او ميندې اختر ته خوشحاله نه وي.

Address

Halimzai
Mohmand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ranra Welfare Foundation Mohmand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share